صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
مرکز ی وزیرصحت جناب منسکھ مانڈویا نے این آئی ایم ایچ اے این ایس کی 25 ویں تقسیم اسناد تقریب کی صدارت کی
نئے بھارت کی تشکیل میں آج کے ڈاکٹروں کا بہت اہم رول ہے: منسکھ مانڈویا
ذہنی صحت پر، گفت وشنید سے سماج کو اچھی طرح سے باخبر کرنے کی ضرورت ہے: منسکھ مانڈویا
مرکزی وزیر صحت نے بنگلورو میں 90 بیڈ والے ماڈیولر فیلڈ کووڈ اسپتال کا افتتاح کیا
Posted On:
10 OCT 2021 8:35PM by PIB Delhi
مرکزی وزیر صحت جناب منسکھ مانڈیا نے آج بنگلورومیں ذہنی صحت اور نیوروسائنس کا قومی انسٹی ٹیوٹ ( این آئی این ایچ اے این ایس ) کی 25 ویں تقسیم اسناد تقریب کی صدارت کی ۔ کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بی ایس بوممئی اس تقریب میں مہما ن خصوصی کے طورپر موجود تھے ۔ان کے علاوہ دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی ۔تقریباََ 227 پوسٹ گریجویٹ طلبا کو متعدد ڈگریوں او ر سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ 13 افراد کو قابل تحسین ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ سلور جوبلی تقسیم اسناد تقریب میں صدارتی خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے کہا کہ آج کے ڈاکٹروں کا نئے بھارت کی تشکیل میں بہت اہم رول ہے اورحقیقی عز م اورلگن سے ہی یہ ممکن ہوسکا ہے۔
سلور جوبلی تقریب کی یاد میں صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر نے این آئی ایم ایچ اے این ایس میں مختلف نئے اداروں کا افتتاح کیا۔دنیا کی سب سے زیادہ ایڈوانس اور ایکوریٹ کرانئیر ریڈیو سرجری سسٹم ، گاما نائف آئیکن کو ملک کے نام وقف کیا۔انٹیگریٹو ادویات کے محکمے ،جو شواہد پر مبنی جدید ترین بایو میڈیسن سسٹم کے ساتھ روایتی بھارتی ہیلتھ کئیر اپروچ کو ملاتا ہے، کے افتتاح کے ساتھ انہوں نے اس موقع پر نرس ہاسٹل کا بھی افتتاح کیا۔
وزیر موصوف نے این آئی ایم ایچ اے این ایس میں عالمی ذہنی صحت کے دن کی تقریبات میں شرکت کی ۔ انہوں نے اس موقع پر دہنی صحت پر مبنی ایک نمائش کا بھی مشاہدہ کیا۔عالمی یوم ذہنی صحت کے یادگاری دن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے ذہنی صحت پر سماجی گفت وشنید سے اچھی طرح باخبر کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ذہنی صحت کے مسائل قابل روک تھام اور قابل علاج ہیں۔ وزیر موصوف نے این آئی ایم ایچ اے این ایس میں ‘تمباکو چھوڑو، ہیرو بنو ’ مہم کی بھی شروعات کی ۔
اس سے قبل دن میں صحت اور خاندانی فلاح وبہبود، کیمیائی اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب منسکھ مانڈویا نے بنگلورومیں 90 بستروں والے موڈیولر کووڈ فیلڈ اسپتال کا بھی افتتاح کیا ۔ اس موقع پر کرناٹک کے وزیر اعلیٰ جناب بی ایس بوممئی اور ریاستی وزیر صحت جناب کے سدھاکر دیگر شحصیات کے ساتھ موجود تھے۔90 بستروں والا موڈیولر کووڈ فیلڈ اسپتال ٹیکساس انسٹرومنٹس ، نوکیا، سواستی ، ویاٹریز کے تعاون سے 26 دن کے ریکارڈ وقت میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ سی ایس آر پہل کا حصہ ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی وزیر صحت نے وزیر اعلیٰ کی قیادت میں شاندار ٹیکہ کاری مہم کے لئے ریاست کو مبارکباد پیش کی ۔ مرکزی وزیر نے سی ایس آر اقدام میں اپنی خدمات انجام دینے والے اہم افراد کو اعزازات سے نوازا ۔
مرکزی وزیر صحت نے کرناٹٹ میں پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے آزادی کے امرت مہوتسو پروگرام میں بھی شرکت کی اور اس موقع پر معمر شہریوں کو مفت پہلی امدادی کٹ تقسیم کی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایم بی جے پی نے ملک بھر میں 8300 سے زائد اسٹورس کے ساتھ نئی بلندیوں کو چھوا ہے ۔ملک میں سستی قیمتوں پر سبھی کو معیاری ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور ملک میں جینرک ادویات کے استعمال میں دو فیصد سے 10فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔
*************
ش ح۔ ع ح ۔رم
U-9938
(Release ID: 1762913)
Visitor Counter : 161