کارپوریٹ امور کی وزارتت
azadi ka amrit mahotsav

وزیرمالیات محترمہ نرملاسیتا رمن نے آئی سی ایس آئی کی 53واں یوم تاسیس منایا

Posted On: 04 OCT 2021 8:07PM by PIB Delhi

 

مالیات اور کارپوریٹ امور کی مرکزی وزیر محترمہ سیتا رمن نے آج انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سکیورٹیز آف انڈیا ( آئی سی ایس آئی ) کے 53ویں  یوم تاسیس  کی تقریبات  کے موقع پر کہا کہ کمپنی کے سکریٹریوں کو اپنی موجودہ  طے ذمہ داریوں سے آگے بڑھ کر دیکھنا چاہئے اور ٹیکس کی ادائیگی کرنے والے شہریو ں کے لئے نظم وضبط کو آسان بنانے میں  وزارتوں اور ریگولیٹری کے حکام کے ساتھ مل کرکام کرنا چاہئے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0013EKU.jpg

 

مہمان خصوصی اور وزیر مالیات محترمہ سیتا رمن نے آزادی کے امرت مہوتسوکےساتھ جشن میں شامل ہونے  اور اس وژن کو دھیان میں رکھتے ہوئے ‘‘ کاروباریت اور جدت طرازی کے ذریعہ  پاورنگ آتم نربھر بھارت  ’’ کے موضوع کے انتخاب کی ستائش کی ۔

وزیرمالیات نے  کووڈ -19 وبا کےدوران  قابل ذکر کاموں کے لئے  کمپنی  کے سکریٹریوں کی ستائش کرتے ہوئے  اپنی خوشی کا اظہار کیا اور مزید یہ کہ ملک کے نوجوانوں کواس پیشے میں شامل ہونے کے لئے زوردیا کیونکہ ان کا رول مستقبل میں  سنرائز شعبے میں  مزید وسعت فراہم کرے گا۔

اس تاسیسی پروگرام میں   مالیات کے سکریٹری ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن ،  اخراجات کا محکمہ ، وزارت مالیات   اور کارپوریٹ امور کی وزارت میں سکریٹری جناب راجیش ورما مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔

ڈاکٹر ٹی وی سوماناتھن نے گزشتہ 53 سال میں کارپوریٹ کی بہتر حکمرانی کے فروغ  میں   قابل ذکر کام کرنے کے لئے ادارے کی ستائش کی ۔ کمپنی کے سکریٹریوں کی رول کی اہمیت کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ نظم وضبط کے ماہر ہیں اور آپ کےمثالی مشورے    سے ،الجھاؤ  پیدا کرنے والے نظم وضبط کے قوانین سے نجات حاصل کرنے میں  کارپوریٹ کو مدد ملے گی۔

 جناب راجیش ورما نے   مختلف امتزاج  اور اسٹیٹ ہولڈرس کو دیگر خدمات کے لئے وزارت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لئے کمپنی کے سکریٹریوں کی کوششوں کی ستائش کی ۔ جناب ورما نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کمپنیز ایکٹ  ، ایل ایل پی ایکٹ  اور بی آر آر کمیٹی رپورٹ کی تشکیل میں  ضروری  ترامیم لانے کے لئے قابل قدر تجاویز فراہم کرنے میں آئی سی ایس آئی کا اہم کردار رہا ہے ۔

اس اہم موقع پر آئی سی ایس آئی نے آسٹریلیا میں   اپنے پانچویں غیر ملکی سینٹر کا وزیرخزانہ محترمہ نرملا سیتا رمن کے ہاتھوں  افتتاح کیا  ۔عالمی کارپوریٹ گورننس  کے شعبے میں   ادارے کے اہم کردار  اور اس کے پیشے کی  ترقی کی تعریف کی ۔ ادارے نے سیبی  (شئیر پر مبنی ملازموں کے فائدے اور سویٹ   اکویٹی ) ریگورلیشن 2021  پر ریفرینسر  کی اشاعت کا بھی آغاز کیا۔

آئی سی ایس آئی کے اس  شاندار سفر کا حصہ بننے  پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے سی ایس ناگیندر ڈاکٹر راؤ ، جو  آئی سی ایس آئی کےصد رہیں ،  نے ایک مضبوط  اور لچیلا اقتصادی نظام  بنانے کے لئے  بحالی  اور ازسرنوترقی کے عمل کو آگے لے جانے پر زور دیا۔اس قدم سے  دنیا میں  آئی سی ایس آئی کا غلبہ ہوگا۔  انہوں نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ مستقبل قریب میں  ادارے کی توجہ، ہنرمندی  پر مبنی ترقی  ،  ٹکنالوجی کا استعمال ،پیشے کے گلوبلائزیشن ، تحقیق اور ہنر مندی کی ترقی کے مراکز  اور آئی سی ایس آئی کے ذریعہ  تیار کی گئی گورننس کے معیارات   کی تشہیر  پر ہوگی۔

آئی سی ایس آئی کے سابق صدر سی ایس رنجیت  پانڈے نے اپنے خطاب میں  آئی سی ایس آئی کے 53سال کے شاندار سفر کو مشترک کیا۔

‘‘ پاورنگ آتم نربھر بھارت  تھرو انٹر پرینیورشپ  اور انوویشن   ’’   کے موضوع  پر  ماہرین  کے ایک پینل نے  جشن کے دوسرے حصے میں  تبادلہ خیال کیا ۔ اس پروگرام میں ممتازپینالسٹ   انویسٹ انڈیا کے  ایم ڈی اور سی ای او جناب دیپک باگلا  ،  انٹرنیشنل کنزیومر پالیسی کے ماہر اور بانی  جناب ویجون کمار مشرا  ، کنزیومر آن لائن فاؤنڈیشن   ،  ای این کے اے ایس ایچ  کے بانی جناب ارویندر تیاگی  اور آئی  سی اے ایڈو اسکلس  کے بانی اور چیئر مین  جناب نریندر کمار شیام سُکھا نے  ہندوستان میں  کاروباریت  اور جدت طرازی کے ایکو  سسٹم پر اپنے نظریات اور خیالات مشترک کئے ۔

*************

ش ح۔ ع ح ۔رم

U-9709


(Release ID: 1761036) Visitor Counter : 174


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Telugu