کوئلے کی وزارت
مہاندی کول فیلڈز لمیٹڈ (ایم سی ایل) نے کوئلے کی سپلائی میں نئی بلندیاں طے کیں
x اتوار کو 5.47 لاکھ ٹن کوئلہ بھیجا
Posted On:
18 OCT 2021 4:35PM by PIB Delhi
کوئلہ پیدا کرنے والی ممتاز کمپنی مہاندی کول فیلڈ لمٹڈ (MCL) نے کل صارفین کو 5.47 لاکھ ٹن سے زیادہ کوئلہ بھیجا اور اس طرح دو ہفتے کے اندر 5.45 لاکھ ٹن کا اپنا ہی ریکارڈ توڑ دیا ۔
کمپنی نے سب سے زیادہ 103 ریک کوئلہ بھیجا جس میں سے 65 ریک کوئلہ تالچر کول فیلڈ سے جبکہ 38 ریک کوئلہ بی ویلی کول فیلڈ سے بھیجا گیا۔
جناب پی کے سنہا، چیر من اور مینجنگ ڈائرکٹر نے MCL کے افسران اور کارکنوں کو کوئلہ سپلائی میں تیزی لانے کے لئے ان کی انھتک لگاتار کوششوں اور تال میل کے جزبے سے کام کرنے کے لیے انہیں مبارکباد دی ۔ جس کی وجہ سے اکتوبر کے مہینے میں 5.17 لاکھ ٹن کی روزانہ کی اوسط سپلائی ممکن ہوئی۔
اس بات پر زور دیتے ہوئے MCL کے پاس خاطر خواہ کوئلہ اسٹاک موجود ہے۔ جناب سنہا نے کہا کہ اکتوبر مہینے کے لیے کوئلے کی پیداوار، روانگی اور زمین کو کوئلہ پکانے کے لیے تیار کرنے (OB)میں گذشتہ مالی سال کے دوران کے مقابلے بالترتیب 26.5 فی صد 34.3 فی صد اور 71.7 فی صد ترقی ہوئی۔
رواں مالی سال کے دوران دو عددی قابل ذکر نمو کے ساتھ MCL نے 78.5 ملین ٹن کوئلہ پیدا کیا ہے جو 12.16 فی صد ترقی ہے جبکہ 89.65 ملین ٹن ڈرائز فیول صارفین کو پہنچایا ، جبکہ گذشتہ برس اسی مدت میں یہ سپلائی 74.33 ملین ٹن تھی۔
MCLمیں زمین کو کوئلہ پکانے کے لیے تیار کرنے کے عمل (OB) میں بھی رواں مالی سال میں 22.2فی صد کی نمایاں ترقی ہوئی۔ اس سے کوئلہ لگانے کے وسائل کی کافی دستیاب ممکن ہوگی اور مارکیٹ کی مانگ کو پورا کیا جا سکے گا۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 11070
(Release ID: 1764803)
Visitor Counter : 174