وزارت خزانہ

محکمہ انکم ٹیکس کے ای- فائلنگ پورٹل پر دو کروڑ سے زیادہ انکم ٹیکس ریٹرن فائل کئے گئے

Posted On: 14 OCT 2021 4:13PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  14 /اکتوبر  2021 ۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ای- فائلنگ پورٹل (www.incometax.gov.in) پر 13 اکتوبر 2021 تک انکم ٹیکس ریٹرن فائل کرنے والوں کی تعداد 2 کروڑ سے زیادہ ہوگئی ہے۔ نیا پورٹل 7 جون 2021 کو لانچ کیا گیا تھا اور ابتدا میں ٹیکس دہندگان نے پورٹل کے کام کاج میں خامیوں اور مشکلات درپیش ہونے کی اطلاع دی تھی۔ تب سے کئی تکنیکی دقتوں کا تدارک کیا جاچکا ہے اور پورٹل کی کارکردگی میں اچھا خاصا استحکام آچکا ہے۔

تیرہ اکتوبر 2021 تک 13.44 کروڑ سے زیادہ ٹیکس دہندگان نے لاگ اِن کیا ہے۔ تقریباً 54.70 لاکھ ٹیکس دہندگان نے اپنے پاسورڈ حاصل کرنے کے لئے ’فارگیٹ پاسورڈ‘ سہولت کا فائدہ اٹھایا ہے۔

سبھی انکم ٹیکس ریٹرن ای- فائلنگ کے لئے دستیاب کرادیے گئے ہیں۔ اسیسمنٹ ایئر (اے وائی) 2021-22 کے لئے پورٹل پر 2 کروڑ سے زیادہ آئی ٹی آر فائل کئے جاچکے ہیں، جن میں آئی ٹی آر1 اور 4 کا حصہ 86 فیصد ہے۔ یہ دیکھنا حوصلہ افزا ہے کہ 1.70 کروڑ سے زیادہ ریٹرن ای- ویریفائڈ کئے جاچکے  ہیں، جن میں سے 1.49 کروڑ کو آدھار پر مبنی او ٹی پی کے ذریعے سے انجام دیا گیا ہے۔ محکمہ کے لئے آئی ٹی آر کا عمل شروع کرنے اور ریفنڈ، اگر کوئی ہو، جاری کرنے کے لئے آدھار او ٹی پی اور دیگر طریقوں کے ذریعے ای- ویری فکیشن کا کام اہم ہے۔

ویریفائیڈ (توثیق شدہ) آئی ٹی آر 1 اور 4 میں سے 1.06 کروڑ آئی ٹی آر پروسیس کردیے گئے ہیں  اور اسیسمنٹ ایئر 2021-22 کے لئے 36.22 لاکھ ریفنڈس جاری کردیے گئے ہیں۔ آئی ٹی آر 2 اور 3 کی پروسیسنگ جلد ہی شروع کردی جائے گی۔

غیر مقیم افراد سے ڈیجیٹل سگنیچر (ڈی ایس سی) کا رجسٹریشن ممکنہ ہوگیا ہے اور کل 4.87 لاکھ ڈی ایس سی رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔ ڈی ایس سی رجسٹریشن کے آسان عمل میں کسی شخص کو ایک بار میں صرف اپنا ڈی ایس سی رجسٹرڈ کرانا ہوتا ہے اور وہ اسے ہر اس اکائی میں استعمال کرسکتا ہے، جہاں وہ ایک حصص دار، ڈائریکٹر وغیرہ ہے اور کسی بھی اکائی یا رول کے لئے اسے دوبارہ رجسٹر نہیں کرنا ہوتا ہے۔

تیرہ اکتوبر 2021، 9.08 لاکھ ٹی ڈی ایس اسٹیٹمنٹ، ٹرسٹ / اداروں کے رجسٹریشن کے لئے 1.29 لاکھ فارم 10اے، تنخواہ کے بقایاجات کے لئے 1.98 لاکھ فارم 10ای اپیل فائل کرنے سے جڑے 23920 فارم 35 اور 22075 ڈی ٹی وی ایس وی فارم سمیت 15.72 لاکھ سے زیادہ اسٹیچوری فارم جمع کئے جاسکے ہیں۔ ٹیکس دہندگان سے ملے فیڈ بیک کے جواب میں غیرملکی ریمیٹینس کے لئے درکار 15 سی اے اور 15 سی بی فارم جمع کرنے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی گئی ہے۔ 21.40 لاکھ سے زیادہ ای- پین مفت میں آن لائن الاٹ کئے گئے ہیں۔ رجسٹریشن اور عمل درآمد کے لئے قانونی وارث کے متعلق کام کو ممکن بنادیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ اسیسمنٹ اور ایڈجرنمنٹ کی مانگ یا تقرری اور مجاز نمائندوں کے ذریعے فائلنگ کے لئے ویڈیو کانفرنسنگ سمیت دیگر خوبیوں کے ساتھ ای- پروسیڈنگ اور فیس لیس پروسیڈنگ کو ممکن بنادیا گیا ہے۔ ٹیکس دہندگان فیس لیس اسیسمنٹ / اپیل /جرمانہ کی کارروائی کے تحت محکمہ کے ذریعے جاری 12.20 لاکھ نوٹس دیکھنے کے اہل ہوگئے ہیں، ان میں سے 6.24 لاکھ رسپانسیز جمع کردیے گئے ہیں۔

محکمہ انکم ٹیکس سبھی ٹیکس دہندگان سے ٹی ڈی ایس اور ٹیکس ادائیگی کی درستگی کی تصدیق کرنے اور آئی ٹی آر کی پری- فائلنگ کا فائدہ اٹھانے کے لئے ای- فائلنگ پورٹل کے توسط سے اپنے فارم 26 اے ایس کو دیکھنے کی درخواست کرتا ہے۔

ان سبھی ٹیکس دہندگان سے جلد از جلد اسیسمنٹ ایئر 2021-22 کے لئے اپنے ریٹرن جمع کرنے کی درخواست کی جاتی ہے، جنھوں نے ابھی تک ایسا نہیں کیا ہے۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 10072



(Release ID: 1764035) Visitor Counter : 183