مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹیلی کام سکریٹری جناب کے راجارمن نے سی – ڈاٹ کا دورہ کیا ؛مستقبل کے کوانٹم کمیونی کیشن لیب کا افتتاح کیا
سی ڈاٹ کے ذریعہ ملک میں تیار کردہ کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن (کیو کے ڈی) سولوشن کی نقاب کشائی کی گئی
(کیو کے ڈی) سولوشن معیاری آپٹیکل فائبر پر 100 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے میں معاون ہو سکتا ہے
کوانٹم کمپیوٹنگ میں تیزی سے پیدا ہونے والے ڈیٹا کے سیکورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے دیسی کیو کے ڈی سولوشن کی تیاری بہت اہم ہے
Posted On:
10 OCT 2021 9:19AM by PIB Delhi
نئی دہلی۔ 10 اکتوبر حکومت ہند کے محکمہ ٹیلی مواصلات میں ڈیجیٹل کمیونی کیشن کمیشن کے چیئرمین اور ٹیلی کام سکریٹری جناب کے راجا رمن نے کل سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس (سی – ڈاٹ ) دہلی کیمپس کا دورہ کیا۔ سی – ڈاٹ ٹیلی محکمہ ٹیلی مواصلات ، وزارت مواصلات ، حکومت ہند کا اولین ٹیلی کام تحقیق و ترقی کا مرکز ہے۔ انہوں نے سی – ڈاٹ کے اعلی عہدیداروں کے ساتھ بات چیت کی اور سی – ڈاٹ کےذریعہ تیار کردہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ منصوبوں کا جائزہ لیا۔ سی – ڈاٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے نے انہیں سی – ڈاٹ کے ذریعہ تیار کردہ ٹیلی کام ریسرچ اور ڈیولپمنٹ کی سرگرمیوں کے بارے میں تفصیلی پریزینٹیشن دی ۔ بعد ازاں انہوں نے 4 جی / 5 جی، جی پی او این ، انکرپٹرس، راؤٹرس، وائی فائی، سائبر سیکوریٹی وغیرہ کے لیب سمیت مختلف سی – ڈاٹ لیب کا دورہ کیا ۔ انہوں مختلف ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹوں پر کام کر رہے ریسرچ کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کی اور بعد میں سی – ڈاٹ کے افسران کو خطاب کیا ۔ سی – ڈاٹ کے بنگلورو کیمپس کے افسران سی – ڈاٹ کے تیار کردہ ویڈیو کانفرنسنگ ٹول کے ذریعہ منعقدہ پروگرام میں شامل ہوئے۔
جناب راجارمن نے سی – ڈاٹ انجینئروں کو سے کہا کہ وہ ٹیلی کام کے شعبے میں "خود انحصار ہندوستان" کے ہدف کو پورا کرنے کے لیے پوری لگن کے ساتھ کام کریں۔ انہوں نے ٹیلی کام کے شعبے میں خود انحصاریت کے حصول میں سی – ڈاٹ کی خدمات کی بھی ستائش کی اور سی – ڈاٹ کی تمام کوششوں میں محکمہ مواصلات کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ انہوں نے گھریلو 4 جی ٹکنالوجی اور جاری 5 جی ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے کے لیے سی – ڈاٹ کی ستائش کی۔ (سی – ڈاٹ) کی 4 جی ٹیکنالوجی کا پہلے ہی چندی گڑھ اور امبالہ میں بی ایس این ایل نیٹ ورک میں پروف آف کنسیپٹ (پی او سی) کی آزمائش جاری ہے۔ انہوں نے سی – ڈاٹ پر زور دیا کہ وہ ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیوں پر نظر رکھے ، ٹکنالوجی زندگی کی گردش سے ہم آہنگ ہو اور سی ڈی او ٹی سے کہا کہ وہ بروقت مارکیٹ کو پکڑنے کے لیے 6 جی اور دیگر مستقبل کی ٹیکنالوجیوں پر کام شروع کرے۔ انہوں نے سی – ڈاٹ کو مشورہ دیا کہ وہ ٹیکنالوجی کے پیشہ ورانہ عمل پر توجہ مرکوز کریں اور تیز رفتار ٹیکنالوجی پیشہ ورانہ عمل کے لیے سی – ڈاٹ میں انکیوبیٹر کے قیام پر غور کریں۔ سی – ڈاٹ کو قومی اور بین الاقوامی معیارات میں خدمات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ مزید آئی پی آر بنانے پر بھی توجہ دینے کو کہا گیا۔
جناب کے راجا رمن نے سی – ڈاٹ، دہلی میں کوانٹم کمیونی کیشن لیب کا بھی افتتاح کیا اور سی – ڈاٹ کے ذریعہ مقامی طور پر تیار کردہ کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن (کیو کے ڈی)شولوشن کی نقاب کشائی کی جو معیاری آپٹیکل فائبر پر 100 کلو میٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کرنے معاون ہو سکتا ہے۔ موجودہ مواصلاتی نیٹ ورک کے ذریعہ مختلف اہم شعبوں کے ذریعہ منتقل کیے جانے والے ڈیٹا کی حفاظت کے لیے کوانٹم کمپیوٹنگ میں تیزی سے لاحق خطرے سے نمٹنے کے لیے دیسی کیو کے ڈی سولوشن کی ترقی ضروری ہے۔ کیو کے ڈی سولوشن کی ترقی اور آپٹیکل ایکسیس ، کور ، سوئچنگ اینڈ راؤٹنگ ، وائرلیس ، پوسٹ کوانٹم کرپٹوگرافی انکرپٹرز (پی کیو سی ای) وغیرہ میں مصنوعات کی وسیع رینج کے موجودہ اقسام کے ساتھ ، سی ڈاٹ ہندوستان میں مواصلات خدمات فراہم کرنے والوں کے ساتھ ساتھ منصوبہ جاتی اور دفاعی تحفظ کی ضروریات کو جامع طور پر حل کرنے کے لیے دیسی کوانٹم ٹیلی کام مصنوعات اور سولوشن کے مکمل پورٹ فولیو کی پیش کش کرنے والا ہندوستان کا پہلا ادارہ بن گیا ہے ۔
کوانٹم ٹیکنالوجی اور کیو کے ڈی کے بارے میں مختصرجانکاری :
کوانٹم ٹیکنالوجی اس وقت سب سے زیادہ تحقیق کیا جانے والا شعبہ ہے اور دنیا بھر کی حکومتوں کے ساتھ ساتھ کثیر قومی کمپنیوں سے لے کر اسٹارٹ اپس تک کی نجی کمپنیوں کی جانب سے زبردست سرمایہ کاری کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ تقریبا تمام ممالک کا اس شعبہ میں تحقیق کو آگے بڑھانے کے لیے مخصوص پروگرام ہیں، جن میں بے پناہ امکانات ہیں ، جن کے اثرات کا موازنہ شاید پچھلی چند دہائیوں میں سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی یا 1960 کی دہائی میں لیزر کی ایجاد کے بعد کے اثرات سے کیا جا سکتا ہے۔
کوانٹم ٹیکنالوجی کو بڑے پیمانے پر چار عمودی زمرے– کوانٹم کمپیوٹنگ ، کوانٹم کمیونی کیشن ، کوانٹم سینسر اور کوانٹم میٹریل میں تقسیم کیا جاسکتا ہے۔ ان تمام شعبوں پر وسیع طور پر توجہ دینے اور اس اہم اور طاق شعبہ میں ملک کی ترقی کے لیے ہندوستان نے کوانٹم ٹکنالوجی اور اپلی کیشن (این ایم – کیو ٹی اے) پر قومی مشن کا آغاز کیا ہے۔ وزیر خزانہ نے فروری 2020 میں اپنی بجٹ تقریر میں اس کا اعلان کیا تھا۔ آٹھ سالوں سے زیادہ عرصےوالی ایک ارب ڈالر سے زیادہ کے بجٹ کے ساتھ اس پہل کی قیادت محکمہ سائنس و ٹکنالوجی (ڈی ایس ٹی) کے ذریعہ کی جائے گی اور اس میں محکمہ ٹیلی مواصلات ، محکمہ خلاء ، محکمہ جوہری توانائی سمیت مختلف دیگر وزارتوں کی فعال شراکت داری رہے گی۔
کوانٹم ٹیکنالوجی ایسے مظاہر پر مبنی ہیں جو مائیکرواسکوپک ذرات (جیسے فوٹون ، الیکٹران ، ایٹم وغیرہ) کے ذریعے ظاہر ہوتے ہیں جو عام میکرواسکوپک اشیاء کے برتاؤ کے طریقے سے بالکل مختلف ہیں۔
نیوٹنین میکانکس کی بنیاد پر کلاسیکی (یا روایتی) طبیعیات کے ذریعہ ان ان خوردبین ذرات کے رویے کی تشریح نہیں کی جاسکتی ہے، اور اس کے نتیجے میں کوانٹم میکانکس تقریبا 100 سال پہلے اس طرح کے رویے کی تشریح کی غرض سے نظریہ وضع کرنے کے لیے سامنے آیا تھا۔سب سے زیادہ نقل کیے جانے والے مظاہر میں سے ایک "فوٹو الیکٹرک ایفیکٹ" ہے جس کے لیے آئن سٹائن کو سال 1921 میں طبیعیات کا نوبل انعام دیا گیا تھا۔ کوانٹم میکانکس، کلاسیکی میکانکس کے برعکس امکانی ہےجو فیصلہ کن ہے۔ اس کے علاوہ خوردبین ذرات کے ذریعہ ظاہر ہونے والے سپر پوزیشن ، انٹینگلمینٹ ، ٹیلی پورٹیشن اور ٹنلنگ وغیرہ کے مظاہرکے طور پر متضاد ہے اور روزمرہ کی زندگی سے اس کی کوئی مماثلت نہیں ہے۔ تاہم ، کوانٹم میکانکس کے ان پہلوؤں کی وجہ سے متعدد دلچسپ ایپلی کیشن کی تخلیق ہوئی ہے جیسے کہ کمپیوٹنگ پاور میں تیزی سے اضافہ ، فطری طور پر محفوظ مواصلات (معلومات کی ٹیلی پورٹیشن) ، بات چیت سے پاک پیمائش ، انتہائی درست اور حساس سینسر وغیرہ۔
محکمہ ٹیلی مواصلات ، حکومت ہند کے تحت ایک اہم ٹیلی کام ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ ادارہ ، سینٹر فار ڈیولپمنٹ آف ٹیلی میٹکس(سی – ڈاٹ) این ایم – کیو ٹی اے کے کوانٹم کمیونی کیشن کے شعبہ میں اس کوشش کی قیادت کر رہی ہے۔ سی – ڈاٹ نے کوانٹم کمیونی کیشن جیسے کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن (کیو کے ڈی) کے سب سے امید افزا اپیلی کیشن میں سے ایک پروڈکٹ تیار کیا ہے اور اس شعبہ میں ریسرچ کرنا جاری رکھا ہے۔ کوانٹم کی ڈسٹری بیوشن (کیو کے ڈی) سولوشن کی تیاری کوانٹم کمپیوٹنگ میں تیزی سے موجودہ مواصلاتی انفراسٹرکچر کے ذریعہ منتقل کیے جانے والے ڈیٹا کی حفاظت کو لاحق خطرات کو دور کرے گا۔
سی – ڈاٹ فعال طور پر کوانٹم کمیونی کیشن کے شعبہ میں کام کرنے والے دیگر قومی اور بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں کے ساتھ مل کر اس نئے شعبہ میں کوششوں کو ہم آہنگ کرنے کے لیے سرگرم انداز میں معاونت کرنا چاہتا ہے۔
سی – ڈاٹ کے ایکزیکیوٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر راجکمار اپادھیائے نے ٹیلی کام سکریٹری اور ڈیجیٹل کمیونی کیشن کمیشن کے چیئرمین جناب کے راجا رمن کا استقبال کیا۔
|
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ رض ۔ ج ا (
U-9905
(Release ID: 1762764)
Visitor Counter : 281