صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
کووڈ-19 کی تازہ ترین صورتحال
Posted On:
14 OCT 2021 9:22AM by PIB Delhi
ملک گیر ٹیکہ کاری مہم کے تحت اب تک 96.82کروڑ ویکسین خوراک دی جاچکی ہیں۔
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 18,987نئے مریض سامنے آئے ہیں۔
سردست یہ شرح 98.07 فیصد ہے - جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 19,808 مریض شفایاب ہوئے ہیں۔ جس سے شفایابی کی مجموعی تعداد بڑھ کر 3,33,62,709ہوگئی ہے۔
زیرعلاج مریضوں کی تعداد کل معاملات کے1 فیصد سے بھی کم ہے،سردست یہ شرح 0.61 فیصد ہے - جو مارچ 2020 سے اب تک کی کم ترین شرح ہے۔
ہندوستان میں زیر علاج مریضوں کی تعداد اس وقت 2,06,586فیصد ہے۔ جو گزشتہ215 دنوں میں سب سے کم ہے۔
جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے مریضوں کی ہفتے وار شرح (1.44)فیصد ہے، جو گزشتہ 111 دنوں میں 3 فیصد سے بھی کم ہے۔
متاثرہ معاملات کی یومیہ شرح (1.46) فیصد درج ہورہی ہے ، جو۔ پچھلے 45 دنوں میں 3 فیصد سے بھی کم ہے۔
اب تک کل 58.76کروڑ ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔
****************
(ش ح۔س ب۔رض)
U No. 10047
(Release ID: 1763801)
Visitor Counter : 164