بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جے این پی ٹی نے مالی سال-22  21 کی پہلی ششماہی میں کنٹینر ٹریفک میں 40.40 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا

Posted On: 14 OCT 2021 1:02PM by PIB Delhi

جواہر لال نہرو پورٹ ٹرسٹ (جے این پی ٹی) ، جو ہندوستان کی ایک اہم کنٹینر بندرگاہ ہے ، نے اس مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران 2,703,051 ٹی ای یوز کو سنبھالا ، یہ 1,925,284 ٹی ای یوز کے برعکس ہے جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کے دوران کنٹینر ٹریفک سے 40.40 فیصد زیادہ ہے۔ مالی سال22-21 کی پہلی ششماہی میں ریل ٹریفک کی گنجائش 18.04 فیصد تھی۔ ستمبر 2021 میں کنٹینر کی کل آمدورفت  452,108 ٹی ای یوز رہی جو کہ گزشتہ سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 18.86 فیصد زیادہ ہے۔ این ایس آئی جی ٹی نے ستمبر 2021 میں 1,00,814 ٹی ای یوز کو سنبھال کر ایک ماہ میں 1 لاکھ ٹی ای یوز کا ہندسہ عبور کیا ، جو کہ اس کے قیام کے بعد سے اب تک سب سے زیادہ ٹی ای یوز کو سنبھالناہے۔

ششماہی کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے ، چیئرمین ، جے این پی ٹی جناب سنجے سیٹھی نے کہا ، بندرگاہ مختلف اقدامات کر تی رہی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جاسکے کہ بندرگاہ تکنیکی لحاظ سے ترقی یافتہ عالمی بندرگاہوں کے ہم پلہ ہے۔ جے این پی ٹی کی طرف سے  چھوٹے  کنٹینر ٹرین خدمات کو حالیہ دنوں میں ہری جھنڈی دکھاناکر شروع کرنا ڈبل ​​اسٹیکڈ  چھوٹے کنٹینرز کے ذریعے  درآمد برآمد کے سامان کی ریل نقل و حرکت کو متوازن بنانے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ یہ  دراامدات  اور برآمدات سے تعلق رکھنے والی کمیونٹی کو  مضا فاتی  علاقوں کے   لاجسٹیکل اخراجات کو کم کرکے مسابقتی قیمتوں کا فائدہ فراہم کرے گا ، جبکہ اسی کے ساتھ ساتھ  یہ  جے این پی ٹی میں ٹرین کے ذریعہ مال برداری میں اضافے کاباعث ہوگا۔

جے این پی ٹی  سمندری  تجارت  اور لاجسٹک کے شعبے میں جدت لانے کی مسلسل طور پر کوشش  کرتی رہی ہے اور ہندوستان کی ترقی کی کہانی کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ترقی کے لیے مسلسل نئے راستے کھولے ہیں۔ حال ہی میں تعمیر شدہ ساحلی برتھ، ساحلی  مال برداری کے عمل کو فروغ دے گی اور ساحلی جہاز رانی کے لئے بہتر بنیادی ڈھانچہ فراہم کرے گی اور ریل  اور سڑک کے راستوں کو بھیڑ بھاڑ سے آزاد کرے گی۔ جس سے کم قیمت  اور موثر ملٹی موڈل نقل و حمل کے اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس کے علاوہ ، جے این پی ٹی نے خصوصی  اقتصادی زون کے اندر واقع 9 پلاٹوں کے کامیاب بولی دہندگان کو بندرگاہ کی قیادت والی صنعت کاری کو فروغ دینے کے لیے ایک لیٹر آف انٹینٹ دیا۔ جے این پی ٹی خصوصی اقتصادی زون بھارت کو مینوفیکچرنگ کا ایک بڑا مرکز بنانے کے لیے مزید معروف عالمی کمپنیوں کو راغب کرنے کے لیے تیار ہے کیونکہ جے این پی ٹی خصوصی اقتصادی زون میں انفراسٹرکچر کی ترقی بین الاقوامی معیار کے مطابق ہے۔ جے این پی-سی پی پی ایپ سی پی پی آپریشن کے براہ راست ڈیٹا تک رسائی فراہم کرنے کے لیے اور سپلائی چین میں برموقع کام کئے جانے کو ظاہر کرنے کے لئے  لانچ کی گئی  تھی۔

****************

 

 

(ش ح۔س ب ۔ رض)

U NO. 10065



(Release ID: 1763863) Visitor Counter : 145


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil