ٹیکسٹائلز کی وزارت

ٹکسٹائلز کی وزارت نے 160 کروڑ روپے کی لاگت والی جامع ہینڈی کرافٹ کلسٹر ترقیاتی اسکیم کے جاری رہنے کو منظوری دے دی ہے


یہ اسکیم مقامی دستکاروں اور چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کو پیداوار اور برآمدات بڑھانے میں مطلوبہ مدد دے گی

ہمہ جہت ترقی کے لئے دس ہزار سے زیادہ دستکاروں والے میگا ہینڈی کرافت کلسٹرز کو منتخب کیا گیا ہے

Posted On: 05 OCT 2021 4:21PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی 05 اکتوبر2021: ٹکسٹائلز کی وزارت نے دستکاریوں کے مراکز کی جامع ترقی کی اسکیم (CHCHS) کو 160 کروڑ روپے کی لاگت کے ساتھ جاری رکھنے کو منظوری دی ہے۔ اسکیم مارچ 2026 تک جاری رہے گی۔ اسکیم کے تحت دستکاروں اور کاریگروں کو بنیادی ڈھانچے کی مدد، مارکیٹ تک رسائی، ڈیزائن اور ٹیکنالوجی کا معیار بہتر کرنے وغیرہ میں مدد کی جائے گی۔

سی ایچ سی ڈی ایس کا مقصد عالمی درجے کا بنیادی ڈھانچہ تشکیل دینا ہے جو مقامی دستکاروں اور SMES کو پیداوار اور برآمدات کو بڑھانے کے لئے ان کی ضروریات کا خیال رکھ سکے۔ مختصر طور پر کہا جاسکتاہے کہ کلسٹرز کے قیام کا خاص مقصد دستکاروں اور صنعت کاروں کو جدید ترین بنیادی ڈھانچے والی یونٹیں قائم کرنے، جدید ٹیکنالوجی، خاطر خواہ تربیت اور انسانی وسائل کے فروغ اور مارکیٹ تک رسائی اور پیداوار کو متنوع بنانے میں تعاون دینا ہے۔

سی ایچ سی ڈی ایس کے تحت بنیادی سروے، اور ایکٹوٹی میپنگ ، ہنر مندی کی تربیت، بہتر ٹول کٹس، مارکیٹنگ پروگرام، سیمنار ، تشہیر ، ڈیزائن ورکشاپ ، صلاحیت سازی وغیرہ فراہم کئے جائیں گے۔ اسکے علاوہ بڑے اقدامات مثلا کامن فیسلٹی سنٹرز، ایمپوریم، خام مال کے بینک ، تجارتی سہولت کے مرکز تمام پیداواری مراکز اور ڈیزائن اور وسائل مراکز بھی کئے جائیں گے۔

فروغ کے لئے مربوط پروجیکٹ مرکزی /ریاستی ہینڈی کرافٹ کا رپوریشنز ، خودمختار ادارے، کونسل انسٹی ٹیوٹ، رجسٹرڈ کوآپریٹیوز، دستکاروں کی پروڈیوسر کمپنی ، رجسٹرڈ ایس پی وی کے ذریعہ عمل میں لایا جائے گا۔ جنھیں دستکاری کے میدان میں مطلوبہ  مہارت اور تجربہ حاصل ہوگا۔

اس بات پر توجہ مرکوز کی جائےگی کہ ادھر ادھر بکھرے دستکاروں کو مربوط کیا جائے ، ان کی بنیادی سطح کی صنعتوں کا قیام  ہو، اور انھیں SME کے ہینڈی کرافٹ سیکٹر سے منسلک کیا جائے تاکہ کم لاگت سے زیادہ فائدے حاصل کئے جاسکیں۔ دس ہزار سے زیادہ دستکاروں والے میگا ہینڈی کرافٹ کلسٹرز کو اسکیم کے تحت مجموعی ترقی کے لئے منتخب کیا جائے گا۔

****

U.No: 9732

ش ح۔رف۔ س ا

 



(Release ID: 1761332) Visitor Counter : 184