وزارت خزانہ
این سی آر، ہریانہ اور مغربی بنگال میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے چھاپوں میں کم قیمت دکھا کر بڑے پیمانے پر درآمدات کرنے کا انکشاف ہوا ہے
Posted On:
16 OCT 2021 11:31AM by PIB Delhi
انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ نے لیپ ٹاپ ، موبائل فون اور معاون آلات درآمد اور ان کی تجارت کرنے والوں کے یہاںچھاپے مارے اور ضبطی کی کارروائیاں کیں۔ یہ کارروائی 10.10.2021 کو شروع ہوئی اور یہ سلسلہ قومی راجدھانی خطہ ، ہریانہ اور مغربی بنگال تک دراز ہو گیا۔
تلاشی کے دوران کئی قابل اعتراض دستاویزات ، ڈائریاں اور ڈیجیٹل شواہد ملے ہیںجن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ گروپ بڑے پیمانے پر کم قیمت دکھا کر درآمد شدہ سامان کی بابت غلط اطلاعات فراہم کرتا رہا۔ غیر ریکارڈ شدہ لین دین، جائیدادوں میں بے حساب سرمایہ کاری، جعلی قرضے لینے وغیرہ کی نشاندہی کرنے والے ثبوتوں بھی بڑی تعداد میں ملے ہیں۔
اس مبینہ تجارت میں ، کئی فرضی اداروں کے نام پر سامان درآمد کیا گیا ہے جس کی قیمت کم ہے اور/یا کسٹم ڈیوٹی سے بچنے کے لئے درآمد کئے جانے والے سامان کی تفصیلات میں غلط بیانی سے کام لیا گیا ہے۔ بندرگاہوں پر کلیئرنس کے بعد اس طرح کے سامان پورے ہندستان میں نقد لین دین کے ذریعے پہنچائے گئے ہیں۔کولکتہ بندرگاہ پر ایک کنٹینر کی تلاشی کے دوران یہ بھی معلوم ہوا کہ لدائی کے بل میں جہاں 'ایچ ڈی ایم آئی کیبل' قرار دئیے جانے والے سامان کی قیمت صرف 3.8 لاکھ روپے دکھائی گئی ہے وہیں سامان کی جانچ پڑتال پر یہ بات سامنے آئی کہ درآمد شدہ قیمتی اشیاء جیسے لیپٹاپ ، موبائل فون وغیرہ کی قیمت کوئی 64 کروڑ روپے ہے۔
تلاشی کے دوران ملنے والے شواہد اور ضبطیوں سے پتہ چلتا ہے کہ غیر ملکی کنسائینروں کو کم قیمت دکھا کر بھیجے جانے والے سامان کی ادائیگیاں حوالہ ذرائع سے کی گئی ہیں۔ تقریبا پورا کاروبار اس طرح کے طریقہ کار سے چلتا پایا گیا ہے۔
اگرچہ پچھلے تین برسوں میں اس طرح کے فرضی اداروں کے استعمال سے بندرگاہ پر درآمدات کی قیمت تقریباً 20 کروڑ روپے بتائے گئے ہیں لیکن قیمت انتہائی کم دکھانے کا معاملہ جس بڑے پیمانے پر سامنے آیا ہے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اس مدت کے دوران اصل قیمت 2000 کروڑروپے سے زیادہ ہو سکتی ہے۔
اس طرح پیدا کی جانے والی دولت انتہائی قیمتی غیر منقولہ جائیدادیں خریدنے کے لئے استعمال کیا گیا؛ نقد پیسوں کو جعلی کرائے کی آمدنی، جعلی غیر محفوظ قرضوں اور غیر ملکی بینک کھاتوں میں جمع رقم کی شکل میں دکھایا گیا ہے۔
چھاپے کے دوران 2.75 کروڑ روپے کی بے حساب نقد رقم بھی ضبط کی گئی ہے۔
مزید تحقیقات جاری ہیں۔
<><><><><>
ش ح،ع س، ج
U.No. : 11015
(Release ID: 1764391)
Visitor Counter : 212