وزارت آیوش
اے ایس یو مینوفیکچررس کو لائسنس دینے کا عمل تیز کاغذ کے بغیر اور مزید شفاف ہوا
Posted On:
08 OCT 2021 2:55PM by PIB Delhi
نئی دہلی،8اکتوبر 2021/آیوش کی وزارت نے درخواست نظام کو آن لائن بناکر آیوروید، سدھ اور یونانی (اے ایس یو) دواؤں کی مینوفیکچرنگ کے لئے لائسنس دینے کے عمل کو تیز ، پیپر لیس اور مزید شفاف بنادیا ہے۔
مینوفیکچررر اب لائسنسنگ اتھارٹی کے دفتر میں خود کی حاضری کی پریشانی سے بچ سکتےہیں اور اب لائسنس www.e-aushadhi.gov کے لئے آن لائن درخواست دے سکتےہیں۔ وزارت آیوش نے یکم اکتوبر، 2021 سے دوا (چوتھی ترمیم) ضابطوں، 2021 کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے ایک گزٹ آرڈر جاری کیا۔
اے ایس یو دواؤں کا لائسنس ہمیشہ کے لئے بنادیا گیا ہے یعنی ایک مشت رجسٹریشن فیس کے ساتھ پروڈکٹ کا لائسنس ہمیشہ کے لئے قانونی طور پر مانا جائے گا ، بشرطیکہ ہر سال آن لائن خود تعمیل اعلان جمع کرنے کے تحت یا زیر التوا یا رد نہ ہوا ہو، جبکہ نوٹی فکیشن سےپہلے اس کی تصدیق کی مدت پانچ سال تھی۔
درخواست دہندگان کو صرف اپنے لائسنس کو نافذالعمل رکھنے کے لئے ہر پانچ سال میں اپنی گڈمینوفیکچرنگ پریکٹس کی تصدیق کروانا ہوگی۔ ایک ہزارروپے کی فیس کو آن لائن فیس کو جمع کرانے کے ساتھ جی ایم پی سرٹی فکیشن کو بھی برقرار رکھا جاسکتاہے۔ اے ایس یو دواؤں کی مینوفیکچرنگ کا ہر پانچ سال میں موٹے طور پر جائزہ لیا جائے گا۔ چونکہ لائسنس کی مدت بڑھادی گئی ہے اس لئے کسی بھی تعداد میں جنیرک اے ایس یو دواؤں کے لئے لائسنس فیس کو ایک ہزار روپے سے بڑھاکر 2 ہزار روپے اور زیادہ سے زیادہ مالکانہ اے ایس یو دواؤں کے لئے 3 ہزار روپے کردیا گیا ہے۔
وزارت نے لائسنس دینے میں لگنے والی زیادہ سے زیادہ مدت کو بھی تین مہینے سے گھٹا کر دو مہینے کردیا ہے۔
گزٹ نوٹی فکیشن کی تاریخ سے چھ ماہ کے لئے پوری طرح سے آن لائن ہونے سے پہلے، آن لائن اور آف لائن دونوں درخواست عمل وجود میں رہیں گے۔
درخواست نظام کو آن لائن کرنے سے پورے عمل میں یکسانیت آئے گی۔ آیوش وزارت لائسننگ عمل میں ایک دوسرے کے ساتھ کام کریں گی۔
ان سدھاروں/اقدام سے اے ایس یو دواؤں کی کوالٹی، تحفظ اور اثر اندازی کو یقینی بناتے ہوئے کاروبار کرنے میں آسانی لانے کے ارادے سے اے ایس یو دواؤں کے مینوفیکچررس پر ضوابط کی تعمیل کا بوجھ کم ہوگا۔
ش ح۔ ش ت۔ج
Uno-9850
(Release ID: 1762366)
Visitor Counter : 155