وزارتِ تعلیم

مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان نے، تعلیم اور نوجوانوں کے محکمے کےآسٹریلوی وزیر ساتھ تبادلہ خیال کیا


جناب دھرمیندر پردھان نے ہندوستانی طلباء کی آسٹریلیا واپسی کا معاملہ اٹھایا

Posted On: 05 OCT 2021 5:29PM by PIB Delhi

نئی دہلی،5 اکتوبر2021:   مرکزی وزیر تعلیم اور مہارت کی ترقی جناب دھرمیندر پردھان نے آج آسٹریلیا کے تعلیم اور نوجوانوں کے محکمے کےآسٹریلوی وزیر جناب ایلن ٹڈگے کے ساتھ ورچول  طور پرملاقات کی۔ وزیر پردھان اور ان کے آسٹریلوی ہم منصب نے دو طرفہ طلبہ کی نقل و حرکت ، اساتذہ کے تبادلے ، اطلاق شدہ تحقیق اور باہمی ترجیح کے دیگر شعبوں پر زور دیتے ہوئے اعلی تعلیم میں آسٹریلیا اور ہندوستان کی بڑھتی ہوئی شراکت کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔

WhatsApp Image 2021-10-05 at 4.54.59 PM.jpeg

شری دھرمیندر پردھان نے آسٹریلیا میں زیر تعلیم ہندوستانی طلباء کی واپسی کا معاملہ اٹھایا۔ آسٹریلوی وزیر نے انہیں آسٹریلوی حکومت کی جانب سے ہندوستانی طلباء کی آسٹریلیا واپسی کو آسان بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ وزیر نے اپنے آسٹریلوی ہم منصب کے ساتھ آسٹریلیا جانے والے طلباء کی ہر مرحلے پر مدد کرنے کے دونوں ممالک کے عزم پر زور دیا۔

جناب پردھان نے اس بات کی تصدیق کی کہ قومی تعلیمی پالیسی ، 2020 ہمارے نوجوانوں کی خواہشات اور مستقبل کی ضروریات کو پورا کرنے اور ہندوستان کو عالمی علمی مرکز بنانے میں معاون ثابت ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان اور آسٹریلیا کے مابین مزید تعاون کے لیے تعلیم اور مہارت کے شعبے میں نمایاں صلاحیت موجود ہے۔

*****

U.No.9738

(ش ح - اع - ر ا)



(Release ID: 1761361) Visitor Counter : 165