امور داخلہ کی وزارت

مرکزی وزارت داخلہ نے آج دارجلنگ پہاڑیوں، ٹیرائی اور دوارس خطے کے گورکھا نمائندوں اور حکومت مغربی بنگال کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات شروع کیں

Posted On: 12 OCT 2021 7:43PM by PIB Delhi

مرکزی وزارت داخلہ نے آج دارجلنگ پہاڑیوں، ٹیرائی اور دوارس خطے کے گورکھا نمائندوں اور حکومت مغربی بنگال کے ساتھ سہ فریقی مذاکرات شروع کیں۔ گورکھا سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے مذاکرات کی صدارت مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کی۔ گورکھا وفد نے دارجلنگ کے رکن پارلیمنٹ جناب راجو بشت کی قیادت میں گورکھا اور علاقے سے متعلق مختلف مسائل پر روشنی ڈالی۔

مرکزی وزیر داخلہ نے متعلقہ تمام فریقوں کی بات سنی اور نومبر 2021 میں مغربی بنگال حکومت کے دلائل سننے کے لیے مذاکرات کا دوسرا دور منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مغربی بنگال حکومت سے خاص طور پر کہا گیا ہے کہ وہ مذاکرات کے اگلے دور کے لیے سینیئر عہدیداروں کو بھیجیں۔ دارجلنگ پہاڑیوں، ٹیرائی اور دوارس خطے کی ہمہ جہت ترقی اور خوشحالی مودی حکومت کی اولین ترجیح رہی ہے۔

اجلاس میں وزیر مملکت برائے امور داخلہ جناب نتیانند رائے، وزیر مملکت برائے اقلیتی امور اور ممبر پارلیمنٹ علی پوردوار جناب جان برلا، مرکزی داخلہ سکریٹری جناب اجے بھلہ، سکریٹری قبائلی امور جناب انل کمار جھا، رجسٹرار جنرل آف انڈیا ڈاکٹر وویک جوشی اور دیگر عہدیدار موجود تھے۔ گورکھا کی جانب سے وفد میں دارجلنگ کے ایم ایل اے جناب نیرج زیمبا، کرسیونگ ایم ایل اے جناب بی پی باجگئی، کلچینی ایم ایل اے جناب وشال لاما، جی این ایل ایف چیف جناب مان گھیسنگ، سی پی آر ایم چیف جناب آر بی رائے، گورانیمو چیف جناب دعوا پاکھرین، اے بی جی ایل چیف جناب پرتاپ کھاتی اور سومومو چیف جناب بکاس رائی شامل تھے۔

                                               **************

ش ح۔ ف ش ع-ک ا   

U: 10000



(Release ID: 1763471) Visitor Counter : 148


Read this release in: Hindi , English , Bengali , Telugu