بجلی کی وزارت

بین الاقوامی توانائی کے شعبے میں تعاون کے لئے این ٹی پی سی کا الیکٹریسیٹے ڈی فرانس ایس اے کے ساتھ معاہدہ

Posted On: 07 OCT 2021 1:34PM by PIB Delhi

 

توانائی کے شعبےسے متعلق  ایک اہم پیش رفت میں فرانس کے پیرس میں  واقع دنیا کی صف اول کی توانائی کےشعبے  کی کمپنیوں  میں سے ایک ہے ۔الیکٹریسیٹے  ڈی فرانس  ایس اے  ( ای ڈی ایف ) اور بھارت کی توانائی  کے شعبے کی سب سے بڑی مربوط کمپنی این ٹی پی سی لمٹیڈ نے  ایک مفاہمت  نامہ پر دستخط کئے ہیں،جس کا مقصد مشرقی وسطیٰ  ، ایشیا ، یورپ اورافریقہ میں   ممکنہ پاور پروجیکٹ ڈیولپمنٹ  کے مواقع کا پتہ لگانا ہے۔ این ٹی پی سی کو  پلیٹس  ٹاپ  250 گلوبل انرجی کمپنی رینکنگ میں دوسرے نمبر کی آزاد پاور پروڈیوسر  ( آئی پی پی ) کا درجہ حاصل ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PHOTO-2021-10-07-10-23-16BBVD.jpg

مفاہمت نامہ پر این ٹی پی سی کی طرف سے ڈائریکٹر ( پروجیکٹس ) جناب اجول کانتی بھٹاچاریہ  نے دستخط کئے ہیں۔ اس موقع پر عالیجناب  جاویداشرف  (فرانس میں  بھارت کے سفیر ) ، عالیجناب  ایمنوئل لینین  ( بھارت میں فرانس کے سفیر )  ،  این ٹی پی سی کے سی ایم ڈی  جناب گردیپ سنگھ، آئی ایس اے کے ڈائریکٹر جنرل  ڈاکٹر اجے ماتھر ، این ٹی پی سی کے ڈائریکٹر  (مالیات ) جناب اے کے گوتم  ، این ٹی پی سی کے  ڈائریکٹر ( کمرشیل ) جناب سی کے مونڈل  ، ای ڈی ایف  انڈیا کے  سی ای او  اور  کنٹری پریذیڈنٹ جناب  ہرمن جیت  سنگھ ناگی ،  این ٹی پی سی کے بین الاقوامی کاروبار  کے  سربراہ  جناب این ایم  گپتا  اور این ٹی پی سی ،  ای ڈی ایف ، آئی ایس اے اور بھارت میں  فرانسیسی سفارت خانہ کے  سینئیر  ایگزیکٹو   موجود تھے۔

یہ مفاہمت  نامہ ای ڈی ایف  ،فرانس اور بھارت کی سب سے بڑی توانائی کمپنی این ٹی پی سی کے درمیان مشرقی وسطیٰ ، یورپ اور افریقہ جیسے باہمی دلچسپی والے خطوں میں توانائی کے پروجیکٹوں کے فروغ سے متعلق مواقع کا پتہ لگانے کے لئے  تعاون کا گواہ بنے گا۔

دونوں کمپنیاں  معلومات کے تبادلے ،  تحقیق وترقی ، تکنیکی خدمات اور عالمی سطح پر مشاورتی ذمہ داری کے لئے  بھی  اشتراک کریں گی ۔

این ٹی پی سی نے  ای ڈی ایف کے ساتھ اشتراک کےتئیں  پرامیدی  کا اظہار کیا اور کہا کہ ای ڈی ایف  کے ساتھ این ٹی پی سی کے اشتراک سے  بین الاقوامی بازاروںمیں   ہماری مسابقت  بڑھے گی۔ این ٹی پی سی کا مقصد  عالمی سطح پر بجلی کی پیداوار  سے متعلق اپنی کارگزاریوں کو وسعت دینا ہے ۔ یہ مفاہمت  نامہ  عالمی سطح  پر صاف ستھری توانائی کے پروجیکٹوں کے فروغ کے تئیں  ہمارے لائحہ عمل کو حمایت دیتا ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ  اس اتحاد سے  عالمی بازارو ں میں  باہمی طورپر تعمیری سرمایہ کاری  کے مواقع پیدا ہوں گے۔

اسی طرز پر ای ڈی ایف نے کہا کہ ہم این ٹی پی سی کے ساتھ ہاتھ ملانے اور بھارت و دیگر ابھرتے ہوئے بازاروںمیں کاربن کے کم اخراج والی توانائی پیداکرنے کے مواقع  پر کام کررہے ہیں۔ فی الحال 25 ملکوں میں کام کررہے ای ڈی ایف کا ایک عالمی  ٹریک ریکارڈ ہے اورہم این ٹی پی سی کے ساتھ شراکت  داری کے مزید مواقع  کے دروا کرنے کے منتظر ہیں۔

ای ڈی ایف اور این ٹی پی سی مشترکہ طورپر باہمی دلچسپی والے ملکوں میں  پاور پروجیکٹوں کے فروغ کے امکانات کی تلاش کریں گی اور ساتھ ہی ساتھ  معلومات و تکنیکی مہارت  کے  تبادلے کا کام بھی کریں گی ۔ دونوں فریق تکنیکی خدمات  سے متعلق  اشتراک  کا پتہ بھی لگائیں گی جن میں بین الاقوامی  مشاورت  سے متعلق  امور شامل ہیں۔ دونوں کمپنیاں ایک ساتھ مل کر  صاف ستھری توانائی کے شعبے میں  تجرباتی پروگراموں کی  انجام دہی کے  امکانات پر بھی غورکریں  گی۔

 

*************

 

 

 

ش ح۔ م م ۔رم

U-9806



(Release ID: 1761751) Visitor Counter : 198


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu