ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وسط ایشیا فلائی وے کے 30 رینج ممالک کی دو روزہ میٹنگ

Posted On: 06 OCT 2021 7:14PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 06 اکتوبر، 2021 / رینج ملکوں کی دو روزہ آن لائن میٹنگ آج اس عزم کے ساتھ شروع ہوئی کہ  وسط ایشائی پرواز پٹی پر ہجرت کرنے والے پرندوں اور ان کی آبادیوں کے لیے تحفظ کے کاموں میں مستحکم کیا جائے۔ وسط ایشیائی پرواز پٹی میں آرکٹک اور بحر ہند کے درمیان یوریشیا کا ایک بڑا علاقہ شامل ہے۔ یہ پرواز پٹی پرندوں کے ہجرت کے بہت سے اہم راستوں پر مشتمل ہے جن میں بھارت بھی شامل ہے۔ وسط ایشیائی پرواز پٹی میں 13 ممالک آتے ہیں۔

ماحولیات ، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے اپنے کلیدی خطے میں کہا کہ ہجرت کرنے والے پرندوں کی اہمیت پر غور کرتے ہوئے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہجرت کرنے والی اقسام سے متعلق کنوینشن کے فریقوں کی کانفرنس کی 13ویں میٹنگ کی افتتاح تقریب کے دوران کہا تھا کہ بھارت ہجرت کرنے والے پرندوں کے تحفظ کو سبھی وسط ایشیائی پرواز پٹی کے ممالک کے مابین سرگرم تعاون ہو اور انہیں دیگر ملکوں کے لیے لائحہ عمل کی تیاری میں سہولت دینے پر خوشی ہوگی۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017A8V.jpg

سی ایم ایس کوپ 13 کے دوران ایک قرار داد (یو این ای پی / سی ایم ایس / ریزولیشن 12.11 اور  13.46  فیصلے کو منظوری دی گئی۔ جس کے تحت سی ایم ایس کے تحت کوپ 14 قائم کی جائے گی جو بھارت کی قیادت میں ایک ادارہ جاتی لائحہ عمل ہے۔ اس کے لیے دیگر متعلقہ ملکوں کے ساتھ اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ اس مقصد سے مشورہ کیا جائے گا تاکہ اتفاق رائے پیدا کیا جائے۔

بھارت اپنے عہد کو پورا کرنے کے نقطۂ نظر سے چھ اور سات اکتوبر ، 2021 کو دو روزہ آن لائن میٹنگ منعقد کر رہا ہے ۔ یہ میٹنگ سی اے ایف رینج ملکوں کے ساتھ کی جا رہی ہے۔ یہ میٹنگ  بھارت کے جنگلاتی زندگی سے متعلق ادارے میں منعقد کی جا رہی ہے  جس میں بھارت  ہجرت کرنے والے پرندوں  کے تحفظ سے متعلق اپنے بہترین طور طریقوں کے بارے میں اور قومی لائحہ عمل کے بارے میں جانکاری فراہم کرے گا۔ اس میٹنگ میں سرگرمیوں اور تحفظاتی ترجیحات کے بارے میں بھی جانکاری فراہم کی جائے گی۔ اس میٹنگ میں سی اے ایف ملکوں کے نمائندگان سی ایم ایس کے نمائندگان اور اس کی ذیلی تنظیموں کے نمائندگان اور دنیا بھر کے متعلقہ ماہرین ، سائنسداں نیز ریاستوں ، مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی سرکاروں کے افسران اور نمائندگان شرکت کریں گے۔

 

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                          

06.10.2021

U –9784


(Release ID: 1761632) Visitor Counter : 189