نائب صدر جمہوریہ ہند کا سکریٹریٹ
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے عوام سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ بھارتی دستکاری اور ہتھ کرگھے کی مصنوعات کو فروغ دیں اور خریدیں نائب صدر جمہوریہ نے ووکل فار لوکل پر زور دیا


نائب صدر جمہوریہ نے کاریگروں کو بروقت اور کم شرحوں پر قرض فراہم کرنے اور مارکیٹ کے موقعے پیدا کرنے کے لیے کہا
نائب صدر جمہوریہ نے اگرتلہ میں ہتھ کرگھوں اور دستکاری کی اشیا کی نمائش کا افتتاح کیا

Posted On: 06 OCT 2021 6:56PM by PIB Delhi

 

نئی دلی، 06 اکتوبر، 2021 / نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج  عوام ، خاص طور پر نوجوانوں سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ  غیرملکی اشیاء کے بجائے بھارتی دستکاری ، ہینڈلومز، کھادی اور کاریگروں کی بنائی ہوئی دیگر اشیا خریدیں اور انہیں فروغ دیں۔

نائب صدر جمہوریہ  نے جو شمال مشرقی ریاستوں کے دورے پر ہیں، تیرپورہ کے شہر اگرتلہ میں  ہتھ کرگھے اور دستکاری کی اشیا کی ایک نمائش کا افتتاح کیا۔ وہ اسٹالس پر بھی گئے اور کاریگروں ، بنکروں اور دیگر لوگوں سے بھی بات کی۔

انہوں نے لوگوں سے ووکل فار لوکل  ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ بانس کی بوتلوں ، بانس کے ہینڈ بیگ، مصنوعی پھولوں ، اگربتی، ریشہ (روایتی اسٹال)، شہتوت کے ریشم کی مصنوعات  اور اگر کے درخت کے خوشبو والے تیل سے بہت زیادہ متاثرہ ہیں، جن کی نمائش کی گئی ہے۔

روایتی مصنوعات کے کاریگروں ، بنکروں اور مصنوعات کاروں کی صلاحیت اور دستکاری کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان لوگوں کی حوصلہ افزائی کیے جانے کی ضرورت ہے۔

نائب صدر جمہوریہ نے کہا کہ بھارتی افراد میں زبردست صلاحیت اور علمیت موجود ہے۔ بھارت کو اس کی آبادی میں تقریباً 65 فیصد لوگ 35 سال سے کم  اور 50 فیصد لوگ 25 سال سے کم ہیں جو منفرد انداز کی ایک نعمت ہیں۔  انہوں نے کہا کہ وقت کی ضرورت یہ ہے کہ کاریگروں اور دستکاروں کو ان کی ہنرمندی کو بہتر بنانے کے لیے ان کی صلاحیت کی شناخت کی جائے اور انہیں تربیت دی جائے۔

انہوں نے مرکز اور مختلف ریاستی سرکاروں سے زور دے کر کہا کہ وہ کاریگروں اور بنکروں کو بروقت اور مناسب شرح والے قرضے فراہم کرنے اور مارکیٹ کے موقعے فراہم کرنے کو  اور زیادہ اہمیت دینی چاہیے۔  تاکہ وہ اپنی آمدنی کرنے کے لائق ہو سکیں اور اپنے پیروں پر کھڑے ہو جائیں۔

جناب نائیڈو نے منتظمین ، ریاستی سرکار اور شمال مشرقی کونسل کی اس نمائش کا اہتمام کرنے پر ستائش کی۔

تریپورہ کے وزیر اعلیٰ جناب بپلب کمار دیب، صنعت اور کامرس  اور قبائلی بہبود کے وزیر جناب میواڑ کمار   جماتیا ، شمال مشرقی کونسل کے سکریٹری جناب کے موسیس چلئی اور دیگر شخصیتیں بھی اس موقعے پر موجود تھیں۔

--

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                          

U –9782


(Release ID: 1761616) Visitor Counter : 170