وزارت خزانہ

انکم ٹیکس محکمے نے مہاراشٹر ، کرناٹک اور اتر پردیش میں تلاشی کی کارروائیاں انجام دیں

Posted On: 04 OCT 2021 5:33PM by PIB Delhi

 

نئی دلّی ،04 اکتوبر / انکم ٹیکس محکمے نے ممبئی ، پونے ، نوئیڈا اور بنگلورو سمیت کئی شہروں میں  37 عمارتوں میں 30 ستمبر ، 2021 ء کو تلاشی اور ضبطی کی کارروائیاں انجام دیں ۔ یہ گروپ / افراد  کیبل مینو فیکچرنگ ، ریئل اسٹیٹ ، ٹیکسٹائل ، پرنٹنگ مشینری ، ہوٹل ، لاجسٹکس جیسے مختلف کاروبار  کرتے ہیں۔

تلاشی کی کارروائی کے دوران کئی قابلِ اعتراض دستاویزات ، کاغذات ، ڈائریاں ، ای میل اور دیگر ڈجیٹل ثبوت وغیرہ ضبط کئے گئے ، جن سے بڑی تعداد میں غیر ملکی بینک کھاتوں ، غیر منقولہ اثاثوں وغیرہ کی ملکیت کا پتہ چلا ہے ۔ یہ گروپ /افراد غیر ملکی کمپنیوں کے پیچیدہ ویب سائٹ اور جعلی ٹرسٹ وغیرہ کا استعمال کرتے ہوئے ماریشس ، متحدہ عرب امارات ، بی وی آئی ، جبرالٹر وغیرہ ٹیکس بچانے کے مقامات سے خدمات حاصل کر رہے تھے  اور اپنے غیر حساب کتاب والے اثاثے جمع کرنے کے لئے ، اِن کا سہارا لے رہے تھے ۔

دوبئی میں قائم مالیاتی خدمات کی کمپنی کے ذریعے ، ان گروہوں اور افراد نے ایک دہائی کے دوران سوئٹزرلینڈ ، متحدہ عرب امارات ، ملیشیا اور کئی دیگر ممالک میں 100  ملین امریکی ڈالر (تقریباً 750 کروڑ روپئے ) سے زیادہ بینک کھاتوں میں   جمع کئے  ہوئے  ہیں ۔ سرچ آپریشن کے دوران اکٹھے کئے گئے شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ ان گروپوں کی جانب سے بیرون ملک بنائی گئی نامعلوم کمپنیوں کے نام پر بغیر حساب کتاب والے فنڈ  برطانیہ ، پرتگال ، متحدہ عرب امارات وغیرہ جیسے ممالک میں جمع کئے  ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ ، یہ رقم بیرون ملک پروموٹر اور اس کے خاندان کے افراد کے ذاتی اخراجات اور بھارتی کمپنیوں میں سرمایہ واپس لانے کے لئے استعمال کی گئی۔

تلاشی کے دوران ، سپلائر کو جعلی نقد ادائیگی ، بغیر  حساب کتاب کے نقد اخراجات ، حوالہ لین دین ، ​​جعلی بل اور ان کی ادائیگی سے متعلق شواہد بھی ملے ہیں۔ رہائشی اور تجارتی عمارتوں سے بالترتیب 2 کروڑ روپئے سے زیادہ مالیت کی غیر حساب کتاب والی نقد رقم اور زیورات ضبط کئے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ 50 سے زائد بینک لاکروں  کو سیل کیا گیا ہے ۔

مزید تحقیقات جاری ہیں ۔

 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

( ش ح  ۔ و ا ۔ ع ا ) 

U. No.  9688

 



(Release ID: 1760982) Visitor Counter : 121