وزارت اطلاعات ونشریات
جناب انوراگ ٹھاکر نے ’مائی پارکنگس’ایپ کو لانچ کیا
’مائی پارکنگس‘اسمارٹ پارکنگ ایپ تمام شہریوں کے لئے فائدہ مند ہے ، اُمید ہے کہ دیگر میونسپل کارپوریشن بھی اِ س طرح کے حل نافذ کریں گی:جناب ٹھاکر
Posted On:
14 OCT 2021 6:22PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14اکتوبر؍2021:
اطلاعات و نشریات کے مرکزی وزیر جناب انوراگ سنگھ ٹھاکر نے آج جنوبی دہلی مونسپل کارپوریشن(ایس ڈی ایم سی)کے میئر جناب مکیش سوریان، ایس ڈی ایم سی کے کمشنر جناب گیانیش بھارتی اور بیسل (بی ای سی آئی ایل)کے سی ایم ڈی (چیئرمین و منیجنگ ڈائریکٹر)جناب جارج کروویلا کی موجودگی میں ’مائی پارکنگس ‘ایپ کو لانچ کیا۔
اس موقع پر جناب انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ پارکنگ ایک پیچیدہ مسئلہ ہے اور یہ ایپ تناؤ کو کم کرنے اور لوگوں کو اپنے سفر کی بہتر منصوبہ سازی میں مدد کرنے کی ایک کوشش ہے۔ایپ یا کارڈ کے ذریعے اسمارٹ پارکنگ حل رکاوٹ سے آزاد پارکنگ کی سمت میں ایک آسان حل ہے اور اس سے آن لائن پارکنگ سلاٹ کی بکنگ کرکے لوگ کسی رُکاوٹ کے بغیر اپنی گاڑیاں کھڑی کرسکیں گے۔
ایپ کے ذریعے پارکنگ میں آسانی ہونے سے پارکنگ مقامات کی تلاش میں لگنے والا وقت گھٹنے سے گاڑیوں کی وجہ سے ہونے والی آلودگی کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اِس طرح اِس ایپ سے ہر شہری کو فائدہ ہوگا۔مرکزی وزیر نے اُمید ظاہر کی کہ دوسرے میونسپل کارپوریشن ’مائی پارکنگس‘ کے تجربے سے فائدہ اٹھائیں گے اور اِسی طرح کا حل اپنائیں گے۔
جناب ٹھاکر نے اِ س ایپ کو بنانے میں بیسل (بی ای سی آئی ایل)و ایس ڈی ایم سی کو اُن کی کوششوں کے لئے مبارکباددی اور دونوں اداروں کے لوگوں کے سامنے آنے والی پریشانیوں کے حل کے لئے مزید مواقع تلاش کرنے پر زور دیا۔
شہر میں گاڑیوں کی بڑھتی تعداد کی وجہ سے وقت کے ساتھ پارکنگ کا مسئلہ بھی بڑھا ہے ۔ یہ پارکنگ مقامات اور اُ ن کے انتظام و انصرام کے ڈیجیٹلائزیشن کی کوشش ہے، جس کی وجہ سے مائی پارکنگ ایپلی کیشن وضع کیا گیا ہے۔
مائی پارکنگس ایک آئی او ٹی (اِنٹر نیٹ آف تھنگس)ٹیکنالوجی –اہل اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹل حل ہے اور اِس کا استعمال اِن چیزوں کے ذریعے کرسکتے ہیں۔
- اینڈرائیڈ اور آئی او ایس پلیٹ فارم دونوں میں موبائل ایپ
- پری پیڈ کارڈ
- اِنیبلڈ اسمارٹ کیو آر کوڈ
اِس ایپ کو براڈکاسٹ انجینئرنگ کنسلٹنٹس انڈیا لمٹیڈ(بیسل)نے جنوبی دہلی میونسپل کارپوریشن کے ساتھ مل کر ایس ڈی ایم سی میونسپل کارپوریشن کی حد کے علاقے کے تحت تمام منظور شدہ پارکنگ مقامات کے ڈیجیٹلائزیشن کے مقصد سے تیار کیا ہے۔ یہ سہولت مستقبل میں ملک میں دیگر میونسپل کارپوریشن میں بھی شروع کی جائے گی۔
مائی پارکنگس ایپ درج ذیل سہولت دے گا:
- گاڑی پارکنگ کی آن اسپاٹ اور ایڈوانس بکنگ
- استعمال میں آسان موبائل ایپ کے ذریعے سلاٹ چننے کی سہولت
- پری پیڈ؍ اسمارٹ کارڈ کے ساتھ اہل پارکنگ حل
- گاڑیوں کےپیپر لیس چیک –اِن اور چیک –آؤٹ کا متبادل
- سیفٹی اور ری کال کے لئے ساجھا پارکنگ
- پارکنگ اور آس پاس کے پارکنگ مقامات میں سہولتوں کا ڈسپلے
- روزانہ ؍مستقل مسافروں کے لئے پارکنگ پاس کا نظم
- الیکٹرک گاڑیوں (ای وی)کے لئے چارجنگ اسٹیشن کا متبادل اور ڈی ٹی سی؍دہلی میٹرو کے ساتھ کارڈ کا انضمام
- سلاٹ بکنگ چیک-اِن اور چیک –آؤٹ کے لئے اسمارٹ کیو آر کوڈ
- اے این پی آر-خود کار نمبر پلیٹ شناخت سسٹم
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 10083)
(Release ID: 1764082)
Visitor Counter : 216