سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت
گاڑیوں کو اسکریپ کرنے سے متعلق پالیسی میں ترغیبات اور حوصلہ شکنی شامل کی گئی ہے جسے نوٹیفائی کر دیا گیا ہے
Posted On:
05 OCT 2021 7:03PM by PIB Delhi
نئی دہلی، 05 اکتوبر، 2021 / گاڑیوں کو اسکریپ کرنے کی پالیسی میں یہ تجویز رکھی گئی ہے کہ کچھ ترغیبات اور حوصلہ شکنی کے نکات شامل کیے جائیں تاکہ گاڑی مالکان پر اس بات کے لیے زور دیا جا سکے کہ وہ پرانی اور آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کو ترک کریں جن کی زیادہ دیکھ بھال کرنی پڑتی ہے اور ان میں ایندھن کا خرچ بھی زیادہ آتا ہے۔
اس سلسلے میں سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت نے ایک جی ایس آر نوٹیفکیشن 714 (ای) مورخہ 04.10.2021 کو جاری کیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن گزٹ آف انڈیا میں جاری کیا گیا ہے جو یکم اپریل 2022 سے نافذ العمل ہو جائے گا۔ تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں :
الف۔ ایک ترغیب کے طور پر کسی ایسی نئی گاڑی کے لیے رجسٹریشن کا سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی جائے گی جو سرٹیفکیٹ آف ڈیپازٹ کی اتھارٹی کے ایوض خریدی گئی ہو۔ یہ سرٹیفکیٹ جس گاڑی کو اسکریپ کیا جا رہا ہے اس کے لیے گاڑی کو اسکریپ کرنے کا کوئی رجسٹرڈ مرکز جاری کرے گا۔
ب۔ حوصلہ شکنی کے طور پر مندرجہ ذیل اقدام ہوں گے :
- 15 سال سے زیادہ پرانی موٹر گاڑیوں کے لیے فٹنس ٹیسٹ اور فٹنس سرٹیفکیٹ کی تجدید کے لیے فیس میں اضاف کیا گیا ہے
- 15 سال سے زیادہ پرانی ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ فیس میں اضافہ کیا گیا ہے اور
- 15 سال سے زیادہ پرانی ذاتی گاڑیوں (غیر ٹرانسپورٹ گاڑیوں ) کے لیے دوبارہ رجسٹریشن فیس میں اضافہ کیا گیا ہے
گزٹ نوٹیفکیشن دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔
05.10.2021
U –9742
(Release ID: 1761629)
Visitor Counter : 233