وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت ،بودھ سیاحت سے متعلق مضمرات کو فروغ دینے کی غرض سے بدھسٹ سرکٹ کے موضوع پر ایک کانفرنس کااہتمام کرے گی


سودیش درشن اسکیم کے تحت سیاحت کی وزارت نے مدھیہ پردیش، اترپردیش بہار، گجرات اور آندھرا پردیش میں بدھسٹ سرکٹ کی ترقی کی غرض سے 325.53 کروڑ روپے مالیت کے 5 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے

Posted On: 05 OCT 2021 12:32PM by PIB Delhi

کلیدی خصوصیات:

  • سیاحت کی وزارت نے 4 اکتوبرسے 8 اکتوبر 2021 تک بدھسٹ سرکٹ ٹرین ایف اے ایم ٹور اینڈ کانفرنس کااہتمام کیا ہے۔
  • کانفرنس کے دوران سرکٹ میں سیاحت کے فروغ سے متعلق پیش رفت جیسے کلیدی امور پر تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

وزارت نے ملک میں کووڈ کی صورتحال میں ڈرامائی بہتری اور ٹیکہ کاری سے متعلق اہداف کی حصولیابی کے بعد صنعت کے متعلقہ شراکت داروں کی شرکت کے ساتھ زبردست طریقے سے سیاحت کے فروغ کاکام شروع کردیا ہے۔ بھارت میں سیاحت کے شعبے کی مجموعی ترقی میں سمندر پار اور گھریلو سیاحت دونوں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ بدھسٹ سیاحت، اس سب سے زیادہ توجہ والے سیاحتی عناصر میں سے ایک ہے، جو بھارت، اپنے مختلف النوع سیاحتی عناصر میں شامل عنصر کو پیش کررہا ہے۔

بدھسٹ سیاحت کے مضمرات کو بروئے کار لانے کی غرض سے سیاحت کی وزارت نے 4 اکتوبر سے 8 اکتوبر 2021 تک ایک بدھسٹ سرکٹ ٹرین ایف اے ایم ٹور اینڈ کانفرنس کاانعقاد کیا ہے۔ ایف اے ایم ٹور کے تحت، بودھ گیا اور وارانسی کے مقامات پر ممتاز بودھ مقامات اور کانفرنسر کے دورے کااحاطہ کیا جائے گا۔ اس تقریب میں ٹور آپریٹرس، ہوٹل کاکاروبار کرنے والے افراد،  میڈیا اور سیاحت کی وزارت اور ریاستی سرکاروں کے عہدیداروں سمیت لگ بھگ 125 وفود کے شرکت کرنے کاامکان ہے۔اس کے علاوہ بودھ گیا اور وارانسی کے مقامات پر ہونے والی تقریبات میں لگ بھگ 100 مقامی ٹور آپریٹرس اور سیاحت اور ہوٹل وغیرہ کےشعبوں سے متعلق دیگر شراکت دار شامل ہوں گے۔

بھارت، تاریخ ، ثقافت، فلسفہ، وراثت اور مذہب کے معاملے میں دنیا کے سب سے بڑے خزانے میں شامل ہے اور یہ سب مل کر ملک کو سیاحوں اور زائرین کے لئے سب سے پسندیدہ مقامات میں سے ایک کے طور پر شامل کرنے میں بھارت، مالا مال بودھ ورثہ کاحامل ملک ہے اور یہاں بھگوان بدھ کی حیات سے وابستہ بہت سے اہم مقامات ہیں۔ بھارت میں بودھ سیاحت کے سیاحتی عنصر کے طور پر زبردست امکانات موجود ہیں۔ بھارت کے بودھ ورثہ میں دنیا بھر کے بودھ مت کے پیروکاروں کے لئے زبردست دلچسپی ہے۔

بودھ مذہب کا 2500 سال قبل قدیم بھارت میں آغاز ہوا اور پھر یہ ایشیا کے زیادہ تر حصوں میں پھیل گیا۔ بدھ مذہب کے تقریباً 50کروڑ پیروکار میں اور یہ مذہب دنیا کی کل آبادی کے سات فیصد کی نمائندگی کرتا ہے۔

مہاتما بدھ کی جائے پیدائش لمبینی نیپال  اور بدھ گیا جہاں انہیں وجدان حاصل ہواتھا۔ سب سے زیادہ مقدس سیاحتی مقامات میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ سارناتھ جہاں انہوں نے وجدان حاصل کرنے کے بعد اپنا پہلا خطبہ دیا تھا اور نالندہ جو دنیا کی سب سے پہلی اقامتی یونیورسٹیوں میں شامل ہے ، بھی اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔

سیاحت کی وزارت کا بہار اور اترپردیش میں درج ذیل بودھ مقامات کی مزید جدید کاری کرنے کامنصوبہ ہے۔ ان مقامات میں بودھ گیا، نالندہ، راج گیر، ویشالی، سارناتھ، شراوستی، کشی نگر، کوشامبی اورکپل واستو شامل ہیں ان مقامات پر سردست غیرملکی سیاحوں کے تقریباً 6 فیصد سیاح آتے ہیں جبکہ ان میں سے زیادہ سیاح سارناتھ اور بودھ گیا جاتے ہیں۔

وزارت نے چار گنا ترقیاتی حکمت عملی وضع کی ہے جس میں ہوائی، ریل اور سڑکوں کے ذریعہ ضابطوں اور کنکٹی ویٹی کو بہتر بنانا، سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ  اور اس سے متعلقہ خدمات کو بہتر بنانا  ۔ برانڈ اور فروغ کو زیادہ کارگر بنانا اور ثقافت اور وراثت کو اجاگر کرنا شامل ہیں۔‘‘ سودیش درشن اسکیم’’ کے تحت، مدھیہ پردیش، اترپردیش، بہار، گجرات اور آندھرا پردیش ریاستوں میں بدھسٹ سرکٹ کی جدید کاری کے لئے 325.53 کروڑ روپے کی لاگت والے پروجیکٹوں کی منظوری دی گئی ہے اور یہ منظور شدہ پروجیکٹ تکمیل کے مختلف مراحل میں ہیں ۔ وارانسی میں ‘‘ پرشاد’’ اسکیم کے تحت تین پروجیکٹوں کے لئے 44.19 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ دھامیک اسٹوپا کے مقام پر ایک ساؤنڈ اینڈ لائٹ شو اور سارناتھ میں ایک بدھ تھیم پارک سمیت 9.5  کروڑ روپے کی لاگت سے بدھسٹ ڈھانچوں کی تزئین کاری کا کام مکمل ہوچکا ہے۔

سیاحت کی وزارت کی مختلف اسکیموں کے تحت سیاحت سے متعلق بنیادی ڈھانچہ کی جدید کاری کے علاوہ بھارت کے اندر اور بیرون ملک کی مارکیٹ میں، مختلف بودھ مقامات کی سیاحت کو فروغ دینے کے کام پر بھی زور دیاجارہا ہے۔ جس کے تحت، سمندر پار مارکیٹ میں بھارت کے سیاحتی دفاتر، باضابطہ طور پر سفر اور سیاحت سے متعلق میلوں اور نمائشوں میں شرکت کرتے ہیں جہاں وہ بھارت میں بودھ مراکز اور مقامات کی تشہیر کرتے ہیں اور فروغ دیتے ہیں۔

اس کے علاوہ سیاحت کی وزارت، ہر دوسرے سال بدھسٹ کانکلیو کااہتمام بھی کرتے ہیں۔ اس کامقصد دنیا بھر کی بڑی مارکیٹوں میں بھارت کو ایک بدھسٹ مقام کی حیثیت سے فروغ دینا ہے۔

اب بین الاقوامی بدھسٹ کانکلیو 17 سے 21 نومبر 2021 کے درمیان منعقد ہوگا۔سیاحت کی وزارت نے انکریڈیبل انڈیا ویب سائٹ پر بدھسٹ مقامات کو اجاگر کیا ہے اس نے اس کے لئے ایک مخصوص ویب سائٹ www.indiathelandofbuddha.in بھی تیار کی ہے۔ اس ویب سائٹ کا مقصد بھارت میں بودھ مذہب سے  متعلق مالا مال وراثت کو فروغ دینا اور اسے اجاگر کرنا اور ملک میں بدھسٹ مقامات کے لئے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔

اس کے علاوہ بودھ ازم میں دلچسپی رکھنے والے ملکوں اوربرادریوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات پروان چڑھانا بھی اس کے مقاصد میں شامل ہیں۔وزارت نے صلاحیت سازی سے متعلق پروجیکٹوں پر بھی کام کیا ہے ان میں تھائی، جاپانی ، ویتنامی اور چنئی زبانوں میں لسانیاتی طور پر سیاحوں کو سہولت بہم پہنچانے سے متعلق تربیت فراہم  کرناشامل ہے۔ سال 2018 سے 2020 کے درمیان 525 افراد کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے جبکہ سال 2023 تک مزید 600 افراد کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس تربیت کی خاص طور پر اہمیت ہے کیونکہ بودھ ازم، ایشیا کے ایک بڑے حصے میں پھیلا ہوا ہے اور دنیا کی 97 فیصد بودھ آبادی کے لئے مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں بستی ہے اس لئے ان ملکوں کے سیاحوں کے ساتھ لسانیاتی طور پر جڑنے کی بہت اہمیت ہے۔

 سیاحت کی وزارت کا یہ بھی مقصد ہے کہ خطے کے قدیم ثقافتی ماخذ کو اجاگر کرنے کی غرض سے سیاحت کااستعمال کیاجائے اور جدید ترین ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز کااستعمال کرتے ہوئے ایک نئے بھارت کے جذبے کو پیدا کیاجائے اور بنیادی ڈھانچہ جاتی ترقی پر بہت زیادہ توجہ مرکوز کی جائے۔

****************

 (ش ح۔ع م ۔ رض)

U NO. 9718



(Release ID: 1761097) Visitor Counter : 191