نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
نائب صدر جمہوریہ نے دشہرے کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی
Posted On:
14 OCT 2021 2:26PM by PIB Delhi
نئی دہلی،14اکتوبر؍2021:
نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈ و نے دشہرے کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دی۔اُن کا پیغام اس طرح ہے-
’’دشہرے کے مبارک موقع پر میں اپنے ملک کے تمام شہریوں کو دلی مبارکباد پیش کرتاہوں اور نیک خواہشات کا اظہار کرتاہوں۔
ملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جانے والا دشہرے کا تہوار برائی پر اچھائی کی جیت کی علامت ہے۔یہ تہوار ہمیں بھگوان شری رام کے مقدس اور نیک زندگی کی یاد دلاتا ہے اور ان کے ذریعے دکھائے گئے نیکی کے راستے کو اپنانے کےلئے ہماری رہنمائی کرتاہے۔
دشہرا ہمیں یہ یاد دلانے کا موقع ہے کہ ہمیں لگاتار شیطانی طاقتوں کو شکست دینے اور اچھائی و خیرسگالی کو بڑھاوا دینے کی ضرورت ہے۔میں دعا گو ہوں کہ یہ تہوار ملک میں اَمن، مساوات اور خوشحالی لے کر آئے۔‘‘
************
ش ح۔ج ق۔ن ع
(U: 10076)
(Release ID: 1763971)
Visitor Counter : 173