وزارت دفاع

الیکٹرانک پنشن پیمنٹ آرڈر کو ڈجی لاکرکے ساتھ مربوط کیا گیا

Posted On: 05 OCT 2021 5:03PM by PIB Delhi

اہم جھلکیاں:

  • 23 لاکھ سے زیادہ دفاعی شعبے کے پنشنروں کو فائدہ ملے گا۔
  • دفاعی  پنشنروں کی زندگی کو مزیدبہتر بنانے کے لئے ۔
  • پنشنر ، فوری طورپر پنشن کی ادائیگی کے احکامات حاصل کرسکتے ہیں۔

سابق  فوجیو ں  کی فلاح وبہبود کا محکمہ، وزارت دفاع نے  پنشنر کی زندگی کو آسان بنانے کے لئے ڈجی لاکر کے ساتھ ساتھ  پرنسپل کنٹرولر آف ڈیفینس اکاؤنٹ ( پی سی ڈی اے) پنشن ، الہ آباد کے ذریعہ  تیار کیا گیاالیکٹرانک پنشن کی ادائیگی کے احکام ( ای پی پی او) کو مربوط کیاہے۔یہ سبھی دفاعی پنشنروں کو ڈجی لاکر سے پی پی او کی تازہ ترین نقل کی  ایک نقل  فوری  طور پرحاصل کرنےکے   اہل بنائے گا۔ اس  پہل سے ڈجی لاکر میں  پی پی او کا ایک مستقل ریکارڈ بنارہے گا اور ساتھ ہی نئے  پنشنروں کو پی پی او تک پہنچنے میں دیر  کے ساتھ ساتھ ایک فزیکل کاپی سونپنے کی ضرورت ختم ہوجائے گی۔

اسی مناسبت سے پی سی ڈی اے ( پنشن )، الہ آباد کو ڈجیٹل لاکر پلیٹ فارم کے توسط سے 23 لاکھ سے زیادہ دفاعی  پنشنروں کے ای پی پی او فراہم کرنے کے لئے   خدمات  فراہم کرنے کے طورپر رجسٹرڈ کیا گیا ہے،جس سے دفاعی پنشنر  دنیا میں  کہیں سے بھی اپنی ای پی پی او کا استعمال کرسکیں گے۔

*************

ش ح۔ ع ح ۔رم

U-9756



(Release ID: 1761355) Visitor Counter : 132