نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ

بنیادی ڈھانچہ کی تعمیر و ترقی میں تیزی لانا، شمال مشرق کی ترقی کی کلید ہے: نائب صدر جمہوریہ


نائب صدرجمہوریہ نے سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے بہتر نتائج کے حصول کے لئے پر مبنی شمولیت حکمرانی کی تلقین کی ہے

جناب نائیڈو نے ناگا لینڈ کی، ملک میں خواتین کے خلاف سب سے کم جرائم والی ریاست ہونے پر اس کی ستائش کی ہے

نائب صدرجمہوریہ نے ناگا لینڈ میں مختلف عمارتوں اور سہولتوں کا ورچوئل طریقے سے افتتاح کیا

Posted On: 07 OCT 2021 6:47PM by PIB Delhi

نائب صدرجمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج شمال مشرقی خطے کی ہمہ جہت ترقی کے لئے خطے میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی او رکنکٹی ویٹی پروجیکٹوں پر تیز رفتاری سے کام کرنے کی تلقین کی۔

جناب نائیڈو نے کہا کہ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی، رہن سہن میں آسانی، تجارت میں اضافہ، اسکولوں کے نتائج کو بہتر کرنے، صحت سے متعلق اشاریے، سیکوریٹی کی صورتحال اور خطے میں سیاحوں کو راغب کرنے کے لئے بہت اہمیت رکھتی ہے۔ انہوں نے کہا، ‘‘بنیادی ڈھانچہ کو بہتر بنانا، معیشت کے لئے بہت فائدہ مند ہے

نائب صدرجمہوریہ ناگا لینڈ میں مختلف عمارتوں اور احاطوں کاورچوئل طور پر  افتتاح کرنے کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کررہے تے۔

ان عمارتوں میں کوہیما میں آئی ٹی اینڈ سی کے ڈائریکٹوریٹ کے دفتر کی عمارت، چند سرکاری ہائی اسکولوں کی عمارتیں اور کوہیما میں وزراء کے رہائشی کمپلیکس شامل ہیں۔ جناب نائیڈو شمال مشرق کے دورے پر آج ناگا لینڈ پہنچے ہیں۔

ایس ڈی جی انڈیا انڈیکس 2021 میں ہمہ گیر ترقیاتی اہداف سے متعلق اشاروں کا حوالہ دیتے ہوئے، جناب نائیڈو نے صنفی مساوات، شاندار کام اور اقتصادی ترقی، اور سرزمین پر زندگی نے صحت اور خیروعافیت، صنعت، جدت طرازی، اور بنیادی ڈھانچہ جیسے اشاروں میں بہتری لانے کی ضرورت پر زور دیا۔ نائب صدرجمہوریہ نے ناگا لینڈ کی پورے ملک میں خواتین کے خلاف سب سے کم  جرائم والی ریاست ہونے پر ان کی ستائش کی۔

بنیادی ڈھانچہ سے متعلق پروجیکٹوں کی بجا آوری میں مکمل شفافیت پر زور دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ بدعنوانی کو بالکل بھی برداشت نہ کرنے کی پالیسی اختیار کی جانی چاہئے۔ کیونکہ بدعنوانی ترقی کی دشمن ہے۔

سرکاری خدمات کی بروقت فراہمی کی اہمیت کو اُجاگر کرتے ہوئے ، جناب نائیڈو نے کہا:‘‘ انٹر نیٹ کے اس دور میں جب لوگوں کو بہت سی دیگر خدمات، ایک بٹن دبانے پر دستیاب ہیں تو حکمرانی کو پیچھے نہیں رہناچاہئے۔

جناب نائیڈو نے فراہمی کے عمل میں شہریوں کو بھی شامل کرنے پر زور دیا اور اس بات کو اُجاگر کیا کہ کیسے سماجی آڈٹ جیسے پر مبنی شمولیت نظام کی بدولت، سرکاری اسکیموں میں معیار اور جوابدہی کو یقین بنایاجاسکتا ہے۔

اس بات کا مشاہدہ کرتے ہوئے زرعی شعبے نے عالمی وباء کے دوران بھی کس طرح اچھی کارکردگی کامظاہرہ کیا ہے، نائب صدرجمہوریہ نے زراعت کو مزید منافع بخش اورپرکشش بنانے کی غرض سے اس شعبے میں مزید ٹیکنالوجی کے  استعمال کو تجویز پیش کی۔ انہو ں نے کہا کہ کسانوں کی  اس بات کے لئے  حوصلہ افزائی کی جانی چاہئے کہ وہ کوہیما میں مٹی کی زرخیزی کی جانچ کرنے والی لیباریٹری جیسی سہولتوں کااستعمال کریں۔ اس لیباریٹری کاحال ہی میں افتتاح کیاگیا ہے۔

اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ترقی کے لئے امن، ایک ضروری مطلوبہ شرط ہے، جناب نائیڈو نے کہا کہ آگے کے لئے یہی واحد راستہ ہے۔ جناب نائیڈو نے یہ بھی کہا  کہ کسی بھی مسئلے کو تبادلہ خیال، بحث ومباحثہ اور فیصلے کے ذریعہ حل کیاجاسکتا ہے۔ انہوں نے مرکزی ، ریاستی اور مقامی حکومتوں پر زور دیتا کہ وہ ٹیم انڈیا کے جذبے کے ساتھ کام کریں تاکہ ریاست، خطے اور ملک کو تمام محاذوں پر نئی اونچائیوں تک لے جایاجاسکے۔ انہوں نے ریاستوں کے درمیان ترقی سے متعلق بہترین طور طریقوں سے ایک دوسرے کو واقف کرانے کی تجویز دی۔

بعد میں نائب صدرجمہوریہ نے ناگا لینڈ سے ایچ ایس ایس  ایل سی-2021 کے ٹاپرس  اور ریاست سے قومی اساتذہ ایوارڈس سے سرفراز ہونے والے اساتذہ کے ساتھ بات چیت کی۔ان کی حصولیابیوں پر رائےزنی کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے ان کی اس بات کے لئے  حوصلہ افزائی کی کہ وہ اپنی سوچ کو بلند رکھیں اور عملی دنیا میں شاندار کارکردگی کے مظاہرہ کی کوشش کریں۔ نائب صدر نے انہیں  یہ صلاح بھی دی کہ وہ اپنی زندگی میں نظم وضبط پر عمل کریں اور جسمانی طور پر صحت مند اور چاق وچوبند رہیں۔

بھارت کے آبادی سے متعلق فوائد کاحوالہ دیتے ہوئے ، جناب نائیڈو نے کہا کہ اگر ہم اجتماعی طور پر اپنے نوجوانوں کو موثر طور پر ہنر مند بنائیں تو ہم ایک ایسی افرادی قوت تیار کرسکتے ہیں جو دور جدید کی منڈیوں کے مطالبات کوپورا کرسکیں گے۔

اس موقع پر جناب نائیڈو نے ادب، ثقافت اور دیگر فنی کارگزاریوں کے شعبوں میں گورنرس ایوارڈ حاصل کرنے والے ریاست کے افراد کے ساتھ گفتگو بھی کی۔ ان کی کامیابی پر مبارک باد دیتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس بات کو نمایاں کیا کہ آرٹ   اور موسیقی، ہماری ثقافت اور وراثت کاایک لازمی حصہ ہیں اور سنجیدگی او رلگن کے ساتھ انہیں محفوظ رکھنے کی ضرورت ہے۔

 اس تقریب میں ناگا لینڈ کے گورنر پروفیسر جگدیش مکھی، ناگا لینڈ کے وزیراعلی جناب نیفیو ریو، ناگا لینڈ کے چیف سکریٹری جناب جےعالم اور دیگر بہت سے ممتاز افراد بھی موجود تھے۔

****************

 

(ش ح۔ع م ۔ رض)

U NO. 9837



(Release ID: 1762049) Visitor Counter : 137