وزارت اطلاعات ونشریات
اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے سری نگر میں پرسار بھارتی آڈیٹوریم کا افتتاح کیا
Posted On:
11 OCT 2021 3:57PM by PIB Delhi
نئی دہلی:11؍اکتوبر2021:
اطلاعات ونشریات کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر ایل مروگن نے آج آکاش وانی سری نگر میں پرسار بھارتی آڈیٹوریم کا افتتاح کیا۔
جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز سے آراستہ اس آڈیٹوریم میں 170 سے زائد افراد کے بیٹھنے کی گنجائش ہے۔ اس آڈیٹوریم کو 2014 کے سیلاب میں نقصان پہنچا تھا۔
اپنے افتتاحی خطاب میں، جناب مروگن نے آل انڈیا ریڈیو سرینگر اور دوردرشن سرینگر کے ذریعہ نبھائے گئے کردار کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوں ادارے گزشتہ کئی دہائیوں سے کئی زبانوں میں معیاری پروگرام بنا رہے ہیں۔ انہوں نے 2014 کے سیلاب اور کووڈ 19 وباکے دوران اے آئی آر سرینگر اور دوردرشن سرینگر دونوں کے ذریعہ ادا کئے گئے رول کے بارے میں خاص طور پرذکرکیا۔
جناب مروگن نے کہا کہ سرحدی علاقے میں واقع ہونے کی وجہ سے ،آل انڈیا ریڈیو اور دوردرشن کے سرینگرکیندرمخالف پڑوسی ممالک کی جانب سے پھیلائے جانے والے پروپیگنڈے اور ناخوشگوار بیانات کا مقابلہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر تیزی سے ترقی ، امن اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے۔
جناب مروگن نے کہا کہ وزیر اعظم جناب نریندر مودی کیشمولیاتی ترقی اور بہتر حکمرانی کے ویژن اور لیفٹیننٹ گورنر جناب منوج سنہا کی قیادت میں جموں و کشمیر انتظامیہ کی جانب سے اپنائے گئے نقطہ نظر نے اس مرکز کے زیر انتظام علاقے کو بڑے پیمانے پر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے۔
تقریب کے دوران معروف کشمیری فنکار اور گلوکار بشیر احمد تیلبلی اور ان کی ٹولیکا ایک ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا گیا۔
************
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 9949)
(Release ID: 1763101)
Visitor Counter : 192