سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

گوار گم اور چیٹوسن کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ  نئے جلد جلنے والے پولیمر میں پیکنگ مٹیریل  کے طور پر استعمال کی وسیع صلاحیت ہے  

Posted On: 05 OCT 2021 1:28PM by PIB Delhi

نئی دلّی ،05 اکتوبر /  بھارتی سائنسدانوں کی ایک ٹیم نے گوار گم اور چیٹوسن کا استعمال کرتے ہوئے ایک ماحول دوست ، غیر زہریلا ، بایوڈی گریڈ ایبل پولیمر تیار کیا ہے۔ یہ دونوں مادے پولی سیکرائڈ ہیں ، جو گوار کی پھلیوں اور کیکڑوں اور جھینگے کے بیرونی خول سے نکالے جاتے ہیں ۔ پانی کے اعلی استحکام ، اعلی میکانی طاقت اور منفی ماحولیاتی حالات کے خلاف بہترین مزاحمت والی یہ گوار گم-چیٹوسن فلم پیکجنگ کے لئے ایپلی کیشنز میں استعمال ہونے کی بڑی صلاحیت رکھتی ہے۔

پولیساکرائڈز چند اعلی صلاحیت والے بائیو پولیمرز میں سے ایک ہیں ، جو پیکیجنگ مواد کی ترکیب میں استعمال کئے جا سکتے ہیں۔ تاہم ، کچھ خامیوں کی وجہ سے انہیں ترجیح نہیں دی جاتی ہے ، جیسے پولی ساکرائڈز کا کم میکانی معیار ، پانی میں گھلنے اور کم مزاحمتی خصوصیات ۔

پولیساکرائڈز کے ان چیلنجز سے نمٹنے کے لئے ، ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر دیواشیش چودھری اور انسپائر جونیئر ریسرچ فیلو سجاد الرحمن نے ایک گوار گم-چیٹوسن کمپوزٹ فلم بنائی ہے ، جو کہ کراس لنکڈ پولیساکرائڈ ہے ، جس میں کسی طرح  کےپلاسٹکائزر کا  استعمال نہیں کیا گیا ہے۔  اس میں پولیمر فلمیں بنانے کی ایک سادہ تکنیک اختیار کی گئی ہے۔ اس طرح تیار کردہ بائیو پولیمر کمپوزٹ فلم میں پانی کی اعلی استحکام ، اعلی میکانی طاقت اور منفی ماحولیاتی حالات کے خلاف بہترین مزاحم ہے۔ یہ تحقیق حال ہی میں جریدے ’ کاربوہائیڈریٹ پولیمر ٹیکنالوجیز اینڈ ایپلی کیشنز ‘میں شائع ہوئی ہے۔

تحقیق کرنے والوں نے پایا ہے کہ اس طرح بنائی گئی فلم 240 گھنٹوں کے بعد بھی پانی میں تحلیل نہیں ہوتی۔ اس کے علاوہ ،  کراس لنکڈ گوار گم-چیٹوسن کمپوزٹ فلم کی مکینیکل طاقت عام بائیوپولیمرز سے زیادہ ہوتی ہے (بائیوپولیمرز کے پاس طاقت کی کم ڈگری ہوتی ہے)۔ کراس سے منسلک گوار گم-چیٹوسن کمپوزٹ فلم 92.8 ڈگری  کے اعلی رابطہ زاویہ کی وجہ سے انتہائی پانی کو روکنے والی ہوتی ہے ۔

اعلی میکانی طاقت ، پانی سے بچانے والی (ریپیلنٹ یا ہائیڈرو فوبک) خصوصیات اور تیار کردہ کراس لنکڈ گوار گم-چیٹوسن کی مزاحمت ماحولیاتی حالات کے خلاف اس کی پیکیجنگ ایپلی کیشنز میں استعمال ہونے کی صلاحیت کو بڑھاتی ہے۔

          اشاعت کا لنک       https://doi.org/10.1016/j.carpta.2021.100158

اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے ڈاکٹر دیوا شیش چودھری  آئی اے ایس ایس ٹی (devasish@iasst.gov.in ) سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

 

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001EV65.jpg

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) (05-10-2021)

U. No.  9727



(Release ID: 1761217) Visitor Counter : 179


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil