وزارت دفاع
بھارتی فوج کی ٹیم نے بریکان ، ویلز (یوکے) میں منعقدہ کیمبرین پٹرول مشق میں طلائی تمغہ جیتا
Posted On:
16 OCT 2021 2:05PM by PIB Delhi
نئی دہلی:16؍اکتوبر2021:
بھارتی فوج کی 5/4 گورکھا رافلز (فرنٹیئر فورس) کی ایک ٹیمنے 13 سے 15 اکتوبر 2021 تک برطانیہ کے بریکان ، ویلز ، برطانیہ میں منعقدہ کیمبرین پٹرول مشق میں بھارتی فوج کی نمائندگی کرتے ہوئے طلائی تمغہ حاصل کیا۔
برطانیہ کی فوج کے ذریعہ منعقدہ ایکس کیمبرین پٹرول کو انسانی قوتبرداشت ، ٹیم جذبہ کا ایک اہم امتحان سمجھا جاتا ہے ، اور اسے کبھی کبھی دنیا بھر کی فوجوں کے بیچ ملٹری پٹرولنگ کے اولمپکس کے طور پر بھی جانا جاتا ہے۔
بھارتی فوجی دستے نے اس ایونٹ میں حصہ لیتے ہوئے کل 96 ٹیموں کے خلاف مقابلہ کیا ، جس میں دنیا بھر سے اسیپشل فورسز اور مشہور ریجمنٹوں کی نمائندگی کرنے والی 17 بین الاقوامی ٹیمیں شامل تھیں۔
مشق کے دوران ، دشوار گزار علاقوں اور سخت سرد سوم میں ان فوجی دستوں کی کارکردگی کے لئے ٹیموں کا جائزہ لیا گیا تھا۔ مشق کے دوران دنیا کےدشوار صورتحال کے علاوہ مختلف چیلنجوں کا سامنا کیا گیا تاکہ جنگ کے حالات میں ان کے ردعمل کا جائزہ لیا جاسکے۔
بھارتی فوج کی ٹیم کے سبھی ججوں نے خصوصی طور پر ان کی نمایاں نیوی گیشن مہارت، پٹرول احکامات کو پورا کرنے اور مجموعی طور پر جسمانی قوت برداشت کے لئے جم کر تعریف کی۔
برطانوی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر مارک کارلٹن – اسمتھ نے 15 اکتوبر 2021 کو ایک رسمی تقریب میں ٹیم کے اراکین کو طلائی تمغہ پیش کیا۔
اس سال، 96 حصہ لینے والی ٹیموں میں سے ،صرف تین کو ہی بین الاقوامی پٹرولنگ دستے کی اس مشق کے چھٹے مرحلے تک طلائی تمغے سے نوازا گیا ہے۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 11012)
(Release ID: 1764398)
Visitor Counter : 242