سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

اعلیٰ کارکردگی کے حامل حرارتی- برقی سازو سامان تیار کرنے سے متعلق اختراعی حکمت عملی وضع کرنے میں


مصروف، جےاین سی اے ایس آر سائنسداں نے شانتی سوروپ بھٹناگر انعام حاصل کیا

Posted On: 04 OCT 2021 3:26PM by PIB Delhi

پروفیسر کنشکا بسواس نے جو اس وقت، حکومت ہند کے سائنس و ٹیکنالوجی کے محکمے، کے ایک خود مختار ادارے، جوا ہر لال نہرو سینٹر فار ایڈوانسڈ سائنٹیفک ریسرچ(جے این سی اے ایس آر) میں ایک ایسوسی ایٹ پروفیسر کی حیثیت سے کام کررہے ہیں ، سائنس اور ٹیکنالوجی کے لئے کیمیکل سائنس میں سال 2021 کا باوقار شانتی سوروپ بھٹناگر انعام حاصل کیا ہے۔ انہیں غیر نامیاتی کیمسٹری کے ٹھوس پہلو اور حرارتی، برقی توانائی کی بچت کےشعبے میں اپنی ایجادات کے لئے اس باوقار ایوارڈ سے سرفراز کیا گیا ہے۔ ان کی تحقیق میں غیر نامیاتی ٹھوس پہلو کے ڈھانچہ اور خصوصیت کے درمیان رابط سے متعلق ایک بنیادی فہم شامل ہے۔ تاکہ لیڈ سے مبرّا اعلیٰ کارکردگی کے حامل حرارتی برقی سازو سامان تیار کیاجاسکے۔ جس سے فضلہ کی حرارت کو توانائی میں تبدیل کیاجاسکتا ہے اور انہیں کم لاگت والی کفایتی ٹیکنالوجیز میں تبدیل کیاجارہا ہے۔

جناب کنشکا بسواس نے بنیادی اوربا بصیرت کیمیائی اصولوں کااستعمال کرتے ہوئے ایٹمی نظم وترتیب پر کنٹرول کے ذریعہ غیر معمولی حرارتی برقی کارکردگی کی حصولیابی کی ہے۔ ان کی یہ حصولیابی اس سال ‘‘ سائنس جرنل’’ میں شائع ہوئی ہے۔

حرارتی برقی عناصر کو کیمیائی کی  ارتباطی سلسلے کے مطابق بنانے کی ان کی اختراعی حکمت عملیاں، دھات اور برقی تال میل  اور اس کی متذلزل صورتحال اور کیمیاوی مرکبات میں باہم متصادم ایٹم میں نامیاتی ٹھوس حالت کی کیمسٹری کے مختلف پہلوؤں کو مہمیز کیا ہے اور نئی مثالیں متعارف کرائی ہیں۔

کنشکا بسواس نے جس حرارتی برقی سازو سامان کی ایجاد کی ہے اس سے براہ راست اور متضاد طور پر فضلے کی حرارت کو بجلی میں تبدیلی کیاجاسکتا ہے اور یہ مستقبل میں توانائی سے متعلق بندوبست میں بہت اہم کردار ادا کرے گا۔

 کنشکا بسواس کا کولکاتہ کے نزدیک ایک چھوٹے قصبے ہابرا سے تعلق ہے اور انہیں بچپن میں ہی سائنس سے دلچسپی پیدا ہوگئی تھی۔

انہیں ڈی ایس ٹی سے سورن جینتی فیلو شپ ملی ہے۔ وہ برطانیہ میں رائل سوسائٹی آف کیمسٹری ( ایف آر ایس سی) میں ایک مدعو فیلو ہیں۔ وہ امریکہ میں ایپلائیڈ انرجی میٹریلس اے سی ایس میں ایگزیکیوٹیو ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اس کے علاوہ  وہ  دیگر کئی اہم جریدوں اور رسالو ں میں ادارتی صلاح کار بورڈ کے رکن بھی ہیں۔

7.jpg

 

****************

 

(ش ح۔ع  م ۔ رض)

U NO. 9715


(Release ID: 1761059) Visitor Counter : 149


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil