وزارت دفاع
دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے یوم جمہوریہ کی تقریبات -2022 کے لئے ویب سائٹ کی شروعات کی
Posted On:
04 OCT 2021 7:31PM by PIB Delhi
اہم جھلکیاں :
- ویب سائٹ پر ، ملک بھرمیں منائی جانے والی یوم جمہوریہ کی تقریبات کودکھایا جائے گا۔
- یہ یوم جمہوریہ کی تقریبات سے متعلق مواد کا واحد سرکاری ذریعہ ہوگا۔
آزادی کا امرت مہوتسو کے 75ویں سال کی آزادی کے موقع پر سال 2022 کی یوم جمہوریہ کی تقریبات کو دکھانے کے لئے وزارت دفاع نے ایک نئی ویب سائٹ www.indianrdc.mod.gov.in بنائی ہے ۔ دفاعی سکریٹری ڈاکٹر اجے کمار نے 4 اکتوبر 2021 کو نئی دلی میں باقاعدہ اس کی شروعات کی ۔ کیونکہ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے ، جو پوری دنیا میں موجود ہندوستانیوں کو جوڑے گا اور بھارت کے یوم آزادی کے جشن کو دکھائے گا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات سے متعلق مختلف سرگرمیاں پورے ملک میں جاری ہیں اور یہ ویب سائٹ ان تعمیراتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں بہت ہی کارآمدہوگی۔ مثال کے طور پر این سی سی، یوم جمہوریہ کے کیمپ کے لئے انتخابی عمل پہلے ہی تمام براعظم میں شروع ہوچکا ہے جس میں لاکھوں نوجوان شامل ہورہے ہیں۔ڈاکٹر اجے کمار نے کہا کہ یہ ویب سائٹ ان تمام گرمیوں کو دکھائے گی ۔ یوم جمہوریہ کیمپ کیلئے تیاریاں اپنے آپ میں ایک تہوار ہے۔ ہم اس ویب سائٹ کے ذریعہ تہواروں کو آگے لانا چاہتے ہیں۔
ویب سائٹ، یوم جمہوریہ کی تقریبات سے متعلق تمام براعظم کیلئے ایک واحد نکاتی سرکاری ذریعہ ہوگا۔ ویب سائٹ میں خصوصی آرڈی سی ریڈیو، گیلری، انٹریکٹیو فلٹرس، ای۔بک، ہندوستان کی آزادی کی تحریک پر بلاگس، جنگیں اور جنگی یادگاروں جیسے فیچرس شامل ہوں گے۔ لہذا تقریبات سے متعلق تمام معلومات یعنی ہر منٹ پر پروگرام ، روٹ میپ ، پارکنگ کی تفصیلات ، آر ایس وی پی ، وزارت دفاع کے مختلف اجزا ء کے ذریعہ کی گئی اضافی سرگرمیوں کی تفصیلات اور پروگرام کی لائیو اسٹریمنگ وغیرہ شامل ہوں گی۔
*************
ش ح۔ ع ح ۔رم
U-9710
(Release ID: 1761039)
Visitor Counter : 198