بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
مسقتبل میں جہازرانی کے شعبے میں متعدد نئے اقدامات کئے جائیں گے :جہازرانی کے
مرکزی وزیرسربانند سونووال
ہم ہندوستان کی تمام اہم بندر گاہوں کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیارکرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں :جہازرانی کے وزیرمملکت شانتنوٹھاکر
بندرگاہوں، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیرنے آج ممبئی میں ہندوستانی جہازرانی کارپوریشن کے ڈائمنڈ جوبلی تقریبات کا افتتا ح کیا
Posted On:
03 OCT 2021 6:51PM by PIB Delhi
بندرگاہوں ، جہازرانی ،آبی گزرگاہوں اورآیوش کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال آج ممبئی میں کہاکہ مستقبل میں جہازرانی کے شعبے میں متعدد نئے اقدامات کئے جائیں گے ۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو آبی ٹرانسپوریشن نظام کے امکانات ، صلاحیت اور طاقت کے بارے میں پتہ ہونا چاہیئے ۔ ٹکنالوجی کی مدد سے اس کا بہترین استعمال ہوناچاہیئے ، ہمیں اپنے قدرتی وسائل کا استعمال کرکے آگے بڑھنا چاہیئے ۔ جناب سونووال، بھارتی جہازرانی کارپوریشن (ایس سی آئی ) کے ڈائمنڈجوبلی تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔ بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیرمملکت جناب شانتنو ٹھاکربھی ان کے ساتھ تھے ۔
جناب سونووال اور جناب ٹھاکرنے ورچوئل طریقے سے وسطی مشرقی ممالک کے ساتھ درآمد وبرآمد کاروبارکے لئے ایم وی ایس سی آئی چنئی کو ہری جھنڈی دکھا کر کانڈلہ بندرگاہ سے روانہ کیا۔ یہ جہاز کانڈلہ سے نکل کر کوچی اور توتی کورین جائیگا ، وہاں برآمد کیاجانے والا مال لاد کر وسط مشرق کے لئے روانہ ہوگا۔
اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے جناب سونووال نے کہاکہ ہندوستان کے مختلف حصوں میں رہنے والے طلباء کو جہازرانی کے شعبے میں مواقع کے بارے میں معلوم ہوناچاہیئے ۔ انھیں معلوم ہوناچاہیئے کہ کیسے جہازرانی کے وسائل کو ملک اور بنی نوع انسان کی ترقی کے لئے استعمال کیاجاسکتاہے ۔
جناب سونووال نے وزیراعظم کے ویژن ‘نقل وحمل کی تبدیلیاں ’کو پوراکرنے میں بڑا کردار اداکرنے کے لئے ایس سی آئی کی ستائش کی۔ انھوں نے کہاکہ ‘‘ایس سی آئی کو مستقبل میں اپنی مزید صلاحیت دکھانی ہوگی ۔ انھوں نے کہاکہ ایس سی آئی نے گذشتہ 60سالوں کے دوران پوری دنیا میں بھارت کا نام روشن کرنے میں اہم رول اداکیاہے ۔ جناب سونووال نے بغیرباہری مدد کے تنظیم کے لوگوں کے تعاون کے ذریعہ ہی ڈائمنڈ جوبلی پروگرام کاانعقاد کرنے کے لئے بھی ایس سی آئی کی ستائش کی اورکہاکہ اس تنظیم نے آتم نربھربھارت کا مظاہرہ کرکے خودانحصاری کے جذبے کا ثبوت پیش کیاہے ۔
جناب سونووال ایس سی آئی کے ایم پی سورن کرشن کے عملے کے اراکین کی سبھی خاتون اراکین کا خیرمقدم کیا ۔ اس ٹینکر کو 6مارچ ، 2021کو جواہرلال نہروپورٹ کے رقیق مادہ (مائع گیس ، پیٹرولیم ، خام تیل وغیرہ ) والا مال چڑھانے والی گودی سے روانہ کیاگیاتھا اور خاتون عملے کے رکن نے تاریخ رقم کی تھی ۔ ان جانباز خواتین کو مبارکباد دیتے ہوئے جناب سونووال نے ان سے کہا‘‘آپ نے ایک بڑی مثال پیش کی ہے ، جس سے ترغیب حاصل کرکے مستقبل میں خواتین اس شعبے میں آنا پسند کریں گی ۔ یہ سمندری مہم دنیا کے بحریہ کے شعبے کے لئے تاریخی تھیں ۔ جناب سونووال نے جہازاڑانے والی خاتون کی ہمت کی ستائش کی اورانھیں بھارت کی ناری شکتی ایک شاندارمثال بتائی ۔ جس نے مردوں کی اکثریت والے اس صنعت میں قدم رکھ دیاہے ۔
بندرگاہوں ، جہازرانی اورآبی گذرگاہوں کے مرکزی وزیرمملکت جناب ٹھاکرنے کہاکہ ‘‘ ہم ہندوستان کی سبھی بندرگاہوں کو بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیارکرنے کی ہرممکن کوشش کررہے ہیں ۔ جناب سونووال نے ورچوئل طریقے سے گذشتہ 60سالوں کے دوران ایس سی آئی کے تاریخی سفرکو پیش کرنے والے ایک کافی ٹیبل بک بھی لانچ کی۔ کافی ٹیبل بک یہاں دیکھاجاسکتاہے ۔
پروگرام کے انعقاد کے ضمن میں جناب سونووال نے ایس سی آئی کے احاطے میں تلسی کا پودا بھی لگایااورایس سی آئی کنبے کے اراکین کے ذریعہ ثقافتی مظاہرے اور رنگا رنگ تقریب کا دیداربھی کیا۔
اس موقع پرلوک سبھا کے رکن پارلیمنٹ جناب منوج کوٹک ، جہازرانی کے سکریٹری جناب سنجیورنجن ، ممبئی پورٹ ٹرسٹ کے چیئرمین جناب راجو جلوٹا اورایس سی آئی کے صدراور انتظامی ڈائرکٹرمحترمہ ایچ کے جوشی سمیت متعدد دیگر معززشخصیات موجود تھیں ۔ ایس سی آئی کے صدراور منیجنگ ڈائرکٹرمحترمہ ایچ کے جوشی نے کہا ‘‘ایس سی آئی کے تجربات ، طورطریقے اور مالی سوج بوجھ نے اس تنظیم میں بہت بڑا تعاون کیاہے ۔
تقریبا کے دوران ثقافتی پروگرام بھی پیش کیاگیا ، جس میں گذشتہ 60سالوں کے دوران تنظیم کی حصولیابیوں کو اجاگرکیاگیا۔
تقریب میں وزارت اور جہازرانی کے ڈائریکٹوریٹ جنرل کے افسران نے بھی شرکت کی ۔ ہندوستانی جہازرانی کی کارپوریش (ایس سی آئی ) کا قیام 2اکتوبر ، 1961کو عمل میں آیاتھا ۔ اس کا قیام ایسٹرن شپنگ کارپوریشن اور ویسٹرن شپنگ کارپویشن کے ساتھ مل کر کیاگیاتھا۔ حکومت ہند نے یکم اگست ، 2008کو ایس سی آئی کو ‘‘نورتن ’’کا درجہ دیاتھا۔ اس دوران اسے اختیارات فراہم کی گئیں اور سرمایہ کاری کے اخراجات مشترکہ منصوبوں کی تشکیل ، انضمام وغیرہ کرنے کی طاقت کمپنی کو منتقل کی گئی تھی ۔ ایس سی آئی کے بارے میں تفصیلی معلومات یہاں دیکھا جاسکتاہے ۔
اس تقریب کو یہاں دیکھاجاسکتاہے :
****************
ش ح۔ ع ح ۔ع آ
U. NO. 9663
(Release ID: 1760709)
Visitor Counter : 178