کانکنی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اگست 2021 کے دوران معدنی پیداوار میں (عارضی طور پر) 23.6 فی صد کا اضافہ

Posted On: 18 OCT 2021 4:44PM by PIB Delhi

کان کنی اور کھدائی کے شعبے کی معدنی پیداوار کا  اگست 2021 (بیس: 12-2011 = 100) کا انڈیکس 103.8 پر رہا۔  یہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 23.6 فیصد زیادہ تھا۔ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں اپریل تا اگست 21-2020 کے دوران  مجموعی نمو میں 25.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اگست 2021 میں اہم معدنیات کی پیداواری سطح یہ تھی: کوئلہ 539  لاکھ ٹن، لِگنائٹ 37 لاکھ ٹن، (استعمال شدہ) قدرتی گیس  2851 میلین کیوبک میٹر ، (خام) پٹرولیم  25 لاکھ ٹن، باکسائٹ 1737 ہزار ٹن، کرومائٹ 175 ہزار ٹن، کوپر کونک 10 ہزار ٹن، سونا 89 کلو گرام، خام لوہا  197 لاکھ ٹن ، سیسہ کونک 33 ہزار ٹن، خام مینگنیز کونک 180 ہزار ٹن، جستہ کونک 133 ہزار ٹن، چونا پتھر 311 لاکھ ٹن ، فاسفورائٹ 123 ہزار ٹن ، میگنیسائٹ 10 ہزار ٹن اور ہیرا 38 قیراط۔

اگست 2020 کے مقابلے میں اگست 2021 میں جن اہم معدنیات نے  پیداوار میں مثبت نمو دکھائی ہیں:  ان میں کرومائٹ (189.2 فیصد) ، لیگنائٹ (74.2 فیصد) ، میگنیائٹ (57.9 فیصد) ، خام لوہا (52.2 فیصد) ، باکسائٹ (38.5 فیصد) اور کوئلہ (20.8 فیصد) شامل ہیں۔ جن اہم معدنیاتکی  نمو منفی رہی وہ حسب ذیل ہیں: ہیرے (-97.1 فیصد)، سونا (-3.3 فیصد)، خام پٹرولیم (-2.3 فیصد)۔

 

<><><><><>

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 11072

 

 

 


(Release ID: 1764804) Visitor Counter : 191


Read this release in: Tamil , English , Hindi