وزارت اطلاعات ونشریات
وزارت اطلاعات و نشریات کے سیکرٹری نے ممبئی میں اینیمیشن، وی ایف ایکس، گیمنگ اور کامکس کے نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس کے مجوزہ مقام کا معائنہ کیا
فلم اور تفریحی صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ بات چیت
Posted On:
08 OCT 2021 3:48PM by PIB Delhi
ممبئی میں اینیمیشن، وی ایف ایکس، گیمنگ اور کامکس پروجیکٹ کے مجوزہ نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس کا سفر مزید آگے اُس وقت بڑھا جب اطلاعات و نشریات کے سکریٹری جناب اپوروا چندر نے اپنے دو روزہ دورے کے حصے کے طور پر وہاں کا دورہ کیا اور مختلف اسٹیک ہولڈروں کے ساتھ ایک سے زیادہ امور پر مشاورت کی۔
سکریٹری جناب اپوروا چندر نے جو مہاراشٹر کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں، فلم سٹی کے قریب این سی او ای اے وی جی سی کی مجوزہ مقام کا دورہ کیا۔ حکومتِ مہاراشٹر کی طرف سے مختص یہ 20 ایکڑ کی اراضی ہے۔ وزارت اطلاعات و نشریات یہ سنٹر آئی آئی ٹی بمبئی کے اشتراک سے قائم کر رہی ہے۔ جناب چندر نے ڈائریکٹر آئی آئی ٹی بمبئی پروفیسر سُبھاش چودھری کے ساتھ مفصل بات چیت بھی کی۔
آئی بی سکریٹری نے فلم سٹی کمپلیکس میں واقع ویسلنگ ووڈس انٹرنیشنل فلم انسٹی ٹیوٹ کا بھی دورہ کیا اور جناب سبھاش گھئی اور دیگر لوگوں سے ملاقات کی۔ جناب اپوروا چندر نے ممبئی میں فلمسازی کے مختلف نجی اداروں کا بھی دورہ کیا جن میں فائر اسکور انٹرایکٹیو شامل ہے جو کہ ایک ہائپر کیزیوئل گیم ڈویلپمنٹ اسٹوڈیو ہے۔ انہوں نے وی ایف ایکس انڈسٹری میں تکنیکی ترقی کو سمجھنے کے لئے اسٹوڈیو کے عہدیداروں اور تکنیکی ماہرین کے ساتھ بات چیت کی۔ بعد میں جناب چندر نے فلم سازوں کے نقطہ نظر کو سمجھنے کے لئے یش راج اسٹوڈیو میں فلم اور تفریحی صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ مفصل بات چیت کی۔
سابقہ دو دہائیوں میں خاص طور پر ہندوستانی اینی میشن، ویزوئل ایفیکٹس (عام مخفف وی ایف ایکس) اور گیمنگ انڈسٹری کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ زیادہ سے زیادہ فلمساز اور ٹی وی پروڈیوسر بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی سے چلنے والی مصنوعات جیسے وی ایف ایکس اور اینی میشن کی جستجو رکھنے لگے ہیں تاکہ عام ایکس دیکھنے والوں کو راغب کیا جا سکے۔ اس شعبے میں ہنر مند پیشہ وروں کی مانگ بڑھتی جا رہی ہے۔
گیمنگ انڈسٹری میں ہندوستانی کمپنیوں نے مغربی گیم اسٹوڈیوز کے لے آؤٹ سورسنگ کمپنیوں کے طور پر آغاز کیا تھا اب وہ گیمز کو ڈیزائن کرنے اور ڈیولپ کرنے میں سرخرو ہو چکی ہیں۔ آگے بڑھنے کے اس سفر میں اے وی جی سی سیکٹر نچلی سطح پر تخلیقی صلاحیتوں کو فروغ دینے اور ہندوستانی اقدار کو اگلی نسل تک پہنچانے کا ذریعہ بن کر معاشرے پر زیادہ اثرات مرتب کر سکتا ہے۔ ساتھ ہی یہ بہت سے لوگوں کے لئے روزگار بھی پیدا کرے گا۔
اے وی جی سی میں نیشنل سنٹر آف ایکسیلینس کا تصور معیاری تعلیم اور میدان عمل میں مختصر پروگرام کے ذریعہ مہارت کی ضرورت کی تکمیل ہے۔ اس کا مقصد ہندوستان میں عالمی معیار کا ٹیلنٹ پول بنانا ہے تاکہ ہندوستانی اور عالمی تفریحی صنعت کی ضرورتوں کو پورا کیا جا سکے۔
****
U.No:9892
ش ح۔رف۔س ا
(Release ID: 1762606)
Visitor Counter : 261