کامرس اور صنعت کی وزارتہ

بھارت کے بلڈر ہارڈویئرمصنوعات کی عالمی سطح پرکافی مانگ ہے :صنعت کے وزیرمملکت جناب سوم پرکاش


بلڈرہارڈویئرانڈسٹری، کنسٹرکشن آلات کی انڈسٹری سے جڑی ہوئی ہے ،2020میں کل کاروبار 6.5بلین امریکی ڈالرتھا اور2025تک کنسٹرکش
ن مارکیٹ ،عالمی سطح پر تیسرا سب سے بڑا کاروباری ہونے کی امید ہے :ایم ایس ایم ای کے سکریٹری بی بی سوین
بھارت، دنیا میں بلڈرہارڈ ویئرمصنوعات کا 17واں سب سے بڑا سپلائرہے اوربلڈرہارڈ ویئرمصنوعات کا گلوبل مینوفیکچرنگ بننے کا سرکارکی امیدوں کو پوراکرنے کی راہ پرہے

Posted On: 05 OCT 2021 6:03PM by PIB Delhi

 

تجارت اورصنعت کے وزیرمملکت جناب سوم پرکاش نے کہاکہ بلڈرہارڈ ویئر انڈسٹری، بہترین کارکردگی انجام دے رہی ہے ،جس کی وجہ سے بھارت  گلوبل بلڈرہارڈ ویئر ایکسپورٹ میں 1.2فیصد کے شیئرکے ساتھ  20  اعلیٰ سپلائرمیں شامل ہے ۔

ای ای پی سی انڈیا کے ذریعہ منعقد بلڈرہارڈ ویئرایکسپوسے ورچوئل طریقے سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے کہاکہ بھارت کے بلڈرہارڈویئر مصنوعات کی سبھی براعظموں میں کافی مانگ ہے ۔

بھارتی انجینئرنگ گڈسیکٹرمیں بھارتی بلڈرہارڈویئرمصنوعات  سب سے بہترین کارکردگی کرنے والوں میں سے ایک ہے ، جو کہ ملک سے  ہونے والی درآمدات کا اہم سیکٹرہے ۔

چھوٹی ، بہت چھوٹی اور اوسط درجے کی صنعت کی وزارت کے سکریٹری ، جناب بی بی سوین نے کہا‘‘ بلڈرہارڈویئر انڈسٹری کنسٹرکشن آلات کی انڈسٹری سے جڑی ہوئی ہے ۔ 2020 میں کل کاروبار 6.5بلین امریکی ڈالرتھا اور کنسٹرکشن مارکیٹ کو 2025 تک عالمی سطح پر تیسراسب سے بڑا بازاربننے کی امید ہے ۔

بھارت دنیا میں بلڈرہارڈویئر مصنوعات کا  17واں سب سے بڑا سپلائرہے اوربلڈر ہارڈ ویئرمصنوعات کا گلوبل مینوفیکچرنگ  سینٹربنے کی سرکارکی توقعات  کو پوراکرنے کی راہ پرہے ۔

جناب سوین نے کہاکہ ایم ایس ایم ای شعبے کی نمائندگی کرنے والے 60فیصد سے زیادہ اراکین کے ساتھ  ای ای پی سی انڈیا نے ویبنار اور ورچوئل  ایکسپوکے طورپر وباء کے دوران چھوٹے کاروباریوں کو عالمی رابطہ کے مواقع فراہم کرنے کے لئے متعدد اقدامات کئے ہیں ۔

انھوں نے کہاکہ بھارت سرکاریہ یقینی بنانے کے لئے مسلسل سرگرم رہی ہے کہ این ایس ایم ای اسکیموں کے سبھی فوائد وقت پر مستفدین تک پہنچیں ۔

ای ای پی سی کے صدرجناب مہیش دیسائی نے کہاکہ 4روزہ ورچوئل ایکسپو ،بھارتی کاروباریوں  کو نوفوکس شعبے اور پریڈ بلاک کے غیرملکی خریداروں کو 200سے زائد گھریلو بلڈرہارڈویئرمصنوعات کی ایک سیریز کی نمائش کا موقع فراہم کریگا۔

 انھوں نے کہاکہ خریداروں میں کانٹرکٹر، بلڈر ، بلڈنگ انجینئر، آرکیٹیکٹ ، لینڈاسکیپ فنکار، انٹیریئرڈیزائنر، مشیراوراسکیم کے بندوبست سے متعلق پیشہ ورافراد شامل ہوں گے ۔

ایکسپوسے خطاب کرتے ہوئے ای ای پی سی انڈیا کے وائس چیئرمین جناب ارون کمارگروڈیا نے کہاکہ بھارت  ،سرکردہ بلڈرہارڈ ویئرمینوفیکچرنگ  اور برآمدکارممالک کے زمرے میں شامل ہے ۔

انھوں نے کہاکہ بھارت سرکارنے موجودہ مالی سال میں 400بلین امریکی ڈالر ، مالی 2024تک 500بلین امریکی ڈالر اور مالی سال 2028تک 8ٹریلین امریکی ڈالرکی برآمدات  تک پہنچنے کے لئے بھارتی مصنوعات کو دنیا کے خریداروں کے لئے ایک واحد پسند بن کر مصنوعات کے برآمدات کا ایک  قومی مش مقررکیاہے ۔

****************

ش ح۔ع ح۔ ع آ  

U. NO. 9762



(Release ID: 1761391) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil