کوئلے کی وزارت

کوئلہ کی وزارت نے کیپٹو کانکنی سے کوئلہ کی 50 فی صد فروخت کے لئےضابطے نوٹی فائی کئے گئے


500 ملین ٹن سے زیادہ فی سال پِک ریٹیڈ صلاحیت والے 100 سے زیادہ کیپٹو کوئلہ اور لگنائٹ بلاک کو فائدہ حاصل ہوگا

Posted On: 05 OCT 2021 5:08PM by PIB Delhi

کوئلہ کی وزارت نے معدنیات سے متعلق رعایتی ضابطے 1960 میں ترمیم کی ہے۔ اس کے تحت ایک مالی سال میں کیپٹوکانکنی کے ذریعہ 50فی صد تک کوئلہ اور لگنائٹ کی فروخت ، اضافی ادائیگی پر کی جاسکے گی۔ حالانکہ یہ فروخت تب ہی ہوگی جب اس معدنیات سے جڑے آلات کی کوئلہ اور لگنائٹ کی مانگ پوری ہوجائے گی۔ اس سے پہلے اس سال کانکنی اور معدنیات (ترقی اور ریگولیشن )ترمیمی قانون میں اس سلسلہ میں ترمیم کی گئی تھی یہ نئے ضابطہ پرائیویٹ اور سرکاری سیکٹر کی کیپٹو کانوں پر لاگو ہوں گے۔اس ترمیم کے ساتھ حکومت نے کیپٹو کوئلہ اور لگنائٹ بلاکس کی کانکنی کی صلاحیتوں کے زیادہ استعمال کرکے بازار میں اضافی کوئلہ جاری کرنے کی راہ ہموار کردی ہے۔جو کہ ابھی کیپٹو ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے کوئلہ کی محدود پیداوار کی وجہ سے صرف جزوی طور سے استعمال کیاجارہا تھا۔اضافی کوئلہ کی دستیابی سے بجلی کے پلانٹ پردباؤ کم ہوگا اور کوئلہ کی درآمد میں کمی لانے میں بھی مدد ملے گی۔کوئلہ یا لگنائٹ سے طے شدہ مقدار میں فروخت کے لئے بھتہ بھی پٹے دارو ں کو کیپٹو کھانوں سے پیداوار بڑھانے میں تحریک دے گا۔اس اقدام سے 100 سے زیادہ کیپٹو کوئلہ اور لگنائٹ بلاکس کو فائدہ ہوگا ۔اس قدم سے 500ملین ٹن فی سال سے زیادہ پِک ریٹیڈ صلاحیت والے 100سے زیادہ کیپٹو کوئلہ اور لگنائٹ بلاکس کے ساتھ ساتھ سبھی کوئلہ اور لگنائٹ پیدا کرنے والی ریاستوں کو بھی فائدہ ہونے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ حکومت نے  کسی سرکاری کمپنی یا کارپوریشن کو کوئلہ یا لگنائٹ کے لئے 50سال کی مدت کے لئے کانکنی کو پٹے پر دینے کے لئے شقیں بنائی ہیں۔ 50سال کی مدت کے لئے کانوں کو پٹے پر دینے سے حکومت کی کمپنیوں یا کارپوریشن کے ذریعہ کائلہ یا لگنائٹ کی بلا رکاوٹ پیداوار کو تقویت ملے گی اور اس کے ذریعہ ملک میں کوئلہ یا لگنائٹ کے تحفظ میں مدد ملے گی ساتھ ہی پٹے کے 50سال کے مدت کو 20سال کی مدت کے لئے بڑھایا جائے گا۔حالانکہ کے اس کی مانگ ریاستی سرکارکو اپیل کرتے وقت ہی کرنی ہوگی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 ( ش ح  ۔ ح ا۔ش )

U.NO. 9761

 



(Release ID: 1761369) Visitor Counter : 185