شہری ہوابازی کی وزارت

حکومت ڈرون طیاروں کے لیے مانگ کا ڈھانچہ تیار کرنے کے مقصد سے کام کر رہی ہے : شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوتر آدتیہ سندھیا


جناب جیوتر آدتیہ سندھیا نے عوام کی بھلائی کے لیے ڈرون - عوامی بیداری کے پروگرام پر فکی کے جلسے سے خطاب کیا

Posted On: 06 OCT 2021 7:37PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 06 اکتوبر، 2021 / شہری ہوا بازی کے وزیر جناب جیوترآدتیہ سندھیا نے آج کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کے قیادت میں حکومت کے رول میں تبدیلی آئی ہے اور وہ لوگوں کو اہل بنانے کے لیے کام کر رہی ہے  نہ کہ کوئی ضابطہ کار۔ وہ ڈرون طیاروں کے لیے شہادت پر مبنی پالیسی سازی کے ایک نیا طریقہ کار اپنانے کا ارادہ کر رہی ہے۔

عوامی بھلائی کےلیے ڈرون  - عوامی بیداری کے پروگرام پر ایک جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جس کا اہتمام فکی نے کیا تھا ، جناب سندھیا نے کہا کہ ٹکنالوجی کا فروغ بہت اہم ہے اور ڈرون ٹکنالوجی سے پسماندہ زندگی گزارنے والوں کو ترقی کے مرکز میں لے آئے گی۔  انہوں نے کہا  ‘‘ڈرون عوام کو  ملک کے طول العرض سے جوڑنے میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ’’

جناب سندھیا نے کہا کہ بھارت ایک ملک کے طور پر  اختراع یا ٹکنالوجی کے ارتقا میں عام طور پر ایک پیروکار رہا ہے۔ شہری ہوا بازی کے وزیر نے کہا کہ ایسا پہلی بار ہے کہ ہم رہنما بننے کے لیے پر امید ہیں۔

ڈرون کے لیے پی ایل آئی اسکیم کی بہت مختصر مدت میں ڈرون سے متعلق نئے ضابطے  گھریلو مصنوعات سازی کی اس جدید ترین صنعت کو زبردست فروغ دیتے ہیں۔ جناب سندھیا نے کہا  ‘‘اس شعبے کے لیے 40 فیصد کی ویلیو ایڈیشن سے اس شعبے کو زبردست فروغ دینے کا ایک منفرد موقع فراہم کرتی ہے۔ ’’

انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ٹکنالوجی کی کامیابی کےلیے تین مرحلے درکار ہوتےہیں پالیسی سے متعلق ڈھانچہ، رقوم پر مبنی ترغیبات اور مانگ کا ڈھانچہ۔ انہوں نے مزید کہا  کہ حکومت نے سوامتوا اسکیم کے تحت منصوبہ بنایا ہے کہ وہ ہزاروں گاؤوں کی نقشہ بندی کے لیے ڈرون کا استعمال کرے گی۔ جس سے بھارت کی ڈرون صنعت کو زبردست فروغ حاصل ہوگا۔

بھارت میں کچھ ایسے علاقے ہیں جہاں تک پہنچنا بہت ہی مشکل ہوتا ہے۔ اور ڈرون ویکسین فراہم کرنے میں بہت ہی موثر ثابت ہوں گے جس کے نتیجے میں ٹیکہ کاری کی مہم میں اضافہ ہوگا ۔ جناب سندھیا نے کہا  ‘‘ حکومت  ویکسین اور نقشہ بندی میں  ڈرون کا استعمال کر کے ایک رابطہ صارف کے طور پر کام کر رہی ہے۔ اور وہ بھارت میں ڈرون ٹکنالوجی کے لیے مانگ کا ڈھانچہ تیار کر رہی ہے۔ ’’

عالمی اقتصادی فورم کے ایئرو اسپیس اور ڈرون سے وابستہ جناب ویگنیش سنتھانم نےکہا کہ ڈرون سے   زرعی  تحقیق کے نظام کو فروغ حاصل ہونا چاہیے تاکہ زیادہ پیداوار ، گزر بسر کو یقینی بنانے کے لیے دیہی آبادی کو سہولتیں دے کر اس شعبے کی مدد کی جا سکے۔

ڈی ایف آئی کی شراکت داریوں کے ڈائریکٹر جناب سمت شاہ نے کہا کہ ہم اس صنعت کے ایک شراکت دار کے طور پر وزیر موصوف کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

--

 

ش ح  ۔ اس۔ ت ح ۔                          

U –9783



(Release ID: 1761615) Visitor Counter : 133


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Telugu