وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا گجرات کے سریندر نگر ضلع میں چوٹیلا کے پاس نوا گاؤں میں شری سرسوتی ودیا مندر کی نو تعمیر عمارت کو وقف کریں گے


اِس اسکول کے کمرے بھائی جناب رمیش اوجھا کے ذریعے سونپے جائیں گے اور جناب پرشوتم روپالا پروگرام کے مہمان خصوصی ہوں گے

مرکزی وزیر نے پہلے بھی کہا تھا –اس طرح کی پہل کا مقصد گاؤں اور شہروں کے درمیان فاصلے کو کم کرنا ہے

Posted On: 17 OCT 2021 11:49AM by PIB Delhi

نئی دہلی،17اکتوبر؍2021:

گجرات کے سریندر نگر میں چوٹیلا کے پاس گاؤں نوا کے واڈی وساہٹ میں اِنڈین فیملی ایسوسی ایشن کینیڈااور اُرمی سروج چیری ٹیبل ٹرسٹ کے ذریعے منعقد شری سروسوتی ودیا مندر کی نو تعمیر عمارت کی افتتاحی تقریب بروز اتوار 17 اکتوبر کو صبح 10 سے دوپہر 12:30 بجے تک منعقد ہوگی۔

مادھو پریہ داس جی سوامی کی باوقار موجودگی میں اِس اسکول کے کمرے بھائی جناب رمیش اوجھا کے ذریعے سونپے جائیں گے اور مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا اس  دوران مہمان خصوصی ہوں گے۔

اِس پروگرام میں ممبر پارلیمنٹ جناب رام بھائی موکریا اور سوراشٹر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر نتن پیٹھانی بھی شامل ہوں گے۔

زندگی میں تبدیلی لانے والے تجربات کے توسط سے سہولتوں سے محروم لوگوں کی خدمات کرنے کا ارادہ، انسانی زندگی کو بہتر بنانے کےلئے کسی فرد یا تنظیم کی دوسروں کا بھلا کرنے کی خواہش اور کوشش ہے، جو دوسروں کی بھلائی کا جذبہ پیدا کرتا ہے۔

ایسی ہی ایک کامیابی کی کہانی سب سے پسماندہ واڈی فرقے کے طلباء کے لئے اسکول کا انتظام کرنے کی ہے۔اسکول کے وقف کے پیچھے کی کہانی دلچسپ ہے۔ کیونکہ یہ ایک ایسے فرد کے ذریعے کیا گیا بھلائی کا کام ہے، جس نے دلت فرقے کی فلاح کے لئے اپنی کمائی وقف کردی ہے۔

’’انسانی کی خدمت ہی بھگوان کی خدمت ہے‘‘کو ماننے والے جناب ترویدی نے اُرمی سروج چیری ٹیبل کا قیام  سال 2016ء میں کیا تھا۔ انہوں نے اپنی بقیہ زندگی اِس فرقے کی خدمت کے لئے وقف کردی ہے اور سبکدوشی کے بعد 11کروڑ روپے (1.47ملین ڈالر)دان کرنے کا عوامی سطح پر عہد کیا ہے۔ سوشل آڈٹ کے لئے دستیاب اپنے ایک طباعت میں اُنہوں نے اپنی کمائی اور دان کے کام میں کئے گئے تعاون کا عوامی اعلان بھی کیا ہے۔

اسکول کو سونپا درحقیقت مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا کی تحریک کا نتیجہ ہے، جنہوں نے یہ یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیا کہ واڈی فرقے کے بچوں کو بھی سماج کے دیگر بچوں کی طرح تعلیم کے لئے بنیادی ڈھانچہ مل سکے۔

واضح ہو کہ کچھ سال قبل نوا گاؤں میں منعقد ایک تقریب میں مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے خاص طور سے اس بات پر روشنی ڈالی تھی کہ واڈی فرقے کے بچوں کو بنیادی تعلیم کی سہولت دستیاب ہو۔اُنہوں نے مشورہ دیا تھا کہ یہ پہل گجرات میں ایک مثال قائم کرے گی، کیونکہ اس مقصد دیہی –شہری تقسیم  کے درمیان فرق کو کم کرنا ہے۔

اِس پہل کے تحت اُرمی سروج چیری ٹیبل ٹرسٹ کے جناب جگدیش بھائی نے فوراً اسکول کے لئے دو کمرے تعمیر کروائے تھے۔

واڈی وساہٹ میں سرسوتی ودیا مندر ’’سب کا ساتھ، سب کا وکاس اور سب کا پریاس‘‘کی ایک سچی مثال قائم کرے گا۔

 

************

 

ش ح۔ج ق۔ن ع

(U: 11050)


(Release ID: 1764522) Visitor Counter : 167