الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نیشنل ای گورننس ڈویژن اور یو این ویمن انڈیا نے بچیوں کے دن کے موقع پر ‘‘خواتین اور لڑکیوں کے لیے سائبر سیفٹی’’ کے موضوع پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا

Posted On: 11 OCT 2021 7:15PM by PIB Delhi

سائبر سیفٹی کی عالمگیر ضرورتوں کے پیش نظر اور سائبر ہائجین کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے نیشنل ای گورننس ڈویژن (این ای جی ڈی) اور یو این ویمن انڈیا نے بچیوں کے بین الاقوامی دن کے موقع پر مشترکہ طور پر ایک ویبنار کا اہتمام کیا جس کا موضوع تھا  "خواتین اور لڑکیوں کے لیے سائبر سیفٹی"۔ یہ دن ایسے موقع پر منایا جا رہا ہے جب سائبر سیکیورٹی  کے تئین بیداری کا قومی مہینہ بھی  منایا جا رہا ہے۔

این ای جی ڈی اور یو این ویمن انڈیا نے انڈین ڈیجٹل ڈریمس اور سائبر سیکیورٹی کے وسیع تر موضوع کے تحت جو مشترکہ اقدامات شروع کیے ہیں۔ یہ ویبنار ان کا آغاز ہے۔ ان کا مقصد خواتین اور لڑکیوں کے لیے محفوظ اور مساوی آن لائن اسپیس کو ممکن بنایا جا سکے۔

اپنے کلیدی خطبے میں جناب ابھیشیک سنگھ، پی اینڈ سی ای او، این ای جی ڈی، ای ای او،  مائی گور اور سی ای او اور ایم ڈی ڈیجٹل انڈیا کا رپوریشن نے سائبر سیکیورٹی کے بارے میں بیداری پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ ہر شہری کو ڈیجٹل اعتبار سے سمارٹ ہونے کی ضرورت ہے تاکہ وہ سائبر فراڈ، استعمال ، ذہنی پریشانی والے تشدد کا شکار نہ ہو سکیں۔  انہوں نے حکومت ہند کی جانب سے کیے جا رہے مختلف اقدامات پر روشنی ڈالی۔

محترمہ سوسن فرگوسن، ہندستان کے لیے یو این ویمن کی نمائندہ، نے بیداری لانے اور روئیے میں تبدیلی کے تئین پرامید کا اظہار کیا۔ انہوں کہا کہ یو این ویمن کے MEITY کے ساتھ بہت پرانے رشتے ہیں تاکہ خواتین کو مختلف اقدامات مثلاً شکتی چیلنج 2021 ایڈشن کے زریعے خواتین کے حقوق کو آگے بڑھایا جا سکے۔

ویبنار کے دوران پینل ارکان نے عورتوں اور لڑکیوں پر سائبر جرائم کے سنگین اثرات کا ذکر کیا اور اس بات کی تشریع کی کہ اس طرح کے جرائم سے متاثر خواتین کو کس طرح مدد دی جا سکتی ہے۔ محترمہ ورندا بھنڈاری، صلاح کار، یو این ویمن انڈیا، نے کہا کہ خواتین کے خلاف آن لائن تشدد انتہائی سنگین معاملہ ہے ۔ سائبر تشدد سے متاثر خواتین کی مدد کے لیے چار اقدامات ضروری ہیں۔ شکار بننے والی خاتون کی مدد، واقعے کی ریکارڈنگ، خطاکار کو بلاک کرنا اور مجرم اور جرم دونوں کی رپورٹ کرنا۔

جناب راکیش مہیشوری، سینئر ڈائرکٹر، اور گروپ رابطہ کار، سائبر لاء اینڈ سیکیورٹی ، الیکٹرونکس اور آئی ٹی وزارت نے سائبر سیکیورٹی کے قانوننی اور تکنیکی پہلوؤں پر روشنی ڈالی، خاص طور پر خواتین اور لڑکیوں کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ 25 نومبر2021 کے بعد سے حکومت بڑے پیمانے پر آئی ٹی ضابطوں 2021 کے مشمولات کی تشہیر کریگی۔ انہوں نے کہا کہ ان ضابطوں پر سوال جواب کی شکل میں جانکاری مہیا کرائی جائے گی تاکہ لوگ آسان زبان میں یہ باتیں سمجھ سکیں۔

دنیا بھر میں اکتوبر کا مہینہ سائبر سیکیورٹی کے لیے وقف ہے اور اسے سائبر سیکیورٹی پر بیداری کے قومی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ NeSAM 2021 کا موضوع ہے ‘‘ سائبر سمارٹ بنئے’’ اس موضوع کا مقصد یہ ہے کہ افراد اور تنظیمیں سائبر اسپیس میں اپنی سرگرمیوں کے تحفظ کے لیے خود بھی رول ادا کریں۔

ویبنار کے ذریعے سائبر سیفٹی پروٹوکول آسان اور سادہ شکایات کا نظام اور صنعتی بنیادی والے سائبر جرائم اور سائبر فراڈ رپورٹ کرنے کے لیے عوام کے لیے جو طریقہ کار دستیاب ہیں ان پر کامیابی کے ساتھ جانکاری فراہم کی گئی۔

 

 

 

 

<><><><><>

 

 

ش ح،ع س، ج

U.No. : 9961


(Release ID: 1763099) Visitor Counter : 145


Read this release in: Marathi , English , Hindi , Telugu