صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستان میں کووڈ-19 ٹیکہ کاری کی مجموعی تعداد 92 کروڑ کے نشانے کے پار


گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 59.48 لاکھ خوراکیں دی گئیں

سردست صحت یابی کی شرح 97.94 فیصد ہے جو مارچ 2020 کے بعد سے سب سے زیادہ

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18,833 نئے معاملات درج کئے گئے

بھارت میں مثبت معاملات کی (2,46,687) کل تعداد 0.73 فیصد ہے

جانچ کے بعد متاثر پائے جانے و الے مریضوں کی ہفتہ وار شرح(1.68) فیصد ہےجو کہ پچھلے 103 دنوں سے 3 فیصد سے بھی کم ہے

Posted On: 06 OCT 2021 9:34AM by PIB Delhi

ٓج صبح 7 بجے تک موصول ہونے والی عبوری رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 59,48,360   افراد کوکووڈ کے ٹیکے لگائے گئے۔ جس کے ساتھ ہی ہندوستان میں کووڈ-19 کی ٹیکہ کاری کی مہم نے 92  کروڑ (92,17,65,405)  کے عظیم نشانے کو پار کرلیا ہے۔اس نشانےکو حاصل کرنے کیلئے  89,35,354 سیشنوں کا انعقاد کیا گیا۔

آج صبح 7 بجے تک موصول ہونےوالی عبوری رپورٹ کے مطابق مجموعی اعداد وشمار حسب ذیل ہیں:

 

حضظان صحت سے متعلق کارکنان

پہلی خوراک

1,03,74,287

دوسری خوراک

89,58,559

صف اول کے  صحت کارکنان

پہلی خوراک

1,83,56,341

دوسری خوراک

1,51,75,327

18 سال سے 44 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

37,28,82,633

دوسری خوراک

9,25,66,106

45  سال سے 59 سال تک کی عمر کے افراد

پہلی خوراک

16,26,25,090

دوسری خوراک

7,99,44,079

60 سال سے زیادہ عمر کے افراد

پہلی خوراک

10,30,08,128

دوسری خوراک

5,78,74,855

میزان

92,17,65,405

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

 

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران 24,770  مریض شفایاب   ہوئے ہیں،جس کے ساتھ ہی شفایاب ہونے والے افراد کی کل تعداد(عالمی وبا کے شروع ہونے کے بعد سے) 3,31,75,656   تک پہنچ گئی۔

اس کے نتیجے کے طور پر ہندوستان میں شفایاب ہونے والوں کی شرح اس وقت  97.94 فیصد ہے،جو مارچ  2020  کے بعد سے اب تک کی سب سے زیادہ  شرح ہے۔

مرکز اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پائیدار اورمتحدہ کوششوں کے نتیجے میں روزانہ 50 ہزار سے کم نئے معاملات  درج ہونے کا رجحان قائم ہے۔پچھلے لگاتار  101 دنوں سے اسی رجحان کی خبریں موصول ہوتی رہی ہے۔

 گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران   18,833 نئے معاملات درج کئے گئے۔

اس وقت زیر علاج مریضوں کی کل تعداد 2,46,687 ہےجو کہ ملک کے کل متاثرہ معاملوں کا  0.73 فیصد ہے۔203دن  کے بعدسے مریضوں کی یہ سب سے کم تعداد ہے۔

ملک بھر میں نمونوں کی جانچ  کی تعداد میں برابر اضافہ کیاجارہا ہے۔

گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران  14,09,825  ٹیسٹ کئے گئے۔ہندوستان میں اب تک مجموعی طور پر 57.68  کروڑ سے زیادہ (57,68,03,867)  ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

پورے ملک میں ٹیسٹوں کی تعداد میں اضافہ کیاگیا ہے۔اسی کے ساتھ ہفتہ وار  مثبت معاملات کی شرح  1.68 فیصد رہی۔جو کہ  اس وقت گزشتہ 103دنوں سے لگاتار 3 فیصد سے بھی کم پر قائم ہے۔یومیہ مثبت معاملات کی شرح اس وقت  1.34 فیصد  ہے۔ یومیہ مثبت معاملات کی شرح لگاتار37 دنوں سے 3 فیصد سے نیچے رہی ہے اور لگاتار  120  دن سے 5 فیصد سے نیچے رہی ہے۔

****************

 

( ش ح۔  س ک۔ر ض)

06-10-2021

U.No. 9750


(Release ID: 1761352) Visitor Counter : 224