PIB Headquarters

کووڈ-19 سے متعلق پی آئی بی کا بلیٹن

Posted On: 18 OCT 2021 4:57PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ، 18اکتوبر  ، 2021

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0020FX3.png

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001BPSF.jpg

 

 

  • ملک گیر ٹیکہ کاری کی مہم کے تحت ابھی تک 97.79 کروڑ ویکسین کے ڈوز لگائے جاچکے ہیں۔
  • ملک میں گذشتہ 24 گھنٹوں میں 13596  نئے معاملات درج کئے گئے،230دنوں میں سب سے کم ۔
  • مریضوں کے ٹھیک ہونے کی شرح  اس وقت 98.12 فیصدہے؛جو  مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے۔
  • گذشتہ 24 گھنٹوں میں 19582 بازیافت کے ساتھ مجموعی بازیافت کی تعداد بڑھ کر 33439331 ہوئی۔
  • زیر علاج  معاملے گھٹ کر مجموعی معاملوں کے ایک فیصد سے بھی کم رہ گئے،حال میں 0.56فیصد،مارچ 2020کے بعد سب سے کم ۔
  • بھارت میں فی الحال زیر علاج معاملوں کی تعداد 189694 ہے ،جو کہ 221دنوں  میں سب سے کم ہے ۔
  • ہفتہ وار پوزیٹیویٹی کی شرح  1.37فیصد ہے جو  گذشتہ 115 دن سے  3 فیصد سے سے بھی کم پر برقرار ہے۔
  • روزانہ کی پوزیٹیویٹی کی شرح (1.37) گذشتہ 49 دن سے 3 فیصد سے بھی کم ہے۔
  • ابھی تک مجموعی طور سے 59.19   کروڑ ٹیسٹ کئے گئے۔

 

 

 

کورونا  کے خلاف جدوجہد کے لیے متحد

ہندوستان کی کورونا  کے خلاف جدوجہد

 

پریس انفارمیشن بیورو

 

وزارت اطلاعات ونشریات

 

حکومت ہند

 

 

 

 

Image

 

Image

 

 

 

کووڈ-19 اپ ڈیٹ

ہندوستان کی کووڈ-19 کی ٹیکہ کا مجموعی احاطہ 97.79 کروڑ کے سنگ میل کو پار کرگیا

مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح اس وقت 98.12فیصد ہے جو کہ مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے

پچھلے 24گھنٹوں میں 13596 نئے معاملے سامنے آئے ہیں

بھارت میں زیر علاج معاملے( 189694 ) 221دنوں اپنی سب سے کم سطح پر

ہفتہ وار پازیٹوٹی کی شرح 1.37فیصد ہے جو کہ پچھلے 115 دنوں  سے تین فیصد سے کم پر برقرار ہے

 

 

پچھلے 24گھنٹوں میں 1205162 ویکسین  کی خوراک دینے کے ساتھ بھارت کا کووڈ-19 ٹیکہ کاری کوریج آج صبح 7بجے تک عبوری رپورٹوں کے مطابق 97.79 کروڑ (97,79,47,783) سے زیادہ ہوگیا ہے ۔اس کامیابی کو 96,88,300سیشنوں کے ذریعہ سے حاصل کیا گیا ہے۔

آج صبح  7 بجے تک کی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی ٹیکہ کاری کی تفصیل ذیل  میں شامل ہے:

 

ایس سی ڈبلیو

پہلی خوراک

1,03,75,864

دوسری خوراک

90,77,901

ایف ایل ڈبلیو

پہلی خوراک

1,83,61,949

دوسری خوراک

1,55,20,467

18 سے 44 سال کی عمر کے گروپ

پہلی خوراک

39,31,57,500

دوسری خوراک

11,07,36,109

45 سے 59 سال کے عمر کے گروپ

پہلی خوراک

16,77,59,306

دوسری خوراک

8,60,28,053

 

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,57,36,587

دوسری خوراک

6,11,94,047

میزان

97,79,47,783

 

 

گزشتہ 24گھنٹوں میں 19582 مریضوں کی بازیابی  سے مجموعی طورپر مریضوں کے بازیاب ہونے کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے(وبا کے آغاز سے)اور یہ تعداد اب 33439331 ہوگئی ہے۔

اس کے نتیجے میں بھارت میں مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 98.12  فیصد ہوگئی ہے۔مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح مارچ 2020 کے بعد سے اس وقت سب سے بلند سطح پر ہے۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0026PCQ.jpg

 

 

 

مرکز اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کےمسلسل اورتعاون کی کوششوں سے پچھلے 113 دنوں سے مسلسل 50ہزار سے کم روزانہ نئے معاملے درج کئے جارہےہیں۔

پچھلے 24گھنٹوں میں 13596 نئے معاملے درج کئے گئے ،جو 230دنوں میں سب سے نچلی سطح ہے۔

 

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003OVWC.jpg

 

اس وقت زیر علاج معاملے دولاکھ کی تعداد کے نیچے پہنچ گئے  ہیں،جو کہ اس وقت 189694 ہیں۔جو کہ 221 دنوں میں سب سے کم سطح پر ہیں۔فی الحال زیر علاج معاملے کُل پازیٹو معاملوں کے0.56فیصد ہیں۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0049ZOB.jpg

ملک بھر میں ٹیسٹ کی صلاحیت کی توسیع جاری ہے۔پچھلے 24 گھنٹوں میں کُل 989493 ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔بھارت میں اب تک تقریباً 59.19 کروڑ (59,19,24,874) لوگوں کے ٹیسٹ کئے گئے ۔

جہاں ملک بھر میں ٹیسٹ کی صلاحیت کو بڑھایاگیا ہے،وہیں ہفتہ وار پازیٹویٹی کی شرح اس وقت 1.37 فیصد ہے جو کہ پچھلے 115 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے برقرار ہے۔روزانہ پازیٹویٹی کی شرھ 1.37 فیصد درج کی گئی ہے ۔روزانہ پازیٹویٹی کی شرح بھی پچھلے 49 دنوں سے تین فیصد سے نیچے اور 132 دنوں سے مسلسل پانچ فیصد سے کم پر برقرار ہے۔

 

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image005HMRY.jpg

 

 

مزید تفصیل کےلئے پڑھیں

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1764619

 

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کووڈ-19 ویکسین مہیا ہونے پر اپڈیٹ

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو 102 کروڑ سے زیادہ ٹیکوں کی خوراک  مہیا کی گئی

ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس 10.72 کروڑ سے زیادہ باقی اورغیر استعمال شدہ ویکسین خوراک ابھی بھی دستیاب ہے

 

 

مرکزی حکومت پورے ملک میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری  کی رفتار بڑھانے اور اس کےدائرے  کی توسیع کرنے کےلئے پرعزم ہے۔کووڈ-19 ٹیکہ کاری کےعالمگیریت  کے نئے مرحلے کا افتتاح 21 جون،2021 سے ہوا تھا۔ٹیکہ کاری مہم کے تحت اور زیادہ ٹیکوں کی فراہمی ،ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کے ذریعہ بہتر منصوبہ بنانے کےلئے انہیں عبوری ویکسین  کی دستیابی اور ویکسین  فراہمی کو بہتر انداز میں کرنے کے ذریعہ سے رفتار دی گئی ہے۔

 ملک گیر سطح پر ٹیکہ کاری مہم کے حصے کے طورپر ،بھارتی حکومت ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مفت کووڈ ٹیکے مہیا کراکر ان کی مدد کررہی ہے۔کووڈ-19 ٹیکہ کاری مہم کی عالمگیریت  کے نئے مرحلے میں ،مرکزی حوکمت ملک میں ویکسین  سازوں کے ذریعہ بنائے جارہے ٹیکوں کی 75فیصد خرید اور سپلائی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظا علاقوں کو(مفت) کرے گی۔

ویکسین کے ڈوز

(18 سے 2021 کے مطابق)

اب تک فراہم کیے گئے

1,02,05,09,915

ٹیکوں کی باقی اور غیر استعمال شدہ خوراکیں

10,72,90,010

 

 

 

 

 

بھارتی حکومت (مفت انتظام) اور ریاستوں کے ذریعہ براہ راست خرید زمرے کے ذریعہ سے اب تک ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام  علاقوں کو 102 کروڑ(1,02,05,09,915) سے زیادہ ویکسین مہیا کر چکی ہے۔

10.72 کروڑ(10,72,90,010) سے زیادہ باقی اور غیر استعمال شدہ کووڈ ویکسین خوراک ابھی بھی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے پاس دستیاب ہیں جنہیں لگایا جانا ہے۔

مزید معلومات کےلئے پڑھیں:

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1764621

وزیر اعظم نے دیوبھومی کے لوگوں کو کووڈ ویکسی نیشن کی صد فیصد پہلی خوراک لینے کےلئے مبارکباد دی

وزیراعظم نریندر مودی نے 18سال سے زیادہ کی عمر کے زمرے کےلوگوں کو کووڈ-19ٹیکہ کاری کی صد فیصد پہلی خوراک لینے کےلئے دیوبھومی کے لوگوں کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم نے یہ بھی کہا ہے کہ کووڈ-19 کے خلاف ملک کی لڑائی میں اتراکھنڈ کی یہ پہلی کامیابی بے حد اہم ہے۔

اتراکھنڈ کے وزیراعلی جناب پشکر سنگھ دھامی کے ایک ٹویٹ کے جواب میں وزیراعظم نے کہا:

’’دیوبھومی کے لوگوں کو بہت بہت مبارکباد۔کووڈ کے خلاف ملک کی لڑائی میں اتراکھنڈ کی یہ کامیابی بے حد اہم ہے۔مجھے یقین ہے کی عالمی وبا سے لڑنے میں ہماری ویکسی نیشن مہم سب سے زیادہ موثر ثابت  ہونے والی ہے اور اس میں عوام کا تعاون اہم ہے۔‘‘

 

مزید معلومات کےلئے پڑھیں

https://pib.gov.in/PressReleasePage.aspx?PRID=1764696

 

اہم ٹویٹ

 

ش ح ۔ا م۔

U:11084

 



(Release ID: 1764826) Visitor Counter : 152