وزارت دفاع

ڈی آر ڈی او کی نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجی لیبارٹری میں ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام پریرنا استھل کا افتتاح

Posted On: 15 OCT 2021 2:15PM by PIB Delhi

نئی دہلی۔ 15  اکتوبر        سابق صدرجمہوریہ ہند ، بھارت رتن ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام کی 90 ویں سالگرہ کے موقع پر اور آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے 15 اکتوبر 2021 کو وشاکھاپٹنم کے نیول سائنس اینڈ ٹیکنالوجیکل لیبارٹری (این ایس ٹی ایل) میں  ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام پریرنا استھل کا افتتاح کیا گیا ۔ این ایس ٹی ایل ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او) کی نیول ریسرچ لیبارٹری ہے۔ ڈی آر ڈی او کے ڈائریکٹر جنرل (بحریہ نظام اور مواد) ڈاکٹر سمیر وی کامت نے ڈاکٹر کلام کے مجسمے کی نقاب کشائی کی۔

اس موقع پر ، این ایس ٹی ایل کی مصنوعات ورون استر ، ٹورپیڈو ایڈوانسڈ لائٹ (ٹی اے ایل) اور ماریچ ڈیکو اےکو پنڈال میں دکھایا جا رہا ہے۔

'آزادی کے امرت مہوتسو' کے ایک حصے کے طور پر ، ڈی آر ڈی او آر اینڈ ڈی کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عام لوگوں میں بیداری بڑھانے اور خاص طور پر نوجوان ذہنوں کو تحریک دینے  کی سمت میں مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ ڈاکٹر کلام کا پریرنا استھل ڈاکٹر کلام کی زندگی اور ان کی بے مثال کامیابیوں سے لوگوں کو خاص طور پر نوجوان ذہنوں کی ترغیب کا باعث بنے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/DefFEB1.jpg

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

U-10100



(Release ID: 1764258) Visitor Counter : 169


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu