کوئلے کی وزارت

این ایل سی آئی ایل تالابیراپروجیکٹ کے ذریعہ این ٹی پی سی درلی پالی پاور اسٹیشن کو کوئلے کی سپلائی شروع کی گئی

Posted On: 15 OCT 2021 1:47PM by PIB Delhi

نئی دہلی  ، 15اکتوبر،2021

 

این ایل سی انڈیا لیمیٹڈ ،کوئلے  کی وزارت کے انتظامیہ کنٹرول میں آنے والی این نورتن کمپنی ہے،اوڈیشہ ریاست میں تالابیرا اور کوئلے کی کانوں (20 میٹرک ٹن سالانہ کی صلاحیت) کا آپریشن کرتی ہے۔

تالابیرا اور اوسی پی میں مالی سال 21-2020 سے پیداوار شروع کی گئی ہے اور یہ اپنے آخری استعمال پلانٹ ،این ٹی پی ایل،توتی کورن ،تمل ناڈو  کو کوئلے کی سپلائی کررہا ہے۔اس کے علاوہ ملک میں کوئلے کی سپلائی کی ضرورتوں کو پورا کرنے  کےلئے،آخری استعمال پلانٹ کی ضرورت کو پورا کرنے کے بعد کوئلے کی اضافی مقدار کو کوئلے کی وزارت کے ذریعہ مناسب اجازت کی حصولیابی کے ساتھ،ای – نیلامی کے ذریعہ سے لے بازار میں کوئلے کی فروخت کرتا ہے۔

 

 

 

کوئلے کی وزارت کے ذریعہ بجلی کے شعبہ میں کوئلے کی سپلائی بڑھانے کی سمت میں سبھی کوششیں کی گئی ہیں اور کیپٹو کوئل بلاکوں سے بجلی کے شعبہ کی طرف سپلائی کو ڈائورٹ کرنے اور بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزارت نے این ٹی پی سی کو ان کے بجلی پلانٹ کےلئے تالابیرا اور کانوں سے کوئلے کی سپلائی کی پیش کش کی ہے۔

اس سلسلے میں دونوں کمپنیوں نے ایک ساتھ مل کر تالا بیرا اور او سی پی سے این ٹی پی سی (درلی پالی اور لارا پاور پلانٹس ) کو کوئلے کی سپلائی شروع کرنے کا کام کیا ہے۔اوڈیشہ حکومت کے کان محکمے  کے ذریعہ وقت پر تعاون اور ضروری کوئلہ تقسیم پرمٹ کے حصول کے ساتھ ہی،کوئلے کی وزارت کی ہدایت کے 24گھنٹے کے اندر کل ہی درلی پالی پاور اسٹیشن کو کوئلے کی تقسیم شروع کردی گئی ہے۔

***

ش ح ۔ا م۔رب۔

U:11001



(Release ID: 1764227) Visitor Counter : 154


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu