وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

وزیر دفاع جناب راج ناتھ سنگھ مسلح دستوں میں خواتین کے رول پر ایس سی او ویبینار سے خطاب کریں گے

Posted On: 13 OCT 2021 4:16PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • سی ڈی ایس جنرل بپن راوت استقبالیہ تقریر کریں گے
  • ’کامبیٹ آپریشنز میں خواتین کے رول کے تاریخی تناظر‘ پر منعقد نشست آئی ڈی ایس (میڈیکل) کی ڈپٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل مادھوری کانٹکر کی صدارت میں ہوگی
  • سابق سکریٹری خارجہ محترمہ نروپما راؤ مینن ’جنگوں میں ابھرتے رجحانات اور خواتین جانبازوں کا ممکنہ رول‘ پر منعقدہ نشست کی صدارت کریں گے

وزیر دفاع جناب راج ناتھ مورخہ 14 اکتوبر 2021 کو شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے ذریعے منعقدہ ’مسلح دستوں میں خواتین کا رول‘ پر ایک ویبینار میں افتتاحی خطبہ دیں گے۔ بین الاقوامی ویبینار کی میزبانی وزارت دفاع کے ذریعے ویڈیو کانفرنس موڈ میں کی جارہی ہے۔

چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت افتتاحی خطبہ دیں گے۔ ایس سی او رکن ممالک کے نمائندے اپنے تجربات مشترک کریں گے، جس سے پالیسی ساز اور پریکٹیشنرز یکساں طور پر فیضیاب ہوں گے۔

ویبینار کا انعقاد دو نشستوں میں کیا جائے گا۔ ’کامبیٹ آپریشنز میں خواتین کے رول کے تاریخی تناظر‘ پر پہلی نشست کی صدارت ڈپٹی چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف (میڈیکل) لیفٹیننٹ جنرل مادھوری کانٹکر کریں گی۔ بھارت کے علاوہ چین، قزاقستان اور کرغستان کے مقررین اس نشست میں اپنے خیالات مشترک کریں گے۔

دوسری نشست کی صدارت سابق سکریٹری خارجہ محترمہ نروپما راؤ مینن کریں گی۔ اس نشست کا موضوع ہے: ’جنگوں میں ابھرتے رجحانات اور خواتین جانبازوں کا ممکنہ رول‘۔ پاکستان، روسی فیڈریشن، تاجکستان اور ازبکستان کے نمائندے اس موضوع پر اپنے خیالات مشترک کریں گے۔

اس کانفرنس کا منصوبہ بنیادی طور پر سال 2020 میں رکن ممالک کے نمائندوں کی بنفس نفیس موجودگی کے ساتھ بنایا گیا تھا۔ حالانکہ کووڈ-19 کی وبا کے سبب اب اس کو ویڈیو کانفرنسنگ کے توسط سے منعقد کیا جارہا ہے، کیونکہ وبا کے باوجود ایس سی او رکن ممالک کے درمیان گفت و شنید اہم ہے۔

اختتامی خطبہ چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے ذریعے، چیف آف اسٹاف کمیٹی (سی آئی ایس سی) کے چیئرمین ایئر مارشل بی آر کرشنا کو دیا جائے گا۔ویبینار میں وزارت دفاع کے سینئر سول و فوجی اہلکار بھی موجود رہیں گے۔

بھارت سرکار نے خواتین کا بھارتی دفاعی افواج کی قابل فخر اور لازمی اراکین اور مسلح افواج میں ان کے ذریعے ادا کئے جاسکنے والے ممکنہ رول کا اعتراف کیا ہے۔  اسی کے مطابق گزشتہ 7 برسوں میں حکومت نے بھارتی دفاعی دستوں میں خواتین کے لئے زیادہ مواقع پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ خواتین اور مردوں کے لئے سروس کے شرائط میں یکسانیت پیدا کرنے کی خاطر متعدد اقدامات کئے ہیں۔ آج بھارتی دفاعی دستوں کے اندر خواتین، چاہے وہ بھارتی فوج ہو، بھارتی بحریہ ہو یا بھارتی فضائیہ ہو، بہت مضبوط ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO.10041

 


(Release ID: 1763775) Visitor Counter : 197


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu