وزارت خزانہ
انکم ٹیکس محکمے نے آسام ، میگھالیہ اور مغربی بنگال میں چھاپے مارے
Posted On:
08 OCT 2021 2:36PM by PIB Delhi
نئی دلّی ،08 اکتوبر / محکمہ انکم ٹیکس نے 5 اکتوبر ، 2021 ء کو شمال مشرقی علاقے اور مغربی بنگال میں واقع دو گروپوں کے معاملات میں چھاپہ مارا اور ضبطی کی کارروائیاں انجام دیں ۔ کولکاتہ ، گواہاٹی ، رانگیا ، شیلانگ اور پٹنہ میں کل 15 عمارتوں میں چھاپے مارے گئے ۔
ان گروپوں میں سے ایک سیمنٹ مینوفیکچرنگ کے کاروبار سے وابستہ ہے۔ اس چھاپے کے دوران ، اس بات کا انکشاف ہوا کہ اس گروپ نے جعلی سیلس اور اخراجات کو اپنے کھاتوں میں درج کئے بغیر ، بغیر حساب کتاب آمدنی کی ہے ۔ بغیر حساب کتاب کی یہ آمدنی جعلی کمپنیوں کے ذریعے ( صرف کاغذات پر ) کاروبار میں لگائی گئی ۔ چھاپوں کے دوران حاصل ہونے والے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ اس گروپ نے اپنی خاص کمپنی میں ایڈجسٹمنٹ کے لئے کئی کاغذی کمپنیاں قائم کی ہیں ۔ یہ کاغذی کمپنیاں ، ان کے دیئے گئے پتوں پر نہیں پائی گئیں۔ چھاپوں کے دوران جعلی غیر محفوظ قرضوں ، جعلی کمیشن کی ادائیگی ، جعلی کمپنیوں کے ذریعے موصول ہونے والے جعلی شیئر پریمیم وغیرہ کے ثبوت بھی ملےہیں ۔ ان شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ 50 کروڑ روپئے سے زیادہ کی رقم کا کوئی حساب کتاب نہیں ہے ۔ اس کے علاوہ ، یہ گروپ قبائلی افراد کو غلط طریقے سے اپنے قرض دار کے طور پر بھی ظاہر کر رہا تھا ۔ اس طرح کی رقم تقریباً 38 کروڑ روپے کے قریب ہے۔ اس کے علاوہ ، کچھ غیر ملکی اکائیوں /بینک کھاتوں کی تفصیلات بھی پائی گئی ہیں ، جنہیں آمدنی کے ریٹرن میں واضح طور پر دکھایا نہیں گیا ہے ۔
دوسری طرف ، دوسرا گروپ آسام ، میزورم اور شمال مشرق کے دیگر حصوں میں ریلوے ٹھیکوں پر کام کرتا ہے ۔ چھاپوں کے دوران ضبط کی گئی دستاویزات ، کاغذات اور دیگر ڈیجیٹل شواہد سے زمین اور دیگر املاک میں بے نامی سرمایہ کاری کا پتہ چلتا ہے۔ بڑی تعداد میں زمینوں اور جائیدادوں کی فروخت سے متعلق دستاویزات پائے گئے ہیں ، جن کی ویلیو 110 کروڑ روپئے سے زیادہ ہے۔ چھاپے کے دوران ان جائیدادوں کے حصول کے ذرائع کی وضاحت کے لئے شواہد پیش نہیں کئے گئے۔ اس کے علاوہ ، جائیداد کی فروخت میں 13 کروڑ روپئے سے زائد کے نقد لین دین کی تفصیلات پر مشتمل دستاویزات ملی ہیں۔
ان چھاپوں اور ضبطی کی کارروائیوں کے نتیجے میں 250 کروڑ روپئے سے زائد کی غیر ظاہر شدہ آمدنی کا پتہ چلا ہے۔ 51 لاکھ روپئے سے زائد مالیت کی بغیر حساب کتاب والی نقد رقم ضبط کی گئی ہے۔ 9 بینک لاکرز کو ممنوعہ احکامات کے تحت رکھا گیا ہے اور ان پر ابھی تک کارروائی نہیں کی گئی ہے۔
مزید تفتیش جاری ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
( ش ح ۔ و ا ۔ ع ا ) (08-10-2021)
U. No. 9847
(Release ID: 1762379)
Visitor Counter : 153