اسٹیل کی وزارت

 این ایم ڈی سی نے دو معروف اہم ماحولیاتی ایوارڈ جیتے

Posted On: 10 OCT 2021 11:47AM by PIB Delhi

نئی دہلی،10  اکتوبر 2021/ وزارت فولاد کے تحت ایک سی پی ایس ای  (مرکزی سرکاری شعبے کی صنعت) قومی معدنیات ترقی کارپوریشن لمیٹیڈ(این ایم ڈی سی) نے  ماحولیات کی پائیداری  یا استحکام زمرے میں سونے کا انعام جیتا ہے۔ وہیں کمار سوامی  خام لوہا کان نے ماحولیاتی انتظام زمرے میں پلیٹنم ایوارڈ حاصل کیا ہے۔ ایم ایم ڈی سی ملک  کی سب سے بڑی   خام فولاد  پیدا کرنے والی  کمپنی ہے۔اس تقریب کا انعقاد سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ فاؤنڈیشن (ایک  کام ملک کے نام-کی ایک اکائی) کے ذریعہ کیا گیا تھا اور دہرہ دون میں منعقدہ دسویں اجلاس میں ان ایوارڈز کو عطا کیا گیا۔ اس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی اتراکھنڈ کے  گورنر  لفٹننٹ جنرل   جناب گرمیت سنگھ تھے۔

این ایم ڈی سی کو اپنی پیداوار ی پروجیکٹوں میں پائیدار ترقی اور اہداف اور ماحولیات کا انتظام پہلو کے نفاذ نے  تعاون کرنے کی بنیاد پر  ان ایوارڈز کے لئے  منتخب کیا گیا ہے۔ ایم ایم ڈی سی کی جانب سے سی جی ایم آر پی  جناب ایم جے پال  ریڈی اور سی جی ایم ، ڈونی ملائی   احاطہ جناب  سنجیو ساہی نے اختتامی تقریب کے   مہما ن خصوصی اتراکھنڈ حکومت میں جنگلات، بجلی، محنت ، ماحولیات  کے وزیر ڈاکٹر ہرک سنگھ راوت سے  اعزاز حاصل کئے۔   جناب ریڈی نے کووڈ-19 کے دوران ماحولیاتی انتظام پر ایک پیپر  (آرٹیکل) بھی پیش کیا،  جس کی نمائندوں اور منتظمین نے کافی  ستائش کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/Photo(1)GSZ3.jpg

 

ش ح۔   ش ت۔ج

Uno-9916



(Release ID: 1762739) Visitor Counter : 157