وزارت آیوش

شمال مشرق میں آیوش پر مبنی صنعتوں کی ترقی کے لئے بہت زیادہ امکانات ہیں


شمال مشرق ملک کی اقتصادی ترقی کے آئندہ مرحلے کو تحریک دینے کے لئے تیار ہے: جناب سربانند سونووال

انہوں نے تربیت اور پروفیشنلز کورسز میں صلاحیت کو بہتر بنانے پر زور دیا

Posted On: 09 OCT 2021 7:29PM by PIB Delhi

آیوش  اور بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی  گزر گاہوں کے مرکزی وزیر  جناب سربا نند سونووال  نے کہا ہے کہ  ملک کی اقتصادی ترقی کے آئندہ مرحلے کے لئے  شمال مشرقی خطے میں  بہت زیادہ صلاحیت ہے۔خطے میں موجود نباتات کے تنوع  اور یہاں کی روایتی  میڈیسن  کی   مالا مال وراثت  خطے میں آیوش پر مبنی صنعتوں کی ترقی کے لئے ایک محرک کا کام کریں گی۔مرکزی حکومت  شمال مشرق کی  اقتصادی صورتحال کو فروغ دینے  اور بھارت کی آئندہ  اقتصادی ترقی کے لئے  لانچ پیڈ فراہم کرانے  کے واسطے عہد بند  ہے۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/a1ED7A.jpg

وزیر موصوف  نے میگھالیہ کے ری بھوئی ضلع میں  اُمیام  میں منعقدہ  نارتھ ایسٹرانسٹی ٹیوٹ  آف آیوروید اینڈ ہومیو پیتھی  کی جائزہ میٹنگ میں  شرکت کی۔ میڈیا  اہلکاروں سے  بات چیت کرتے ہوئے وزیر موصوف نے  خطے کے طلبا کے لئے بہترین  میعاری تعلیم کی ضرورت پر زور دیا۔ آیوروید نرسنگ اور  فارمیسی میں بہترین تعلیم کے ساتھ ساتھ  پنچ کرما تھیرپی میں  پروفیشنل قلیل مدتی کورسز  چلائے جائیں تاکہ  شمال مشرقی اور  ملک کے دیگر حصوں سے طلبا  ان سے استفادہ کرسکیں۔وزیر موصوف نے  عالمی سطح کی افرادی قوت کی تربیت پر زور دیا جوکہ  اقتصادی ترقی  کو رفتار دینے کی صلاحیت رکھتی ہو۔

مرکزی وزیر نے کہا کہ  حکومت  شمال مشرق کو بھارت کی ترقی کا انجن  بنانے کےلئے عہد بند  ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے  اس مالا مال نباتات کا ذکر کیا  جو قدرت نے عطا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شمال مشرق میں  اپنی نئی یونٹوں کے لئے  مقام  تلاش کرنے  کے واسطے  آیوش پر مبنی صنعتوں کے لئے  ایک بڑا موقع ہے ۔ این ای آئی اے ایچ اور  آیوش کی وزارت کےتحت کام کرنے والے دیگر اہم تربیتی مراکز   میں تربیت یافتہ  عالمی معیار کے پروفیشنلز  خطے کی ترقی کو رفتار دینے کےلئے خطے میں نباتات کی  دستیابی  کی تکمیل کریں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/a2W4HH.jpg

 

 مرکزی وزیر نے کہا کہ  حکومت  این ای آئی اے ایچ میں  جدید بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لئے عہد بند ہے۔ انہوں نے  اعلان کیا کہ حکومت اس انسٹی ٹیوٹ میں  پی جی کورسز شروع کرنے کے لئے اقدام کرے گی اور  ہومیو پیتھی کے انٹرز کے مشاہرے میں  اضافہ کرکے اسے آیوروید کے برابر کیا جائے گا۔

اپنی وزارت کے اعلی افسروں کے ساتھ  جائزہ میٹنگ کے دوران  مرکزی وزیر نے  آیوش کی قیادت میں  کی گئیں پہلوں میں  صلاحیت سازی کے لئے حکومت کے ذریعہ کئے گئے اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے  چند اصلاحات کا مشورہ بھی دیا کہ تاکہ  ان پہلوں کے نتائج  نچلی سطح کے صارفین اور عوام تک جلد پہنچ سکیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ۔ن ا۔

(2021۔10۔09)

U-9882



(Release ID: 1762570) Visitor Counter : 186