وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

پنجاب ،ہماچل اور جمو ں وکشمیر کیلئے بوائزاسپورٹ کمپنی دی ڈوگرا ریجی مینٹر سینٹر فیض آباد (یوپی )کے ہینڈ بال اسپورٹ ڈسپلین میں 8 نومبر 2021 سے غیر معمولی نوجوان لڑکوں کے داخلے کیلئے سلیکشن ریلی

Posted On: 18 OCT 2021 11:53AM by PIB Delhi

بوائز اسپورٹس کمپنی ، دی ڈوگرا ریجی مینٹل سینٹر فیض آباد(یوپی)اپنے ریجینمٹ سینٹر میں 8 نومبر 2021 کو اسپورٹس کیڈٹس کےطور پر باصلاحیت کھلاڑیوں کو شامل کرنے کیلئے ضلع سطح پر داخلوں کا عمل شروع کیا جائے گا۔لڑکوں کا انتخاب کھیل کود کے ہینڈ بال شعبے برائے بوائز کے لئے ہوگا اور یہ انتخاب ڈوگرا ریجمنٹ سینٹر فیض آباد(اترپردیش) کے بوائز اسپورٹس کمپنی کے تحت عمل میں آئے گا۔

اہلیت: (اے) عمر۔ یکم نومبر 2021 تک عمر8 سے16 سال کے درمیان ہو۔

(امیدواریکم نومبر2007 سے 31 اکتوبر 2013 کے درمیان پیدا ہوئے ہوں)

(بی)ڈومیسائل (رہائش )ایچ پی جموں اور پنجاب (اے)روپڑ(بی) ہوشیار پور (سی) گرداس پور(ڈی) پٹھان کوٹ (ای) نوا شہر ۔

(سی)تعلیم ۔ انگلش اور ہندی کی مناسب جانکاری کے ساتھ کم از کم چوتھی کلاس پاس ، زیادہ سے زیادہ ساتویں کلاس پاس ۔

(ڈی)میڈیکل فٹنس۔آرمی اسپورٹس میڈیسن سینٹر کے ماہر اور ڈوگرا ریجی مینٹل سینٹر کے میڈیکل افسر کے ذریعہ تعین کی جائے گی۔

(ای)میڈیکل سرٹیفکیٹ درخواست دہندہ کو سب جونیئر /جونیئر نیشنل ،انٹر اسکول اسٹیٹ سطح کی چیمپین شپ میں شرکت یا میڈل جمع کرنا ہوگا اور ہینڈ بال ڈسپلین میں پہلی /دوسری پوزیشن حاصل ہونی چاہئے۔

ایسے درخواست دینے والوں کا انتخاب نہیں کیا جائے گا جن کے جسم کے کسی بھی حصے پر ٹیٹو لگا ہوا ہوگا۔

بی ایس سی اندراج کےلئے نیچے بتائی گئی لمبائی اور وزن کا ضابطہ قابل اطلاق ہے۔

 

-

نمبر شمار

ڈسپلین

داخلے کی سطح پر عمر

عمر، سال

لمبائی(سینٹی میٹرمیں)

وزن (کلو گرام میں)

 (اے)

ہینڈ بال

8 سے14 سال

08

134

29

09

139

31

10

143

34

11

150

37

12

153

40

13

155

42

14

160

47

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

نوٹ۔عام طور پر اس میں بھول چوک کی اجازت نہیں ہوگی ۔یا انحراف قبول نہیں کیا جائے گا۔ البتہ ان غیر معمولی باصلاحیت لڑکوں کے معاملے میں مذکورہ لمبائی (قد )اور وزن کے ضابطے میں چھوٹ دی جائے گی جن کے پاس قومی اور بین الاقوامی سطح کے تمغے ہیں ۔

3-اس بی ایس سی میں اہم دستاویزات داخل کرنے ہیں۔

انتخاب کے ٹرائل کے وقت امیدواروں کے پاس حسب ذیل دستاویزات ہونے چاہئیں۔

(اے)پیدائش اور موت کے میونسپل کارپوریشن /رجسٹر کے ذریعہ بھی پیدائش کا سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی (نقل)جاری کی گئی ہو۔

(بی)ذات کے سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی۔

(سی)اسکول سے تعلیم کے سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی ۔

(ڈی)گرام پردھان اسکول سے کیریکٹر سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی ۔

(ای)رہائش ڈومیسائل سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی(تحصیل دار ، ایس ڈی ایم کے ذریعہ جاری کی گئی ہو)۔

(ایف)6 حالیہ رنگین فوٹو۔

(جی)ضلع سطح اور مذکورہ سطح پر کھیلوں میں شرکت کے سرٹیفکیٹ کی اصل کاپی(اگر کوئی ہے)۔

(ایچ)آدھار کارڈ کی اصل کاپی۔

نوٹ:اصل کاپی دکھانی ہوگی اور درخواست کے فارم کے ساتھ ایک سی ٹی سی جمع کرنا ہوگی۔

4۔بھرتی ریلی کی مدت کے دوران قیام اور طعام ۔

امیدواروں کو اپنے ہی خرچ پر سلیکشن ریلی کے دوران حاضر ہونا ہوگا۔اسکریننگ کی  مدت کے دوران امیدواروں اور ان کے ہمراہ افراد کو فیض آباد میں اپنے قیام اور ٹرانسپورٹ کا خود انتظام کرنا ہوگا ،یہ کمپنی قیام اور طعام کی ذمہ دار نہیں ہوگی ۔ انتخاب کی ریلی کے پورے عمل کے دوران امیدواروں کے ہمراہ کسی بھی خاتون کو اجازت نہیں دی جائےگی۔

5۔رجسٹریشن کیلئے رپورٹنگ ٹائم

(اے)مقام۔بی ایس سی دی ڈوگراہ  ریجی مینٹل سینٹر، فیض آباد یوپی۔

(بی)تاریخ ۔                 8نومبر2021

(سی)وقت۔           7 بجے سے 10 بجے تک

6۔انتخاب

ایس اے آئی ،ایس ایم سی اور بوائز اسپورٹس کمپنی کا ڈیڈیکیٹڈ اسٹاف مکمل شفاف ماحول میں ٹرائلس /داخلے کا عمل  انجام دے گا۔والدین اور گارجینس کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ انتخاب کے طریقہ کار میں دخل اندازی نہ کریں۔صرف انتخاب کرنے والی ٹیم کے ذریعہ کسی سوال پر معلومات حاصل کی جاسکے گی۔خواہش مند امیدواروں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ 8 نومبر 2021 کو صبح 7 بجے پری زائڈنگ افسر سلیکشن، سلیکشن ٹرائلس،بوائز اسپورٹ کمپنی ،ریجی مینٹل سینٹرفیض آباد یوپی کو رپورٹ کریں۔

7۔ضلع ،ریاست اور قومی سطح پر تمغہ جیتنے والوں کو داخلے کے سلیکشن میں ترجیح دی جائےگی۔

8۔منتخب ہونے والے امیدواروں کو دی ڈوگرا ریجی مینٹل سینٹرفیض آباد یوپی کے ذریعہ بوائز اسپورٹ کمپنی میں انگلش میڈیم میں مفت اکیڈ مک تربیت فراہم کی جائے گی ۔اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ایس اے آئی کے کوچز آرمی کوچز کے ذریعہ بھی زبردست کوچنگ دی جائے گی ۔دسویں کلاس کا امتحان پاس کرنے پر امیدواروں کو انتخاب کے عمل سے گزرنا ہوگاجو کہ فوج میں اندراج کیلئے قابل اطلاق ہے ۔دسویں کی تعلیم اور ساڑھے سترہ سال کی عمر ہونے پر اسپورٹس کیڈیٹ کو فوج میں داخلے کے سلیکشن (انتخاب کے عمل سے گزرنا ہوگا)اور پھر داخلہ مل جائے گا۔کسی بھی وجہ سے فوج میں داخلے میں ناکام ہونے کی صورت میں متاثرہ لڑکوں کے والدین کو اس طرح کے لڑکوں کیلئے حکومت کی جانب سے خرچ کئے گئے پیسے لوٹانے ہوں گے۔

9۔منتخب ہونے والے لڑکوں کو ڈی جی ایم ٹی اور ایس اے آئی سے مناسب منظوری کے بعد سلیکشن (انتخاب) ٹرائلس کی تاریخ سے3 سے6 ماہ کے اندر بوائز اسپورٹس کمپنی دی ڈوگراریجی مینٹر سینٹر فیض آباد میں جوائن کرنے کیلئے باخبر کردیا جائے گا،بعد میں صحیح تاریخ اور شامل ہونے کے بارے میں پہلے سے مطلع کیا جائے گا۔

10۔کوویڈ-19 کے احتیاطی اقدامات

سبھی امیدواروں کو ماسک او ر دستانے ساتھ رکھنے ہوں گے اور ریلی کیلئے رپورٹنگ کے دوران آرٹی پی سی آر منفی سرٹیفکیٹ پیش کرنا ہوگا۔

11۔کسی بھی سوال /معلومات کیلئے برائے مہربانی حسب ذیل بتائے گئے پتے پر رابطہ قائم کریں۔

آفیسر کمانڈنگ ،بوائس اسپورٹس کمپنی

دی ڈوگرا ریجی مینٹل سینٹرفیض آباد(یوپی)

پن کوڈ۔900235

کیئر/ آف56اے پی او

موبائل /نمبر9161797483

        8762414687

************

 

ش ح ۔ ح ا۔ م ش

U. No.11065


(Release ID: 1764655) Visitor Counter : 160


Read this release in: English , Hindi , Tamil