وزارت دفاع

فضائیہ کبڈی چیمپئن شپ

Posted On: 02 OCT 2021 4:05PM by PIB Delhi

ایچ کیو ایم سی کی جانب سے ، بیس ریپیئر ڈپو، پالم نے ایئرفورس اسپورٹس کنٹرول بورڈ کی ماتحتی میں 27ستمبر سے یکم اکتوبر 2021تک ایئرفورک کبڈی چیمپئن شپ کا انعقاد کیا۔ایئرکموڈور ایس ایس ریہل وی ایس ایم ، بیس ریپیئرڈپو کے ایئرآفیسرکمانڈنگ ، پالم نے 27اکتوبر ، 2021کواس پروگرام کی شروعات کی ۔ تمام کمان  اورفضائیہ کے ہیڈکوارٹرسے 120فضائیہ کے جانبازوں پرمشتمل کل 8ٹیموں نے اس کھیل  میں حصہ لیا۔

چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب یکم اکتوبر ، 2021کو منعقد کی گئی ۔ اس موقع پر ایئرکموڈوایس ایس ریہل وی ایس ایم ، بیس ریپیئرڈپو کے ایئرآفیسرکمانڈنگ  ، پالم مہمان خصوصی تھے۔ اپنے  اختتامی خطاب  میں مہمان خصوصی نے فاتح ٹیم کو مبارکباد دی اور کھلاڑیوں کے اصل کے جذبے کے ساتھ کھیلنے کے لئے شرکاء کی ستائش کی ۔انھوں نے یہ جانتے ہوئے خوشی ظاہرکی کہ کئی شرکاء نے پرو کبڈی لیک پلیٹ فار م پر اپنی چھاپ چھوڑ رکھی ہے ۔ انھوں نے تمام کھلاڑیوں سے سخت محنت جاری رکھنے  اور بین الاقوامی اسپورٹس محاذ ہر اپنی خدمت اورملک کا نام روشن کرنے کی اپیل کی ۔

اختتامی تقریب میں آئی اے ایف ایئر واریئر ڈرل  ٹیم (اے ڈبلیو ڈی ٹی ) نے شاندار سنکرونائزڈ ڈرل موومنٹ کے ساتھ شائقین کو مسحور کردیا۔ اس پروگرام میں ارجن ایوارڈ یافتہ جناب رام میہرسنگھ ، جناب انوپ سنگھ اور دروناآچاریہ ایوارڈ یافتہ جناب بلوان سنگھ نے شرکت کی ، جنھوں نے اختتامی تقریب میں  ہونہار نوجوان کبڈی کھلاڑیوں سمیت تمام شرکاء کا حوصلہ بڑھایا۔

****************

ش ح۔ ع ح ۔ع آ

04.10.2021

U. NO. 9678

 



(Release ID: 1760761) Visitor Counter : 126


Read this release in: English , Hindi , Punjabi , Tamil