ریلوے کی وزارت

ہندوستانی ریلوے کے لیے ستمبر 2021 کے دوران آمدنی اور لوڈنگ کے لحاظ سے مال بردارکے اعداد و شمارکی اعلی رفتار برقرار


ستمبر 2021 میں انڈین ریلوے کی لوڈنگ 106 ملین ٹن تھی جو کہ پچھلے سال اسی مدت کے دوران کی لوڈنگ (102.30 ملین ٹن) کے مقابلے میں 3.62 فیصد زیادہ ہے

اس عرصے کے دوران، انڈین ریلوے نے مال برداری سے 10815.73 کروڑ روپے کمائے جو کہ گزشتہ سال کی آمدنی (9905.69 کروڑ روپے) کے مقابلے میں 9.19 فیصد زیادہ ہے

Posted On: 07 OCT 2021 4:48PM by PIB Delhi

نئی دہلی،7 اکتوبر2021:  ہندوستانی ریلوے کے لیے ستمبر 2021 کے دوران آمدنی اور لوڈنگ کے لحاظ سے مال برداری کے اعداد و شمارکی اعلی رفتار کو برقراررکھا ہے۔

مشن موڈ میں، ستمبر 2021 کے لیے انڈین ریلوے کی مال برداری کی لوڈنگ نے پچھلے سال کی اسی مدت کی لوڈنگ اور کمائی کو عبورکر لیا ہے۔

ستمبر، 2021 کے دوران ، ہندوستانی ریلوے کی لوڈنگ 106 ملین ٹن تھی جو کہ گزشتہ سال کی اسی مدت (102.30 ملین ٹن) کے مقابلے میں 3.62 فیصد زیادہ ہے۔

اس عرصے میں، انڈین ریلوے نے فریٹ لوڈنگ سے 10815.73 کروڑ روپے کی کمائی کی جو کہ پچھلے سال کی اسی مدت کی کمائی (9905.69 کروڑ روپے) کے مقابلے میں 9.19 فیصد زیادہ ہے۔

ستمبر، 2021 کے دوران ، بھارتی ریلوے کی لوڈنگ 106 ملین ٹن تھی جس میں 47.74 ملین ٹن کوئلہ ، 11.24 ملین ٹن خام لوہا، 6.46 ملین ٹن غذائی اجزا ، 4.19 ملین ٹن کھاد، 3.60 ملین ٹن معدنی تیل اور 6.15 ملین ٹن سیمنٹ (کلینکر کو چھوڑ کر) شامل ہے۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریلوے فریٹ کی نقل و حرکت کو بہت پرکشش بنانے کے لیے، ہندوستانی ریلوے میں متعدد رعایتیں/ چھوٹ بھی دی جا رہی ہیں۔

یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ مال برداری کی نقل و حرکت میں بہتری کو ادارہ جاتی بنایا جائے گا اوراسے آئندہ صفر پر مبنی ٹائم ٹیبل میں شامل کیا جائے گا۔

ہندوستانی ریلوے نے کووڈ 19 کو، کثیر رخی کارکردگی کواور بہتر بنانے کے موقع کے طور پر استعمال کیا ہے۔

*****

U.No.9816

(ش ح - اع - ر ا)   

 



(Release ID: 1761965) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Marathi , Tamil