وزارت دفاع
ہند - سری لنکا مشترکہ ’’ میترا شکتی کی مشقوں‘‘ کا بھارت کا آٹھویں ایڈیشن کا، امپارا سری لنکا میں آغاز
Posted On:
05 OCT 2021 7:38PM by PIB Delhi
نئی دہلی،5 اکتوبر2021:
بھارت اور سری لنکا کی دوطرفہ مشترکہ مشق میترا شکتی کا 8 واں ایڈیشن آج سری لنکا کے جنگی تربیتی اسکول ، امپارا میں شروع ہوا۔ دو ہفتے طویل مشق 04 سے 15 اکتوبر 2021 تک کی جا رہی ہے۔
ہندوستانی فوج کا 120 جوانوں پر مشتمل انفینٹری بٹالین گروپ کا دستہ اوراتنی ہی تعداد میں سری لنکن فوج کی ایک بٹالین اس باہمی مشق میں حصہ لے رہی ہے۔ اگلے چند دنوں میں دونوں ملکوں کی افوج، اقوام متحدہ کے مینڈیٹ کے تحت نیم شہری/دیہی ماحول میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ کارروائیوں کے لیے حکمت عملی کی تربیت کریں گے، ان کا اشتراک کریں گے اور مشقیں کریں گے۔
سینئر فوجی مشاہدین اور ہندوستانی اور سری لنکن افواج کے معززین، مشق کے توثیق کے مرحلے کا مشاہدہ کریں گے۔ یہ مشق دونوں دستوں کو اپنے آپریشنل تجربے اور مہارت کو ساجھا کرنے کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے نیز ہندوستان اور سری لنکا کی فوجوں کے درمیان آپریشن جاتی تعاون اورباہمی تعاون کو توسیع دینے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
*****
U.No.9737
(ش ح - اع - ر ا)
(Release ID: 1761360)
Visitor Counter : 170