محنت اور روزگار کی وزارت
وقفے وقفے سے معتبر اعدادوشمار کی فراہمی سے ٹھوس بنیادوں پر مبنی پالیسی سازی پر توجہ مرکوز کرنے میں آسانی ہوگی، جس کے نتیجے میں اہداف بند اور آخری سرے تک بہم رسانی کا کام ممکن ہوسکے گا: جناب بھوپیندر یادو
وزیر محنت اور روزگار نے ایریا فریم ورک اسٹیبلسٹ منٹ سروے (اے ایف ای ایس) کو ہری جھنڈی دکھائی
ای ایس آئی سی کووڈ راحت اسکیم کے تحت منظوری مراسلات پیش کیے
لیبر بیورو کے 101 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا کے تحت مراسلات تقسیم کیے
ای شرم پورٹل کے تحت غیرمنظم کارکنان کے رجسٹریشن کے لیے خصوصی کیمپ کا اہتمام ، کارڈس کی تقسیم
Posted On:
03 OCT 2021 5:12PM by PIB Delhi
محنت او رروزگار کے وزیر جناب بھوپیندر یادو نے آج کہا کہ محنت کو سمان ادھیکار ایک سمان کے حکومت کے نصب العین پر عمل کرکے حکومت ٹھوس بنیادوں پر مبنی پالیسی سازی کے توسط سے کارکنان کی فلاح وبہبود پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ مرکزی وزیر موصوف نے ایریا فریم اسٹیبلشٹ منٹ سروے (اے ایف ای ایس) کو شرم بیوروبھون چنڈی گڑھ میں آج لیبر بیورو کے 101ویں یوم تاسیس کے موقع پر ہری جھنڈی دکھائی۔
تقریب کے دوران انہوں نے کہا کہ لیبر یعنی مزدور سے متعلق تمام پہلوؤں کی اعداد شمار ازحد باریکی اور سائنٹفک طریقے سے جمع کیے جاتے ہیں اور یہی اعدادوشمار ٹھوس شہادت پر مبنی پالیسی سازی کی بنیاد ہوتے ہیں۔ آئندہ آنے والے وقت میں اعدادوشمار کی افزوں اہمیت نیز اس امر کو پیش نظر رکھتے ہوئے کہ بھارت بڑی تعداد میں مزدوروں کی اکثریت کا حامل ملک ہے، مزدور اور قیمتوں سے متعلق اعدادوشمار کے ایک کلی طور پر وقف ادارے مثلا لیبر بیورو جیسے ادارے کی ازحد ضرورت ہے اور اسے مستحکم بنایا جانا چاہیے اور تمام طرح کے تعاون فراہم کیا جانا چاہیے۔
وزیر موصوف نے ریاستی وزرائے محنت، لیبر سکریٹری حضرات اور پنجاب، ہریانہ، ہماچل پردیش کی ریاستوں کے کمشنر حضرات اور مرکز کے زیر انتظام علاقے چنڈی گڑھ، جموں اور کشمیر اور لداخ کے متعلقہ افسران سے غیرمنظم کارکنان کے رجسٹریشن کے معاملے میں حاصل ہوئی پیش رفت ای –شرم پورٹل کے متعلق گفت وشنید کی اور ریاستوں/ مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے مختلف اسکیموں اور اصلاحات سے متعلق نفاذ کی آگہی حاصل کی۔
وزیر موصوف نے غیر منظم کارکنان کو ای ایس آئی سی کووڈ راحت اسکیم کے تحت ای-شرم کارڈ اور منظوری نامے بھی تقسیم کیے۔ یہ منظوری نامے ان افراد کے زیر کفالت افراد کو تقسیم کیے گئے جنہوں نے اس وبائی مرض کے دوران اپنی جانیں کھوئی ہیں۔ اس موقع پر جناب یاد و نے کارکنان کو اٹل بیمت ویکتی کلیان یوجنا کے تحت لیٹرس اور منظوری نامے تقسیم کیے۔
وزیر موصوف نے ای شرم پورٹل کے تحت جس کا اہتمام محنت اور روزگار کی وزارت حکومت ہند کے تحت چیف لیبر کمشنر کے دفتر (مرکزی) کی جانب سے ای-شرم پورٹل کے تحت غیر منظم کارکنان کے رجسٹریشن کے لیے کیا گیا تھا، کا دورہ بھی کیا۔ وزیرموصوف نے غیرمنظم کارکنان کو ای-شرم کارڈ بھی تقسیم کیے اور ٹریڈ یونین قائدین، آجروں اور غیر منظم کارکنان کے ساتھ گفت وشنید کا بھی اہتمام کیا۔
واضح رہے کہ ای شرم پورٹل https://eshram.gov.in کا افتتاح 26 اگست 2021 میں عمل میں آیا تھا۔ اب تک اس پورٹل پر 2.5 کروڑ سے زائد رجسٹریشن عمل میں آچکے ہیں۔ یہ پورٹل اپنے آپ میں اولین قومی سطح کا ڈاٹا بیس ہے، جس کا تعلق نقل مکانی کرنے والے کارکنان، تعمیراتی کارکنان، پلیٹ فارم وغیرہ پر کام کرنے والے کارکنان سمیت غیر منظم کارکنان سے ہے۔
اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے جناب یادو نے مطلع کیا کہ ویب سائٹ کے لانچ ہونے کے بعد چوتھے ہفتے کے دوران بڑے پیمانے پر غیرمنظم کارکنان کا رجسٹریشن ازحد تیز رفتاری کے ساتھ عمل میں آیا اور اس پورٹل پر تاحال مجموعی طور پر درج رجسٹر کیے جانے والے غیر منظم کارکنان کی تعداد پانچویں ہفتے میں 1.71 کروڑ سے بھی تجاوز کرچکی ہے۔
ایک تخمینے کے مطابق غیرمنظم شعبے اور روزگار(اقتصادی سروے 2019-20) میں 38 کروڑ کارکنان مصروف عمل ہیں۔
********** ***
( ش ح ۔ م ن ۔ ت ع (
04.10.2021
U.No: 9672
(Release ID: 1760730)
Visitor Counter : 174