ریلوے کی وزارت
ریل کوشل وکاس یوجنا (آرکے وی وائی ) کے تحت پہلے بیچ کے کامیاب تربیت پانے والوں نے خود روزگار کے ٹول کٹس اور سرٹیفیکٹ حاصل کئے
انڈین ریلوے کے پروڈکشن یونٹ ، بنارس لوکوموٹیو ورکس نے تکنیکی ٹریڈز میں 100گھنٹے کے تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد 54تربیت پانے والو ں کو ٹول کٹس اور سرٹیفیکٹ تفویض کئے
تربیت پانے والوں نے تربیت مکمل کرنے کے بعد اطمینان کااظہارکیا
Posted On:
14 OCT 2021 12:44PM by PIB Delhi
نئی دہلی ،14؍اکتوبر:انڈین ریلوے کے پروڈکشن یونٹ بنارس لوکوموٹیوورکس نے 13اکتوبر 2021کو ریل کوشل وکاس یوجنا (آرکے وی وائی ) کے تحت کامیاب تربیت پانے والوں کو خود روزگارکے ٹول کٹس اورسرٹیفیکٹس کی تقسیم کے لئے ایک تقریب کا اہتمام کیا۔ تکنیکی ٹریڈس میں 100گھنٹے کے تربیتی پروگرام کی تکمیل کے بعد 54تربیت پانے والوں کو ٹول کٹس اورسرٹیفیکٹ تقسیم کئے گئے ۔ اس پروگرام کا اہتمام ریل کوشل وکاس یوجنا کے تحت تکنیکی ٹریڈز یعنی الیکٹریشین ، فٹر، میکینسٹ اور ویلڈرمیں پہلے بیچ کی تربیت کے لئے بی ایل یعنی بنارس لوکوموٹیوورکس نے کیاتھا۔ کل 54تربیت پانے والو ں نے ٹول کٹس اور سرٹیفیکٹ حاصل کئے ۔ تربیت پانے والوں نے تربیت مکمل کرنے کے بعد اطمینان کااظہارکیا ۔ انھوں نے یہ پایا کہ تربیت سود مند رہی ۔ اپنی موجودہ معلومات پراطمینان کرتے ہوئے انھوں نے خود اعتمادی میں بھی اضافہ کیا۔
ریلوے ، مواصلات ، الیکٹرانکس اورانفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیرجناب اشونی ویشنو نے 17ستمبر ، 2021کو ریل کوشل وکاس یوجنا( آرکے وی وائی )کا آغاز کیاتھا۔ آرکے وی وائی پروگرام ریلوے تربیتی انسٹی ٹیوٹ کے ذریعہ صنعت سے متعلق ہنرمندی انٹری سطح کی تربیت فراہم کئے جانے کے ذریعہ مقامی نوجوانوں کو بااختیاربناتاہے ۔ یہ پروگرام آزادی کا امرت مہوتسو کے 75سال کے حصے کے طورپر اس ملک کے نوجوانوں کو اعتماد بڑھانے کے لئے وزیراعظم کے ویژن کو آگے لے جائے گا ۔ آرکے وی وائی پروگرام پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا (پی ایم کے وی وائی ) کی نگرانی کے تحت ہے۔ یہ ہنرمندی کے فروغ اور صنعت کاری (ایم ایس ڈی ای ) کی وزارت کی ایک اسکیم ہے ، جس کا مقصد آتم نربھربھارت کو ویژن کو حاصل کرنا ہے ۔ ہندوستان بھرمیں پھیلے 75ریلوے تربیتی انسٹی ٹیوٹس میں 3سالوں کی مدت کے دوران کل50 نوجوانوں کو تربیت دی جائیگی ۔
بنارس لوکوموٹیوورکس کو آرکے وی وائی پروگرام کے نفاذ کے لئے نوڈل ایجنسی کے طورپر ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ تربیت کے لئے کورس کا متن اور اسسمینٹ طریقہ کار بنارس لوکوموٹیوورکس کی جانب سے تیارکیاجاتاہے ۔
آرکے وی وائی پروگرام کے لئے تربیت پانے والوں کو کھلے اشتہار اور شفاف شارٹ لسٹنگ میکینز کے ذریعہ انتخاب کیاجاتاہے ۔ تربیت پانے والوں کو 100گھنٹے کی پریکٹیکل اورتھیوریکل تربیت کے لئے جاناہوتاہے ۔تربیت کے بعد سبھی تربیت پانے والے ایک معیارجائزے کے لئے جاتے ہیں ۔ اور کامیاب تربیت پانے والوں کو سرٹیفیکٹ تفویض کیاجاتاہے ۔
بنارس لوکو موٹیو ورکس نے ایک منفرد پہل شروع کی ہے تاکہ سبھی کامیاب تربیت پانے والوں کو تربیت سے متعلق ٹول کٹس فراہم کئے جاسکیں ۔ یہ ٹول کٹس تربیت پانے والو ں کو ان کی ہنر مندی اور خود اعتمادی بڑھانے میں مدد گارثابت ہوگا۔ یہ ٹول کٹس تربیت پانے والوں کی مدد بھی کرے گا تاکہ وہ سیکھنے کے بعد کے علم کا استعمال کرسکیں اور خود روزگار کے لئے صلاحیت حاصل کرنے ساتھ ہی ساتھ مختلف صنعتوں میں روزگار حاصل کرسکیں ۔
****************
ش ح۔ ح ا۔ ع آ
U. NO. 10063
(Release ID: 1763859)
Visitor Counter : 225