بجلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بجلی،نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر نے این ایچ پی سی دلہستی پاور اسٹیشن اور کشن گنگا پاور اسٹیشن کی ڈیم سائٹ کا دورہ کیا

Posted On: 15 OCT 2021 4:21PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ، 15اکتوبر،2021

نئی اور قابل تجدید توانائی اوربجلی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ  نے مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر کے باندی پورا ضلع کے گریز علاقے میں آج  330 میگا واٹ والے  این ایچ پی سی کشن گنگا پاور اسٹیشن کا دورہ کیا۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211015-WA00224UZ3.jpg

معزز وزیر کے ہمراہ  ،بجلی کی وزارت میں اڈیشنل سکریٹری  جناب ایس کے جی رہاٹے،این ایچ پی سی میں سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ اور پاور ڈولپمنٹ محکمہ جموں و کشمیر میں پرنسیپل سکریٹری جناب روہت کنسل بھی تھے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211015-WA0027NCPO.jpg

اپنے  کے دورے کے دوران،وزیر موصوف نے ڈیم اور اسپل وے کے مختلف اجزا کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈیم ٹو پاور ہاؤس کے تعمیراتی کام کا معائنہ بھی کیا اور کاموں کی پیش کش کے بارے میں بریفنگ  بھی دی ۔اپنے دورے کے دوران معزز وزیر نے مقامی لوگوں کے نمائندوں سے بھی بات چیت کی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20211015-WA00304I81.jpg

بجلی  اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے دلہستی پاور اسٹیشن کے ڈیم کمپلکس کا بھی دورہ کیا۔کل ، بجلی کی وزارت میں اڈیشنل سکریٹری جناب ایس کے جی رہاٹے اور جموں و کشمیر میں پی ڈی ڈی کے پرنسیپل سکریٹری جناب روہت کنسل اور این ایچ پی سی میں سی ایم ڈی جناب اے کے سنگھ نے بھی ان کے ساتھ اسٹیشن کا دورہ کیا تھا ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/photo2OPEW.jpg

جناب آر کے سنگھ اور دیگر معززین کا استقبال جناب  نرمل سنگھ ، جنرل منیجر (انچارج) ، دلہستی پاور اسٹیشن، نے ڈیم کے احاطے میں آمد پر گلدستے کے ساتھ کیا۔ اس کے بعد ، تمام معززین کا دلہستی پاور اسٹیشن کے دیگر سینئر افسران اور ملازمین نے شاندار استقبال کیا۔ معزز وزیر کو سنٹرل انڈسٹریل سیکورٹی فورس کے اہلکاروں نے گارڈ آف آنر دیا۔

اس موقع پر وزیر نے ڈیم کمپلیکس کا معائنہ کیا اور بجلی گھر کے کام کا جائزہ لیا۔ جناب نرمل سنگھ ، جنرل منیجر (انچارج) ، دلہستی پاور اسٹیشن نے وزیر کو پاور اسٹیشن کے آپریشن کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

***

ش ح ۔ا م۔

U.NO:11002


(Release ID: 1764236) Visitor Counter : 185